جی این این سوشل

علاقائی

کراچی :  کورونا کے مثبت کیسز کی شرح میں خطرناک اضافہ 

کراچی : پاکستان کے سب سے بڑے شہر کراچی میں کورونا مثبت کیسز کی شرح 29 فیصد تک پہنچ گئی ہے۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

کراچی :  کورونا کے مثبت کیسز کی شرح میں خطرناک اضافہ 
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

محکمہ صحت سندھ کے مطابق کراچی میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران  کورونا کے  2081  نئے کیسز رپورٹ ہوئے اور مثبت کیسز کی شرح 28.8 فیصد رہی۔

کراچی میں  گزشتہ روز کورونا کی تشخیص کے لیے 7226  ٹیسٹ کیے گئے ۔ شہر میں اومی کرون ویرینٹ کے 95 فیصد سے زائد کیسز ہیں۔

اس بارے سندھ حکومت  کاکہنا ہے کہ   اسپتالوں میں ابھی تک مریض بڑھنا شروع نہیں ہوئے اس لیے کوئی پابندیاں نہیں لگا رہے، ملکی معیشت اس قابل نہیں ہے کہ پابندیاں لگائیں ۔ 

دوسری جانب لاہور میں کورونا کی شرح 9.63 فیصد تک ہوگئی ہے جبکہ اسلام آباد میں کورونا کی شرح 5.53 فیصد ہوگئی ۔ 

خیال رہے کہ ملک میں کورونا کی پانچویں لہر جاری ہے اور مثبت کیسز کی شرح میں ایک بار پھر اضافہ ہونے لگا ہے ۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا کے 3567 کیسز رپورٹ ہوئے اور شرح 7.36 فیصد ریکارڈ کی گئی ۔  ملک بھر میں  چوبیس گھنٹے کے دوران  48ہزار449 ٹیسٹ کئےگئے ہیں ۔ پاکستان میں کوروناکے675مریضوں کی حالت تشویشناک ہے ۔

واضح رہے کہ پاکستان میں کورونا وائرس کا پہلا کیس 26 فروری 2020 کو ملک کے سب سے بڑے شہر کراچی میں سامنے آیا تھا۔

ٹیکنالوجی

پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی کی نان فائلر کی سمز بلاک کرنے کے اقدام کی مخالفت

پی ٹی اے نےکہا کہ سمز بلاک کرنے کے بجا ئے دوسرے قانونی آپشنز پر غور کیا جا سکتا ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی  کی نان فائلر کی سمز بلاک کرنے کے اقدام کی مخالفت

اسلام آباد : پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی نے نان فائلر کی سمز بلاک کرنے کے اقدام کی مخالفت کردی ۔ 

پی ٹی اے نے کہا کہ ہماری اصطلاحات میں اور پمارے نظام میں  ایسا کوئی بھی عمل نہیں ہے ، پی ٹی اے نے واضح کیا ہے کہ نئی سم کے اجرا پر کسی بھی شہری پر کسی قسم کی کوئی پابندی نہیں لگائی جارہی ۔ 

پی ٹی اے نے کہا کہ پاکستان میں بڑی تعداد میں مرد حضرات کے نام پر نکالی جانے واکی سمز خواتین استعمال کرتیں ہیں تو ایسا کرنا ممکن نہیں ہو گا اس سے ڈیجیٹلائزیشن اور ٹیلی کام معیشت کو نقصان پہنچے گا ۔ 

پی ٹی اے نےکہا کہ سمز بلاک کرنے کے بجا ئے دوسرے قانونی آپشنز پر غور کیا جا سکتا ہے ۔ 

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

غلامی نامنظور کا نعرہ لگانے والے اب مذاکرات کی باتیں کررہے ہیں، خواجہ آصف

9مئی کو پی ٹی آئی نے ریڈ لائن کراس کی، سازش کے تحت فوجی تنصیبات پر حملہ کیا گیا، وزیر دفاع

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

غلامی نامنظور کا نعرہ لگانے والے اب مذاکرات کی باتیں کررہے ہیں، خواجہ آصف

وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ9مئی کو پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے ریڈ لائن کراس کی ، سازش کے تحت فوجی تنصیبات پر حملہ کیا گیا، فوج میں بغاوت کی کوشش کی گئی۔اب غلامی نامنظور کے نعرہ لگانے والے اسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات کی باتیں کر رہے ہیں۔

سیالکوٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حملوں میں پی ٹی آئی کی لیڈر شپ بھی ملوث تھی ، عدم اعتماد کا غصہ انہوں نے فوجی تنصیبات پر حملہ کر کے نکالا۔

خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ 9 مئی کو حملہ کرنے والوں نے اب مذاکرات کیلئے کمیٹی بنا دی ۔ جب یہ حکومت میں تھے تو بات کرنے کیلئے تیار نہیں تھے۔ 

انہوں نے کہا کہ قید ہوئے ابھی ایک سال نہیں ہوا اور یہ مذاکرات کے لئے تیار ہو گئے۔

وزیر دفاع نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان نے مولانا فضل الرحمان کی تضحیک کی اور اب انھیں بھی دعوت دی جارہی ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

صدر مملکت نے تین صوبوں کے گورنرز کی تقرری کی منظوری دے دی

ذرائع کے مطابق بلوچستان میں مسلم لیگ ن کے صوبائی چیپٹر کے صدر جعفر خان مندوخیل کو نیا گورنر مقرر کر دیا گیا ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

صدر مملکت نے تین صوبوں کے گورنرز کی تقرری کی منظوری دے دی

اسلام آباد : صدر آصف علی زرداری نے ہفتہ کو خیبرپختونخوا، پنجاب اور بلوچستان کے گورنرز کی تقرری کی منظوری دی۔

پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے مخلوط حکومت میں شامل ہونے سے قبل مسلم لیگ (ن) کے ساتھ طے پانے والے معاہدے کے تحت ایک روز قبل کے پی اور پنجاب کے گورنرز کے لیے پارٹی کے دو سینئر رہنماؤں کو نامزد کیا تھا۔

ذرائع کے مطابق بلوچستان میں مسلم لیگ ن کے صوبائی چیپٹر کے صدر جعفر خان مندوخیل کو نیا گورنر مقرر کر دیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ   مسلم لیگ (ن) کے رہنما بلیغ الرحمان گورنر پنجاب تھے، جب کہ جمعیت علمائے اسلام (ف) کے حاجی غلام علی کے پی میں اسی عہدے پر خدمات انجام دے رہے تھے۔

ذرائع کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف نے مندوخیل کی تقرری کی سمری مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف کی منظوری کے بعد صدر مملکت آصف علی  زرداری کو بھجوائی تھی۔

ایوان صدر سے جاری ہونے والی پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ صدر زرداری نے پیپلز پارٹی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات فیصل کریم کنڈی کو کے پی، سردار سلیم حیدر کو پنجاب اور مندوخیل کو بلوچستان کا گورنر بنانے کی منظوری دی تھی۔

اس میں کہا گیا کہ یہ منظوری آئین کے آرٹیکل 101(1) کے تحت دی گئی۔

 

کاغذات نامزدگی کے فوراً بعد بلاول بھٹو نے وزیراعظم ہاؤس میں وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات کی اور انہیں فیصلے سے آگاہ کیا۔

وزیر اعظم آفس کے ایک ذرائع  نے بتایا تھا کہ یہ دونوں رہنماؤں کے درمیان ون آن ون ملاقات تھی جس میں دونوں صوبوں کے گورنرز کا معاملہ زیر بحث آیا۔

 

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll