Advertisement
پاکستان

مری میں رش ہوا تو حکومت نے کریڈٹ لیا، اموات پر عوام کو ہی ذمہ دار ٹھہرا دیا

مری میں 3 روز میں ایک لاکھ گاڑیاں داخل ہوئیں، حکومت نے عوام کی خوشحالی کا کریڈٹ لے لیاجب21 لوگ جان سے گئے تو سرکار نے عوام کو ہی ذمے دار قرار دے دیا۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 5 years ago پر Jan 9th 2022, 2:41 am
ویب ڈیسک کے ذریعے
مری میں رش ہوا تو حکومت نے کریڈٹ لیا، اموات پر عوام کو ہی ذمہ دار ٹھہرا دیا

تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان نے سانحہ مری پر کہا ہےکہ لوگ موسم کا تعین کیے بغیر بڑی تعداد میں مری پہنچ گئے۔

وزیرداخلہ شیخ رشید نے عوام کو  ذمے داری کا مظاہرہ کرنے کا مشورہ دے ڈالا۔ اس معاملے پر حکمران جماعت پاکستان تحریک انصاف کے دو روز  پہلے ہٹائے گئے سیکرٹری اطلاعات احمد جواد نے فواد چوہدری کی ٹوئٹ پر انہیں آڑے ہاتھوں لے لیا ہے۔

فواد چوہدری نے 5 جنوری کو اپنے ٹوئٹ میں ایک لاکھ گاڑیوں کے مری میں داخلے کو عام آدمی کی خوشحالی اور آمدنی میں اضافے کا نتیجہ قرار دیا تھا۔

اس پر احمد جواد نے فواد چوہدری کا ٹوئٹ ری ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا کہ آپ نے تو دو دن پہلے معیشت کی مضبوطی کا ذکر کر دیا تھا اور محکمہ موسمیات نے الرٹ بھی جاری کر دیا تھا تو کل رات جو قیمتی جانیں چلی گئیں کیا انھیں بھی معاشی اشاریوں میں شامل کر لیں؟

انہوں نے یہ بھی کہا کہ پارٹی کا بیانیہ اپنے ضمیر سے زیادہ قیمتی نہیں ہوتا،کیونکہ جان تو اللہ کو دینی ہے۔

Advertisement
پنجاب میں پولیو مہم، خلا فوری پُر کرنے کی ہدایت

پنجاب میں پولیو مہم، خلا فوری پُر کرنے کی ہدایت

  • ایک دن قبل
پاکستان سعودی عرب کی حفاظت کے لیے کسی بھی حد تک جانے کے لیے مکمل تیار ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر

پاکستان سعودی عرب کی حفاظت کے لیے کسی بھی حد تک جانے کے لیے مکمل تیار ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر

  • 15 گھنٹے قبل
مشرق وسطیٰ کی بدلتی صورتحال، حوثی حملوں کا تسلسل: پاکستان کا دفاعی معاہدوں پرعملدرآمد کیلئےعزم کا اظہار

مشرق وسطیٰ کی بدلتی صورتحال، حوثی حملوں کا تسلسل: پاکستان کا دفاعی معاہدوں پرعملدرآمد کیلئےعزم کا اظہار

  • 2 دن قبل
نئی پنجابی فلم 'مینگو جٹ' کے ٹریلر لانچنگ  کی تقریب، ریلیز کی تاریخ کا اعلان

نئی پنجابی فلم 'مینگو جٹ' کے ٹریلر لانچنگ کی تقریب، ریلیز کی تاریخ کا اعلان

  • 2 دن قبل
کوہاٹ پولیس لائنز میں نماز جمعہ کے دوران خودکش دھماکا، پولیس اہلکاروں سمیت 16 افراد شہید، متعدد زخمی

کوہاٹ پولیس لائنز میں نماز جمعہ کے دوران خودکش دھماکا، پولیس اہلکاروں سمیت 16 افراد شہید، متعدد زخمی

  • 16 گھنٹے قبل
وفاقی حکومت نے تین ماہ کی کفایت شعاری مہم کا اعلان کر دیا

وفاقی حکومت نے تین ماہ کی کفایت شعاری مہم کا اعلان کر دیا

  • ایک دن قبل
پاکستان ہاکی فیڈریشن کا بھارت میں مینز ایشین چیمپئنز ٹرافی کھیلنے سے انکار

پاکستان ہاکی فیڈریشن کا بھارت میں مینز ایشین چیمپئنز ٹرافی کھیلنے سے انکار

  • 2 دن قبل
وزیراعلیٰ مریم نواز نے دورہ لندن کیلئے سرکاری لگژری طیارے کے استعمال کی رقم ادا کردی

وزیراعلیٰ مریم نواز نے دورہ لندن کیلئے سرکاری لگژری طیارے کے استعمال کی رقم ادا کردی

  • 2 دن قبل
ایک دن کی کمی کے بعد ملک میں سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ

ایک دن کی کمی کے بعد ملک میں سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ

  • 15 گھنٹے قبل
کسی کو اسلام آباد کی طرف مارچ نہیں کرنے دیا جائے گا، محسن نقوی

کسی کو اسلام آباد کی طرف مارچ نہیں کرنے دیا جائے گا، محسن نقوی

  • 10 گھنٹے قبل
علی ظفربالی وڈ اداکارہ کترینہ کیف کے حق میں بول پڑے

علی ظفربالی وڈ اداکارہ کترینہ کیف کے حق میں بول پڑے

  • 13 گھنٹے قبل
سونے کی فی تولہ قیمت میں اچانک بڑی کمی

سونے کی فی تولہ قیمت میں اچانک بڑی کمی

  • 2 دن قبل
Advertisement