روہڑی: کراچی سے لاہور جانے والی کراچی ایکسپریس روہڑی کے قریب حادثے کا شکار ہوگئی ، ٹرین کی نو بوگیاں پٹری سےاتر کر الٹ گئیں۔حادثے خاتون مسافر جاں بحقجبکہ بین سے زائد مسافر زخمی ہوگئے۔

جی این این کے مطابق حادثہ روہڑی اور پنوں عاقل کے درمیان منڈو دیرو کے قریب پیش آیا ہے جہاں ٹرین کی دو بوگیاں ٹریک سے اتر گئیں۔ جاں بحق خاتون کی شناخت عظمیٰ کےنام سے ہوئی ہے۔ ٹرین کی بوگیاں الٹ کر قریب واقع تالاب میں گریں۔ ایدھی ذرائع کے مطابق جائے حادثہ پرامدادری سرگرمیاں جاری ہیں۔
ایدھی، پولیس، رینجرز اور ریلوے کی ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئی ہیں۔ حادثے کے باعث اپ ٹریک بلاک متعدد مسافر ٹرینوں کو مختلف اسٹیشنز پر روک دیا گیا ہے۔ریلوے حکام کا کہنا ہے کہ ریلیف ٹرین جائے وقوعہ پرپہنچ گئی، مسافروں کو روہڑی اسٹیشن منتقل کیا جارہا ہے۔ حادثے کے بعد اپ اینڈ ڈاون ٹریک کو بند کردیا گیا ہے۔
ڈی سی او ریلوے سکھر کامران لاشاری کا کہنا ہے کہحادثے کی وجہ ابھی معلوم نہیں ہوسکی۔ معلومات کیلئے ہیلپ ڈیسک قائم کردیا گیا ہے۔انہوں نے بتایا کہ ریلوے ٹریک کو کلیئر کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔
وزیر ریلوے اعظم سواتی نے ہدایت کی ہے کہ سکھر حادثہ میں جو بھی ذمہ دار ہوا اس کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔ شہریوں کی سیفٹی سب سے اہم ہے۔انہوں نے اس بات پر بھی زور دیا کہ ریلوے کو اپ گریڈ کرنے کی ضرورت ہے۔ان کا کہنا تھا کہ ابتدائی رپورٹ 4سے 5روز میں مل جائے گی۔ حادثےمیں کسی کی غفلت ہوئی توبرداشت نہیں کیا جائے گا۔
ریلوے حکام کا کہنا ہے کہ کراچی میں ٹرینوں کی آمدو رفت معمول کے مطابق ہے۔ شالیمار ایکسپریس اپنے مقررہ وقت 6بجے لاہور کے لیے روانہ ہوگئی۔ ہزارہ ایکسپریس 6:15منٹ پرروانہ ہوئی ہے۔پشاور سے آنے والی خیبر میل 6:40 پرپہنچی۔ سکھر ایکسپریس 8بجے کے بعد کراچی پہنچے گی۔ کراچی سے پشاور کے لیے رحمان بابا ایکسپریس10بجے روانہ ہوگی۔

پاکستان، ایران اور امریکہ تنازع کے پرامن حل کے لیے پرعزم ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر
- a day ago

مصطفیٰ زاہد پہلی بار پاکستانی فلم کا میوزک بنائیں گے
- 2 days ago

پہلا ٹی 20: پاکستان نے سری لنکا کو 4 وکٹوں سے شکست دے دی
- a day ago
کرکٹ لیجینڈ وسیم اکرم نےاپنے پسندیدہ بھارتی گلوکار کا نام بتا دیا
- a day ago

پاکستان کا اقوام متحدہ میں یوکرین تنازع میں فوری طور پر کشیدگی کم کرنے کا مطالبہ
- 2 hours ago

وزیراعظم کی ذیابیطس کی روک تھام کیلئے جامع حکمت عملی وضع کرنے کی ہدایت
- 3 hours ago

جنوبی افریقہ کی نوی پلے کو امن کا نوبیل انعام دے دیا گیا
- 3 hours ago

ضلع خیبر: نامعلوم افراد کی فائرنگ، پولیس اہلکار شہید
- a day ago

پاکستان فلم پروڈیوسرز ایسوسی ایشن کے نو منتخب عہدیداروں کی تقریب حلف برداری
- 3 hours ago
بلوچستان: سی ٹی ڈی کی کارروائی میں فتنہ الہندوستان کے 10 دہشتگرد ہلاک
- 3 hours ago

پاکستان اور بحرین کا مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون مزید مستحکم کرنے پراتفاق
- 2 days ago
پاکستان موسمیاتی تبدیلی کے اثرات سے سب سے زیادہ متاثرہ ممالک میں شامل ہے، انتونیو گوتریس
- 2 days ago







