جی این این سوشل

کھیل

پاکستان میں دوبارہ کرکٹ کھیلنا چاہتا ہوں اور یہ بہت دور نہیں ہے: عثمان خواجہ

پاکستان کرکٹ اور ان تمام نوجوان لڑکے اور لڑکیوں کے لیے جو مستقبل میں پروفیشنل کرکٹر بننا چاہتے ہیں۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

پاکستان میں دوبارہ کرکٹ کھیلنا چاہتا ہوں اور یہ بہت دور نہیں ہے: عثمان خواجہ
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

میلبرن : آسٹریلیا کے مایہ ناز بیٹر عثمان خواجہ کا کہنا ہے کہ پاکستان کا دورہ آسٹریلین کرکٹرز کے لیے گیم کو کچھ واپس دینے کا بہترین موقع ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستانی قوم کرکٹ سے پیار کرنے والی قوم ہے، میں نے اپنے ساتھی کرکٹرز سے کہا ہے کہ وہ پاکستان کا دورہ کرکے وہاں کھیل کی بحالی، فروغ اور بہتری میں اپنا کردار ادا کر سکتے ہیں۔

آسٹریلوی بلے باز نے کہا کہ مجھے برصغیر میں ہمیثہ سپورٹ ملتی ہے، بنگلا دیش ، بھارت اور خاص طور پر پاکستان میں جہاں میں پیدا ہوا ہوں، جون جولائی میں میں نے پی ایس ایل کھیلی، اس میں میرے لیے سپورٹ بہت ہی شاندار تھا۔

انہوں نے کہا کہ میں وہاں دوبارہ جا کر کھیلنا چاہتا ہوں اور یہ بہت دور بھی نہیں ہے، میرے خیال سے دورہ پاکستان کو کچھ دینے کے لیے اچھا موقع ہے جو  کافی عرصے تک کرکٹ سے محروم رہا ہے۔

عثمان خواجہ نے کہا کہ میں نے اپنے ساتھیوں سے بات کی ہے کہ یہ جنریشن آپ سے بہت متاثر ہے، جس نے کبھی ڈیوڈ وارنر کو ، مارش کو ، اسٹیو اسمتھ کو اپنی آنکھوں کے سامنے میدان میں کھیلتے نہیں صرف ٹی وی پر ہی دیکھا ہے۔

کرکٹر نے کہا کہ میں پرامید ہوں نہ صرف اپنے لیے بلکہ پاکستان کرکٹ اور ان تمام نوجوان لڑکے اور لڑکیوں کے لیے جو مستقبل میں پروفیشنل کرکٹر بننا چاہتے ہیں۔

دنیا

ناروے کا فلسطینیوں کیلئے امداد چار گنا بڑھانے کا فیصلہ

غزہ میں خوراک کی قلت اور فراہمی میں رکاوٹوں کے باعث قحط کا خطرہ ہے، وزیر ناروے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

ناروے کا فلسطینیوں کیلئے امداد چار گنا بڑھانے کا فیصلہ

ناروے نے فلسطین میں خوراک کی قلت کے باعث شہریوں کے لیے اپنی امداد کو چار گنا بڑھانے کا فیصلہ کر لیا۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق ناروے کی بین الاقوامی ترقی کی وزیر اینی بیتھ ٹیونیریم نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ 7 ماہ سے جاری جنگ کی وجہ سے غزہ میں ہنگامی بنیادوں پر امداد کی بہت زیادہ ضرورت ہے۔

انہوں نے کہا کہ غزہ میں خوراک کی قلت اور فراہمی میں رکاوٹوں کے باعث قحط کا خطرہ ہے۔ نارویجن وزیر نے غزہ میں بحران اور مغربی کنارے میں نازک صورتحال پر اسرائیل کو شدید تنقید کا نشانہ بھی بنایا۔

دوسری جانب ناروے کے وزیر خارجہ ایسپن بارتھ ایدے نے اسرائیل کو رفح میں بڑے پیمانے پر فوجی آپریشن کے حوالے سے خبردار کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیلی افواج کا یہ آپریشن آبادی کے لیے تباہ کن ہو گا۔

انہوں نے کہا کہ اسرائیلی فوج کا آپریشن نہ رکا تو امداد فراہم کرنا اور بھی بہت زیادہ مشکل اور خطرناک ہو جائے گا، رفح میں پناہ لینے والے 10 لاکھ سے زیادہ لوگ پہلے ہی کئی بار قحط، موت کی ہولناکی سے بھاگ چکے ہیں۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

معافی کے بجائے گرینڈ ڈائیلاگ ہونا چاہئے، فواد چوہدری

حکومت آئی ایم ایف سے ایک ارب ڈالر کے لئے منتیں کررہی ہے لیکن دبئی میں 12 ارب ڈالر پڑے ہیں

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

معافی کے بجائے گرینڈ ڈائیلاگ ہونا چاہئے، فواد چوہدری

سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نے کہا کہ معافی کے بجائے گرینڈ ڈائیلاگ ہونا چاہئے ۔ معاملات آپس میں بیٹھ کر حل ہونے چاہئیں۔

ملتان میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حکومت آئی ایم ایف سے ایک ارب ڈالر کے لئے منتیں کررہی ہے لیکن دبئی میں 12 ارب ڈالر پڑے ہیں۔

سابق وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ پانامہ لیکس کو انجام تک نہیں پہنچا سکے لیکن دبئی لیکس کو انجام تک پہنچانا چاہئے۔

فواد چوہدری نے گفتگو کرتے ہوئے دبئی لیکس کے معاملے پر کہا کہ نواز شریف فیملی  اور زرداری فیملی نے مایوس نہیں کیا۔دنیا میں جہاں پر بھی لیکس ہوں، سکینڈل ہویا کرپشن کا معاملہ ہوہمارے یہ دو جگمگاتے ستارے ضرورنظر آئیں گے۔

فواد چوہدری نے مزید کہا کہ زرداری اور نواز شریف کی فیملی بلخصوص حسین نواز دنیا میں جہاں کہیں چوری ہو یہ ضرور پکڑے جاتے ہیں۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

9 مئی مقدمات : پی ٹی آئی کے 20 سے زائد رہنماؤں کی ضمانت کنفرم

وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور ،اگلی سماعت پر پیش ہونے کا حکم دے دیا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

9 مئی  مقدمات : پی ٹی آئی کے 20 سے زائد رہنماؤں کی ضمانت کنفرم

راولپنڈی کی انسداد دہشت گردی عدالت نے 9 مئی کے درج مقدمات میں پی ٹی آئی کے رہنماؤں کی ضمانت کنفرم کر دی۔ جس میں شبلی فراز، راجہ بشارت، زرتاج گل اور زین قریشی سمیت 20 سے زائد رہنماء شامل ہیں۔

انسداد دہشت گردی عدالت میں 9 مئی کے درج مقدمات میں پی ٹی آئی کے 500 سے زائد رہنماء عدالت میں پیش ہوئے۔تمام ملزمان کی حاضری لگائی گئی۔

9 مئی کے مقدمات کی سماعت انسداد دہشت گردی عدالت کے جج ملک اعجاز آصف نے کی۔

وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور کر لی گئی تاہم عدالت نے علی امین گنڈا پور کو اگلی سماعت پر پیش ہونے کا حکم دے دیا۔

بعد ازاں، عدالت نے 9 مئی کے مقدمات کی سماعت 29 مئی تک ملتوی کردی۔9 مئی کے مقدمات کی آئندہ سماعت اڈیالہ جیل میں ہوگی۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll