اسلام آباد: پاکستان میں کورونا کی پانچویں لہر زور پکڑنے لگی ، ملک میں ستمبر 2021 کے بعد آج سب سے زیادہ کیسز رپورٹ ہوئے ہیں ۔


تفصیلات کے مطابق ملک میں کورونا وائرس کے یومیہ کیسزاور اموات میں ایک مرتبہ پھر اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے اور نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری کیے گئے تازہ اعداد و شمارکے مطابق پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 13مریض انتقال کرگئے جس کے بعد اموات کی مجموعی تعداد 28ہزار 987 ہوگئی ہے ۔
ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 2 ہزار074 کیسز رپورٹ ہوئے جس کے بعد کورونا کیسز کی مجموعی تعداد 13 لاکھ 9 ہزار 248 ہوگئی ہے ۔
ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے مثبت کیسز کی شرح4.70 فیصد رہی ۔ ملک بھر میں چوبیس گھنٹے کے دوران 44ہزار120 ٹیسٹ کئےگئے ہیں ۔ پاکستان میں کوروناکے628 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے ۔
Statistics 12 Jan 22:
— NCOC (@OfficialNcoc) January 12, 2022
Total Tests in Last 24 Hours: 44,120
Positive Cases: 2074
Positivity %: 4.70%
Deaths :13
Patients on Critical Care: 628
واضح رہے کہ پاکستان میں کورونا وائرس کا پہلا کیس 26 فروری 2020 کو ملک کے سب سے بڑے شہر کراچی میں سامنے آیا تھا۔
لاہور چیمبر کی ایکسپورٹ کمیٹی نے ایک سالہ کارکردگی پیش کردی
- 2 دن قبل

ملک میں سونا اچانک سستا، قیمت میں بڑی کمی
- 3 دن قبل

کتنے پاکستانی کرپٹو اکاؤنٹس کے مالک بن گئے؟ بلال بن ثاقب نے بتا دیا
- 17 گھنٹے قبل
امریکی پابندیوں، بحری ناکہ بندی سے ایرانی تجارت 35 فیصد سکڑ گئی، صدر مسعود پزشکیان
- 3 دن قبل

فیملی ڈرامے وقت کی اہم ضرورت ہے، اداکار شان شاہد
- 13 گھنٹے قبل

پمز آتشزدگی: وزیراعظم نے ایگزیکٹو ڈائریکٹرسمیت 8 افرادکو معطل کردیا، فوجداری کارروائی کی ہدایت
- 3 دن قبل
’مکہ دفاعی اتحاد‘ کا پہلا اجلاس استنبول میں منعقد، عسکری و سیاسی قیادت کی شرکت
- 15 گھنٹے قبل

خریداروں کے لیے خوشخبری، سونے کی قیمت میں مزید کمی
- 17 گھنٹے قبل

پی کے 404: 37 سال سے لاپتہ طیارے کا راز برقرار
- 3 دن قبل

مکہ دفاعی اتحاد کے پہلے سیکریٹری جنرل کا تعلق پاکستان سے ہوگا، حاقان فیدان
- 13 گھنٹے قبل

اسٹیج اداکار محمد صدیق المعروف عابد چارلی شدید علیل
- 13 گھنٹے قبل

فیلڈ مارشل عاصم منیر کا پاکستان آرڈیننس فیکٹریز واہ کا دورہ، پیداواری صلاحیتوں کا جائزہ لیا
- 3 دن قبل


