عوام پی ٹی آئی کو ان کی زندگیاں مشکل بنانے پر معاف نہیں کرے گی : شہباز شریف
لاہور: مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کا کہنا ہے کہ عوام ان کی زندگیوں کو قابل رحم بنانے پرپی ٹی آئی کو معاف نہیں کریں گے۔


تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ایک بیان میں منی بجٹ بل کی منظوری پر بات کرتے ہوئے مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہبازشریف کا کہنا تھا کہ کل کا دن پارلیمانی تاریخ کا سیاہ ترین دن تھا، حکومت نے پہلے سے مہنگائی میں پسے عوام پر منی بجٹ مسلط کردیا۔
شہباز شریف کا کہنا تھا کہ عوام اپنی زندگیوں کو قابل رحم بنانے پرپی ٹی آئی کو معاف نہیں کریں گے، بس یہ کچھ وقت کی بات ہےعوام انہیں ووٹ کی طاقت سے دفن کر دیں گے۔
Yesterday was a black day in country's parliamentary history as govt imposed a mini budget on the people already reeling under historic price hike. They wont forgive PTI 4 making their lives miserable. The masses will bury them with power of their vote. It’s only a matter of time
— Shehbaz Sharif (@CMShehbaz) January 14, 2022
دوسری جانب اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی و مسلم لیگ ن رہنما حمزہ شہباز نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایوان میں دیگر سیاسی جماعتوں کیساتھ مل کر تبدیلی لے کر آئیں گے، ان کا سیاسی جنازہ بڑی دھوم دھام سے نکلے گا۔
حمزہ شہباز کا کہنا تھا کہ سر پکڑ کر بیٹھے ہیں کہ اس نااہلی، نالائقی کا کیا بندوبست کیا جائے، اسٹیٹ بینک کو آئی ایم ایف کے حوالے کر دیا گیا، 2 روز قبل عمران نیازی نے کہا مہنگائی ہے تو حکومت کیا کرے ، عمران نیازی کی بے حسی ختم ہونے کا نام نہیں لے رہی، عمران نیازی سے عوام کے زخموں پر مرہم رکھنے کیلئے 2 لفظ نہیں بولے جاتے۔
انہوں نے مزید کہا کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں دوبارہ اضافہ ہونے جا رہا ہے، عمران نیازی ! اپنی آنکھوں کی پٹیاں کھولو،بنی گالاکی پہاڑی سےنیچےاترو، 22 کروڑعوام بنی گالا کے محل میں نہیں رہ سکتے۔

بی ایس ایف کی فائرنگ، دو پاکستانی شہری جاں بحق
- 4 دن قبل

پاکستانی وفد آج مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے کی سٹرٹیجک سیاسی و دفاعی کمیٹی کے اجلاس میں شرکت کرے گا
- ایک دن قبل

نواب شاہ: تیز رفتار کار اور آئل ٹینکر کی ٹکر سے خواتین اور بچوں سمیت 6 افراد ہلاک
- ایک دن قبل

دوشہریوں کی شہادت، پاکستان کا بھارتی ناظم الامورکو طلب کرکے شدید احتجاج
- 3 دن قبل

لاہور: مبینہ اجتماعی زیادتی کی شکار لڑکی کا وطن واپسی سے انکار
- 3 دن قبل

لاہور میں مس پاکستان کے سالانہ مقابلے، فاتحین کے ناموں کا اعلان
- 21 گھنٹے قبل

ایشین گیمز ہاکی: پاکستان نے کوریا کو شکست دیکر برانز میڈل جیت لیا
- 3 دن قبل

کسٹمز کی ایم-2 موٹروے پر کارروائی، 1,200 کلو چرس برآمد
- 4 دن قبل
نائیجیریا: فوجی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ
- 18 گھنٹے قبل
پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت میں بڑی کمی
- 3 دن قبل

اہلیہ پرتشدد کے الزام میں خاتون ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرکے شوہرگرفتار کر لیا گیا
- 17 گھنٹے قبل

سری لنکا کیخلاف ٹی 20 سیریزکیلئے صاحبزادہ فرحان کپتان مقرر، ون ڈے ٹرائی سیریزمیں شاہین آفریدی کپتان برقرار
- 17 گھنٹے قبل






