اسلام آباد: وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کا کہنا ہے کہ چاروں شریف سیاست سے مائنس ہیں، نواز شریف آنا چاہیں آئیں نہیں تو نہ آئیں۔


وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ کل جو اپوزیشن کے ساتھ ہوا اب عقل کے ناخن لینے چاہیے، ہر حکومت آئی ایم ایف کے پاس گئی ہے، اتنا خزانے کو لوٹا گیا کہ سخت شرائط بھی ماننا پڑی۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کی تاریخ ساز ریکارڈ کولیکشن ہوئی ہے، دس ہزار میگا واٹ بنانے کیلئے کئی منصوبوں پر کام جارہی ہے۔
وفاقی وزیر داخلہ نے کہا کہ ہم کسی لانگ مارچ میں رکاوٹ نہیں بنیں گے جب تک خود نہ بنیں، چاہیں تو لونگ مارچ کریں یا لانگ مارچ،23 مارچ کو دوست ممالک کے لوگ بھی پریڈ میں آئیں گے، او آئی سی اراکین بھی کچھ آئیں گے۔
شیخ رشید کا کہنا تھا کہ وزیراعظم خود چین جارہے ہیں۔نواز شریف آنا چاہیں تو آئیں نہیں تو نہ آئیں، میں نمبر ون سے دوستی اور نمبر ون سےلڑائی کرتا ہوں، چاروں شریف سیاست سے مائنس ہیں، یہ چاہتے ہیں جو عمران خان کے ہاتھ پر ہاتھ رکھے گئے وہ انکے ہاتھ پر رکھیں، وہ ان کے گردن پر تو آئے گا ہاتھ پر نہیں۔

مسٹر بیسٹ کا سعودی دارالحکومت ریاض میں ’بیسٹ لینڈ‘ پارک کا شاندار افتتاح
- 12 گھنٹے قبل

سپریم کورٹ کی جج جسٹس مسرت ہلالی کی وفاقی آئینی عدالت کی جج بننے سے معذرت
- 12 گھنٹے قبل

دوسرا ون ڈے، پاکستان کا سری لنکا کے خلاف ٹاس جیت پر فیلڈنگ کا فیصلہ
- 9 گھنٹے قبل

وفاقی آئینی عدالت کے تین ججز نے اپنے عہدے کا حلف اٹھا لیا
- 10 گھنٹے قبل
دوسرا ون ڈے: سری لنکا کا پاکستان کو جیت کیلئے 289 رنز کا ہدف
- 4 گھنٹے قبل

فیلڈ مارشل عاصم منیر سے تاجکستان کے وزیر دفاع کی ملاقات،دو طرفہ دفاعی تعاون پر تفصیلی گفتگو
- 14 گھنٹے قبل

پیپلز پارٹی نے وزیراعظم آزاد کشمیر چوہدری انوارالحق کے خلاف تحریک عدم اعتماد جمع کرا دی
- 9 گھنٹے قبل

اسلام آباد کچہری خودکش حملے میں ملوث ٹی ٹی پی دہشتگرد سیل کے 4 ارکان کو گرفتار
- 11 گھنٹے قبل

جسٹس امین الدین خان نے وفاقی آئینی عدالت کے پہلے چیف جسٹس کی حیثیت سے عہدے کا حلف اٹھا لیا
- 13 گھنٹے قبل

اوپن اے آئی نے جی پی ٹی 5.1 اے آئی ماڈل متعارف کرا دیا
- 9 گھنٹے قبل

سونے کی بڑھتی قیمتوں کو بریک لگ گیا، فی تولہ قیمت میں بڑی کمی
- 11 گھنٹے قبل

متحدہ عرب امارات میں قومی دن کے موقع پر دو دن کی تعطیل کا اعلان
- 8 گھنٹے قبل









