اسلام آباد : وزیر اعظم عمران خان نے مری میں پھنسے سیاحوں کی اموات پر دکھ کا اظہار کرتے ہوئے سانحہ کی انکوائری کا حکم دے دیا۔


تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے ٹوئٹر پر جاری ایک بیان میں کہا کہ مری میں سیاحوں کی اموات پرافسردہ ہوں، غیرمعمولی برفباری، موسمی حالات معلوم کئے بغیر عوام نے مری کا رخ کیا ۔ انہوں نے کہا کہ اس صورتحال کیلئےضلعی انتظامیہ تیار نہیں تھی، سیاحوں کی اموات کےواقعےکی انکوائری کا حکم دے دیا ہے ۔
Shocked & upset at tragic deaths of tourists on road to Murree. Unprecedented snowfall & rush of ppl proceeding without checking weather conditions caught district admin unprepared. Have ordered inquiry & putting in place strong regulation to ensure prevention of such tragedies.
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) January 8, 2022
اس سے قبل وزیر اعظم عمران خان کے معاونِ خصوصی برائے سیاسی روابط ڈاکٹر شہباز گِل نے بتایا تھا کہ عمران خان نے مری واقعے پر گہرے رنج کا اظہار کیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ تمام ایجنسیوں کو متحرک کر دیا گیا ہے، فوج، 1122، ہزارہ ڈویژن (کے پی) اور پنڈی ڈویژن (پنجاب) کے وسائل کو بند راستوں کو کھولنے کے لیے متحرک کیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ مری میں شدید برفباری اور ٹریفک کے جام ہونے کے باعث سیاح شدید مشکلات کا شکار ہیں ۔ سردی کی شدت میں ٹھٹھر کر جاں بحق ہونے والے افراد کی تعداد 21 ہوچکی ہے ۔
مری آفت زدہ قرار ،ایمرجینسی نافذ
پنجاب حکومت نے مری کو آفت زدہ قرار دیتے ہوئے تاحکم ثانی ایمرجینسی نافذ کردی ہے ۔ پنجاب حکومت نے سرکاری ریسٹ ہاؤسز اور دفاتر کو سیاحوں کے لیے کھولنے کا حکم دے دیا ۔ وزیراعلی ٰ نے موسم ٹھیک ہوتے ہی ہیلی کاپٹر کے ذریعہ پھنسے ہوئے لوگوں کو نکالنے کا حکم دے دیا ۔
وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے مری میں برف باری میں پھنسے لوگوں کو بحفاظت نکالنے کیلئے ریسکیو آپریشن مزید تیز کرنے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ سیاحوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کرنے کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں۔انتظامیہ، پولیس اور ریسکیو 1122 کے افسران اور عملہ امدادی سرگرمیاں مزید تیز کرے اور سیاحوں کو ضروری امدادی اشیاء بھی فراہم کی جائیں ۔
قبل ازیں وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے سوشل میڈیا پر بیان میں بتایا تھا کہ گزشتہ رات سے محنت کے باوجود ہزاروں سیاح مری میں پھنسے ہوئے ہیں اور سیاحوں کو نکالنے کے لیے سے پاک فوج اور رینجرز سے مدد طلب کر لی گئی ہے۔

ایک دن کی کمی کے بعد ملک میں سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
- ایک دن قبل

پی ٹی آئی مارچ: آئی جی خیبر پختونخوا نے پولیس افسران کو ریلی یا جلوس میں مدد فراہم نہ کرنیکی ہدایت کر دی
- 19 منٹ قبل

پیٹرول ریلیف اسکیم: 5 لیٹر سے کم پیٹرول ڈلوانے والوں کے لیے بھی رعایت کا اعلان
- 13 منٹ قبل

کوہاٹ پولیس لائنز میں نماز جمعہ کے دوران خودکش دھماکا، پولیس اہلکاروں سمیت 16 افراد شہید، متعدد زخمی
- ایک دن قبل

علی ظفربالی وڈ اداکارہ کترینہ کیف کے حق میں بول پڑے
- ایک دن قبل

اسٹیج کے سینئر اداکار آصف اقبال انتقال کر گئے
- 2 گھنٹے قبل
وفاقی حکومت نے تین ماہ کی کفایت شعاری مہم کا اعلان کر دیا
- 2 دن قبل

کسی کو اسلام آباد کی طرف مارچ نہیں کرنے دیا جائے گا، محسن نقوی
- 21 گھنٹے قبل

پاکستان سعودی عرب کی حفاظت کے لیے کسی بھی حد تک جانے کے لیے مکمل تیار ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر
- ایک دن قبل

احسن اقبال نے انسدادِ پولیو مہم کا افتتاح کردیا
- 2 گھنٹے قبل

کوہاٹ پولیس لائنز مسجد دھماکے میں ملوث تمام سات خوارج ہلاک
- 2 گھنٹے قبل

پنجاب میں پولیو مہم، خلا فوری پُر کرنے کی ہدایت
- 2 دن قبل






