جی این این سوشل

جرم

لاہور: ٹک ٹاک نے ایک اور شہری کی جان لے لی

پولیس نے حسن کے ساتھی اسامہ کو تفتیش کے لیئے حراست میں لےلیا ہے۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

لاہور: ٹک ٹاک نے ایک اور شہری کی جان لے لی
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

لاہور: ٹک ٹاک کا شوق جان لیوا ہو سکتا ہے، ایک اور نوجوان ویڈیو بناتا موت کے منہ میں چلا گیا، دو دوست ٹک ٹاک ویڈیو بنا رہے تھے کہ گولی چل گئی، جس سے حسن نامی لڑکا جاں بحق ہو گیا۔

رپورٹ کے مطابق سندر کے علاقے میں ٹک ٹاک ایک اور جان لے گیا، پولیس کے مطابق حسن اور اسامہ نامی نوجوان سندر کے علاقہ میں بطور سکیورٹی گارڈ ملازم تھے، دونوں ٹک ٹاک بنا رہے تھے کہ حادثاتی طور پر گولی چل گئی۔

جس کے باعث حسن نامی سکیورٹی گارڈ سر پر گولی لگنے سے موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا، پولیس نے مزید بتایا کہ جاں بحق ہونے والے نوجوان کا تعلق شمالی وزیرستان کے علاقہ سے ہے۔ پولیس نے حسن کے ساتھی اسامہ کو تفتیش کے لیئے حراست میں لےلیا ہے۔

تجارت

پاک چین تجارتی حجم میں جاری مالی سال کے دوران نمایاں اضافہ

مالی سال کے پہلے 9 ماہ میں چین کوپاکستان کی برآمدات میں 40.46 فیصد جبکہ چین سے درآمدات میں 19.50 فیصدکی نموہوئی ہے، اسٹیٹ بینک

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

پاک چین تجارتی  حجم میں جاری مالی سال کے دوران نمایاں اضافہ

پاکستان اورچین کے درمیان دوطرفہ تجارت کے حجم میں جاری مالی سال کے دوران نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، مالی سال کے پہلے 9 ماہ میں چین کوپاکستان کی برآمدات میں سالانہ بنیادوں پر40.46 فیصد جبکہ چین سے درآمدات میں 19.50 فیصدکی نموہوئی ہے۔

اسٹیٹ بینک اورپی بی ایس کی جانب سے اس حوالہ سے جاری کردہ اعدادوشمارکے مطابق جاری مالی سال کے پہلے 9 ماہ میں چین کوبرآمدات سے ملک کو2.141 ارب ڈالر کا زرمبادلہ حاصل ہوا جوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 40.46 فیصدزیادہ ہے۔

گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں چین کوبرآمدات سے ملک کو1.524 ارب ڈالرکا زرمبادلہ حاصل ہواتھا،مارچ2024 میں چین کوپاکستان کی برآمدات کاحجم 246.03 ملین ڈالرریکارڈکیاگیا جو فروری میں 169.02 ملین ڈالر اورگزشتہ سال مارچ میں 189.95 ملین ڈالرتھا، مالی سال 2023 میں چین کوبرآمدات سے ملک کو2.025 ارب ڈالرکازرمبادلہ حاصل ہواتھا۔

اعدادوشمارکے مطابق جاری مالی سال کے پہلے 9 ماہ میں چین سے درآمدات پر9.256 ارب ڈالرکازرمبادلہ خرچ ہواجوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 19.50 فیصدزیادہ ہے، گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں چین سے درآمدات پر7.74 ارب ڈالرکازرمبادلہ خرچ ہواتھا۔

مارچ میں چین سے درآمدات پر1.162 ارب ڈالرکازرمبادلہ خرچ ہواجوفروری میں 1.135 ارب ڈالر اورگزشتہ سال مارچ میں 680.05ملین ڈالرتھا،مالی سال 2023 میں چین سے درآمدات کاحجم 9.662 ارب ڈالرریکارڈکیاگیاتھا

 

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

سندھ حکومت نے ممُکنہ دہشتگردی کا بہانہ بنا کر جلسہ کی اجازت دینے سے انکار کیا، حلیم عادل

عمران خان ایک حقیقت ہیں جس کو کرپٹ اور ناجائز حُکمران تسلیم کرنے کو تیار نہیں اور خوفزدہ ہیں، صدر پی ٹی آئی سندھ

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

سندھ حکومت نے ممُکنہ دہشتگردی کا بہانہ بنا کر  جلسہ کی اجازت دینے سے انکار کیا، حلیم عادل

 پی ٹی آئی سندھ کے صدر حلیم عادل شیخ نے کہا کہ ایک مرتبہ اور سندھ حکومت نے ممُکنہ دہشتگردی کا بہانہ بنا کر ہمارے باغ جناح کے جلسہ کی اجازت دینے سے انکار کر دیا ہے ۔

سندھ ہائی کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے حلیم عادل شیخ نے کاہ کہ تحریک انصاف اور عمران خان ایک حقیقت ہیں جس کو کرپٹ اور ناجائز حُکمران تسلیم کرنے کو تیار نہیں اور خوفزدہ ہیں ۔ جلسہ تو ہوگا ضرور ہوگا، انشاء اللہ مرکزی لیڈرشپ اور پولیٹیکل کمیٹی کی مشاورت سے جلسہ کیلئے آئیندہ کا لائحہ عمل طے کیا جائیگا ۔

انہوں نے کہا کہ انتظامیہ کی جانب سے جلسے میں تاخیر کرائی جارہی ہے لیکن جلسہ ضرور ہوگا، یہ ہمارا آئینی حق ہے۔ عوام کے ٹیکسوں سے تنخواہیں لینے والے ہی انہیں حقوق سے محروم کر رہے ہیں۔ سیکیورٹی فراہم کرنے کے ذمہ دار سکیورٹی فراہم کرنے میں ناکام ہیں۔

حلیم عادل شیخ نے کہا کہ حکومت سندھ اور دیگر اداروں کو اس کارکردگی پر شرم آنا چاہیے، ہم نے پہلے 21 مارچ کو درخواست جمع کرائی لیکن جلسے کی اجازت نہیں ملی، پھر ہم نے 3 اپریل کو درخواست دی لیکن ابھی تک اجازت نہیں ملی۔

پی ٹی آئی سندھ کے صدر نے مزید کہا کہ 5 مئی کو تحفظ آئین مہم کا جلسہ ہے، پی ٹی آئی کی مرکزی قیادت اور دیگر جماعتوں کے رہنما بھی شریک ہوں گے۔ ہم اجازت اس لیے لینا چاہتے ہیں کہ ہمارے جلسوں میں فیملیز شرکت کرتی ہیں۔ گزشتہ سماعت پر انتظامیہ نے موقف اختیار کیا تھا کہ جناح گراؤنڈ مزار قائد کا حصہ ہے۔

حلیم عادل شیخ نے کہا کہ کراچی انتظامیہ کی جانب سے موقف اختیار کیا گیا کہ مزار قائد کے تقدس کے پیش نظر سیاسی سرگرمیاں نہیں ہوسکتیں، جب وہ موقف ناکام ہوگیا تو دہشتگردی کے خطرات کا بہانہ کر رہے ہیں۔

رہنما پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ ڈی سی، ایس ایس پی کیا اپنے دفتروں میں بیٹھ کر چھولے بیچ رہے ہیں۔ چیف جسٹس نے کہا کہ قانون اور انصاف اندھا ہوسکتا ہے، لیکن ججز اندھے نہیں۔

عدلیہ انتظامیہ کا ضمیر جگانے کی کوشش کر رہی ہے۔ بیوروکریسی کا ضمیر ٹرانسفر پوسٹنگ کے ساتھ منسلک ہے۔ عوام پر جوش اور جنون میں ہیں۔ حکومت سندھ، بلاول بھٹو، مراد علی شاہ کی کانپیں ٹانگ رہی ہیں۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

پی ٹی آئی مذاکرات کے لیے مشروط طور پر تیار ہے، سینیٹر شبلی فراز

پاکستان کے لیے کسی سے بھی بات کرنے کو تیار ہیں، رہنما پی ٹی آئی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

پی ٹی آئی  مذاکرات کے لیے مشروط طور پر تیار ہے، سینیٹر شبلی فراز

سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر سینیٹر شبلی فراز نے کہا ہے کہ تحریک انصاف حکومت اور اسٹبلشمنٹ سے مذاکرات کے لیے مشروط طور پر تیار ہے، پہلے مذاکرات کے لیے ماحول بنایا جائے۔

اسلام آباد میں میڈیا سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے شبلی فراز نے کہا کہ پاکستان کے لیے کسی سے بھی بات کرنے کو تیار ہیں۔ ہم مشروط طور پر حکومت اور اسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات کے لیے تیار ہیں، پہلے سیاسی مقدمات ختم کیے جائیں، قانون و آئین کی حکمرانی لائی جائے اور بانی پی ٹی آئی، خواتین سمیت سیاسی قیدیوں کو رہا کیا جائے۔

انہوں نے مزید کہا کہ جبر کے ماحول میں بات کرنا ممکن نہیں۔ آئین اور قانون کی حکمرانی لائی جائے۔ بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان لندن یا کسی اور ملک نہیں جائیں گے۔ عمران خان، خواتین اور سیاسی قیدیوں کو رہا کیا جائے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ پاک فوج بھی ہماری فوج ہے۔ اگر قانونی کیسز حقیقی ہیں تو ان کے خلاف کارروائی ہونی چاہیے۔ پی ٹی آئی کو سیاسی آزادی اور سرگرمی کی اجازت دی جائے، پی ٹی آئی کے ساتھ جو ہوا اس پر آزاد جوڈیشل کمیشن بنایا جائے۔

پی ٹی آئی رہنما نے مزید کہا کہ علی امین گنڈا پور کے اسلام آباد پر قبضے کی بات سیاسی ہے، الیکشن ٹربیونلز 30 دن میں غلطیوں کا فیصلہ کریں اور دھاندلی اور غلطیوں پر جلد وائٹ پیپر جاری کریں۔

پی ٹی آئی سینیٹر نے مزید کہا کہ عوام نے تمام تر اقدامات کے باوجود ہمیں ووٹ دیا، تین بار انٹرا پارٹی الیکشن ہوئے اور اعتراضات اٹھائے گئے، سیاسی انتقام کی فضا میں سیاسی اور معاشی استحکام نہیں آئے گا۔

سیاسی فیصلے عدالتیں کر رہی ہیں، بظاہر جمہوری اور پارلیمانی نظام قائم ہے، ملک نے اس وقت مریض کی حیثیت اختیار کر لی ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll