پی ڈی ایم کی تاریخی کامیابی ہے کہ قومی اسمبلی میں حکومت کو ہرایا، بلاول بھٹو
لاہور : چیئرمین پی پی بلاول بھٹو کا کہنا ہے کہ پی ڈی ایم کی تاریخی کامیابی ہے کہ قومی اسمبلی میں حکومت کو ہرایا ہے، جو بھی قدم لیں گے پی ڈی ایم مشاورت سے لے گی۔

تفصیلات کے مطابق اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی حمزہ شہباز اور چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے ملاقات کی، اس ملاقات کے بعد مشترکہ پریس کانفرنس کی گئی ۔چیئرمین پی پی بلاول بھٹو نے کہا کہ حکومت کو خوف اتنا ہے کہ انہیں پنجاب کے اپوزیشن لیڈر کو 2 سال جیل میں رکھنا پڑا، پی ڈی ایم کی تاریخی کامیابی ہے کہ قومی اسمبلی میں حکومت کو ہرایا، جو بھی قدم لیں گے پی ڈی ایم مشاورت سے لے گی، ہمارا مقصد عوام کو ریلیف پہنچانا ہے۔
بلاول بھٹو نے کہا کہ عوام مہنگائی کی سونامی میں ڈوب رہی ہے، کیونکہ ان پر نالائق، کٹھ پتلی حکومت مسلط کی گئی ہے، جب عوام خود مختار ہوتے ہیں تو وہ ایسے نمائندے منتخب کرتے ہیں جو مسائل حل کر سکیں، ہم نے سڑکوں پر بھی سیاست کرنی ہے اور پارلیمنٹ کو بھی خالی نہیں چھوڑنا۔انہوں نے کہا کہ اعتماد کی تحریک عمران خان کے اندر کا خوف تھا اور اکیلے گھوڑے کی ریس کےلئے دھاندلی بھی کرناپڑی، صدر پاکستان نے مان لیا کہ وزیراعظم اکثریت کھو چکے ہیں، ہم نے ثابت کر دیا ضمنی الیکشن میں کہ عوام پی ڈی ایم کیساتھ کھڑی ہے،سینیٹ الیکشن جیت کر بھی ثابت کر دیا کہ پارلیمنٹ ہمارے ساتھ ہے، عدم اعتماد کے فیصلے خان صاحب نہیں بلکہ پی ڈی ایم کرے گی کہ عدم اعتماد کب اور کہاں ہو گا۔
اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی حمزہ شہباز کا پریس کانفرنس میں کہنا تھا کہ بلاول بھٹو کو یوسف رضا گیلانی کی جیت پر مبارکباد دی، کافی مسائل پر بلاول بھٹو سے بات چیت ہوئی، مہنگائی آسمان کو چھو رہی ہے، آج لوگوں کو ادویات میسر نہیں ہے، لاہور میں کوڑے کے انبار نظر آ رہے ہیں، کپاس، گنے اور گندم کی پیداوار کم ترین سطح پر ہے، معیشت کا حال سب کے سامنے ہے۔
حمزہ شہباز نے کہا کہ بلاول بھٹو کی والدہ ایک بہادر خاتون تھیں، انھوں نے جمہوریت اور ملک کے لیے قربانیاں دیں، میثاق جمہوریت سے بہت کچھ سیکھا۔ آج تو طوفان بدتمیزی ہے، اور گالم گلوچ ہوتی ہے یہ چیزیں جمہوریت یا ملک کے لیے اچھی نہیں ہیں، پاکستان کے مفاد کے لیے پی ڈی ایم کے پلیٹ فارم سے اہم فیصلے کریں گے۔
مسلم لیگ ن کے رہنما حمزہ شہباز نے پریس کانفرنس میں کہا کہ 2018 کے الیکشن کے بعد پنجاب میں ن لیگ سب سے بڑی جماعت تھی، الیکشن کے بعد جہازوں میں ایم پی ایز کو بنی گالہ لے جایا گیا، بد ترین دھاندلی کے باوجود ن لیگ پنجاب میں سب سے بڑی جماعت تھی۔انہوں نے کہا کہ ضمنی الیکشن میں عوام نے جھوٹی تبدیلی کے نعرے کو دفن کر دیا، شہباز شریف جس نے پنجاب کی خدمت کی دوسری بار پابند سلاسل ہیں، خورشید شاہ بھی پابند سلاسل ہیں، پابند سلاسل رکھ کر بھی پرفارمنس یہ ہے کہ عوام مہنگائی اور بیروزگاری کا رونا رو رہی ہے۔50 لاکھ گھروں اور ایک کروڑ نوکریوں کا وعدہ کہاں چلا گیا، ریاست مدینہ کی بات کرتے ہیں اور غریب کی ریڑھی گرا کر بنی گالہ کو ریگولرائز کرا لیتے ہیں، نواز شریف کی حکومت میں معاشی ترقی کی شرح 5.8 فیصد تھی جو آج صفر ہے۔

قوال شیر میانداد آسٹریلیا کے تاریخی مقام فیڈریشن اسکوائر پر قوالی نائٹ میں پرفارم کریں گے
- 5 گھنٹے قبل
خیبر پختونخوا اسمبلی: خواتین کی مخصوص نشست پر اے این پی نےٹاس جیت لیا
- 4 گھنٹے قبل

جہلم : شدید بارشوں، دریاؤں میں طغیانی سے سیلابی صورتحال، پولیس کا کامیاب ریسکیو آپریشن
- 6 گھنٹے قبل
بھارتی ریاست آسام میں آسمانی بجلی گرنے 19 افراد جاں بحق
- 4 گھنٹے قبل

کراچی: سی ٹی ڈی اور خفیہ ایجنسی کی مشترکہ کارروائی ، کالعدم ٹی ٹی پی کے 2 دہشتگرد ہلاک
- 3 گھنٹے قبل

بہاولنگر : بارش کے پانی میں نہاتے ہوئے 3 بچے ڈوب کر جاں بحق
- 10 گھنٹے قبل

حالیہ مون سون بارشوں سےملک میں اب تک کتنی ہلاکتیں ہوئیں؟ رپورٹ جاری
- 5 گھنٹے قبل

انصاف کسی ایک فرد یا ادارے کی ذمہ داری نہیں بلکہ انسانیت کا اجتماعی فرض ہے، چیف جسٹس
- 8 گھنٹے قبل

موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنےکے لیےتمام ادارے این ڈی ایم اے کے ساتھ ملکر مستقبل کیلئے پلان بنائیں،وزیراعظم
- 6 گھنٹے قبل

چکوال اور جہلم میں کلاؤڈ برسٹ کے باعث 10 گھنٹوں میں 400 ملی میٹر بارش، رین ایمرجنسی نانذ
- 8 گھنٹے قبل

اسحاق ڈار کی افغان وزیر خارجہ سے ملاقات،دوطرفہ تعلقات کو برقرار رکھنے پر اتفاق
- 7 گھنٹے قبل

بلوچستان میں دہشتگردوں سےمقابلے کے دوران شہید ہونیوالے میجر رب نواز کی نماز جنازہ ادا
- 9 گھنٹے قبل