پاکستان
محکمہ تعلیم کا پرائمری سکول کے بچوں کیلئے لائٹر بیگ برائٹر سٹوڈنٹ پالیسی متعارف کرانے کا فیصلہ
محکمہ تعلیم کا پرائمری سکول کے بچوں کو بھاری بستوں سے نجات دلانے کے لئے لائٹر بیگ برائٹر سٹوڈنٹ پالیسی متعارف کرانے کا فیصلہ ۔

تفصیلات کے مطابق نئی پالیسی پہلی سے پانچویں جماعت تک لاگو ہوگی۔ پالیسی کے تحت بچوں کیلئے لائٹر بیگ متعارف کراویا جائے گا۔ لائٹر بیگ پالیسی کا فیصلہ بچوں کی ذہنی اور جسمانی صحت کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا گیا ہے۔
پالیسی کے تحت کلاس رومز کے اندر کتابیں رکھنے کیلئے خصوصی ریک قائم کیے جائیں گے، مطلوبہ نصابی کتابوں کا بھی انتظام کیا جائے گا، بچے صرف مطلوبہ کاپی اور کتابیں لے کر سکول آئیں گے۔
دوسری جانب ملک میں کورونا کی پانچوی لہر کے پیش نظر اسکول میں پڑھنے والے بچوں کی ویکینیشن کو جلد از جلد مکمل کرنے کی ہدایات دی جا رہی ہیں ۔
دنیا
نیوزی لینڈ کی وزیراعظم جیسنڈا آرڈرن کا بےنظیر بھٹو کو زبردست خراج عقیدت
نیوزی لینڈ کی وزیراعظم جیسنڈا آرڈرن نے پاکستان کی پہلی خاتون وزیر اعظم بےنظیر بھٹوکو زبردست خراج عقیدت پیش کیا ہے۔

ہارورڈ یونیورسٹی میں 32 ہزار شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے نیوزی لینڈ کی وزیراعظم نے کہا کہ تاریخ میں کوئی بے نظیر بھٹو کا دو چیزوں میں مقابلہ نہیں کرسکتا، ایک یہ کہ وہ کسی اسلامی ملک میں منتخب ہونے والی پہلی خاتون وزیراعظم تھیں اور دوسرا یہ کہ اپنے دور حکومت میں ماں بننے والی پہلی خاتون وزیر اعظم تھیں۔
جیسنڈا آرڈرن نے کہا کہ تقریباً 30 برس بعد بحیثیت وزیراعظم مجھے بھی اپنے دور اقتدار میں ماں بننے کا اعزاز حاصل ہوا، میری بیٹی کی پیدائش 21 جون 2018 کو ہوئی جو بے نظیر بھٹو کی سالگرہ کا بھی دن ہے۔
پاکستان
یوم تکبیر وطن کے دفاع کیلئے پاکستانی قوم کے عزم کااعادہ کرتا ہے : دفتر خارجہ
اسلام آباد: یوم تکبیر پر دفتر خارجہ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ یوم تکبیر وطن کے دفاع کے لیے پاکستانی قوم کے عزم کا اعادہ کرتا ہے۔

ملک بھر میں آج یوم تکبیر جوش و جذبے سے منایا جارہاہے۔ اس حوالےسے دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ پاکستان کسی بھی جارحیت کا سامنا کرنے کے لیے اپنی ایٹمی صلاحیت برقرار رکھے گا ۔
ترجمان دفتر خارجہ عاصم افتخارکا کہنا ہے کہ یوم تکبیر وطن کے دفاع کے لیے پاکستانی قوم کے عزم کا اعادہ کرتا ہے ۔ آج جنوبی ایشیا میں اسٹرٹیجک توازن برقرار رکھنے کے عزم کا دن ہے۔
ان کا کہنا ہے کہ پاکستان کسی بھی جارحیت کا سامنا کرنے کے لیے اپنی صلاحیت برقرار رکھے گا ، جنوبی ایشیا میں خطرات سے بچنے کے لیے سٹرٹیجک رسٹینٹ رجیم معاہدہ کی پیشکش بہت اہم ہے۔
واضح رہے کہ پاکستان میں آج یوم تکبیر منایا جارہا ہے، 24 برس قبل اسی روز پاکستان نے بھارتی ایٹمی دھماکوں کے جواب میں اپنی جوہری طاقت کا مظاہرہ کیا تھا۔
پاکستان
منی لانڈرنگ ریفرنس : وزیراعظم ، وزیراعلی ٰ پنجاب عدالت میں پیش
لاہور : وزیر اعظم شہباز شریف اور وزیر اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز منی لانڈرنگ کیس میں اسپیشل کورٹ سینٹرل پیش ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق ایف آئی اے منی لانڈرنگ کیس میں اسپیشل کورٹ سینٹرل میں شہباز شریف اورحمزہ شہباز کے خلاف منی لانڈرنگ کیس کی سماعت ہورہی ہے۔
وزیراعظم شہبازشریف اور حمزہ شہباز عدالت کے روبرو پیش ہوگئے ۔
شریک ملزمان سلمان شہباز، طاہر نقوی، ملک مقصود اور غلام شبیر کی گرفتاری سے متعلق رپورٹ عدالت میں پیش کردی گئی ۔
عدالت نے شہباز شریف اور حمزہ شہباز کو آج طلب کر رکھا تھا، شہباز شریف کے وکیل امجد پرویز عبوری ضمانت کی توثیق کے لیے دلائل دیں گے۔
عدالت نے وزیراعظم کے وکلا کو عبوری ضمانتوں پر دلائل مکمل کرنے کی ہدایت کررکھی ہے۔
گزشتہ سماعت میں وزیراعظم شہبازشریف اور وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز کی عبوری ضمانت میں 28 مئی تک توسیع کی گئی تھی ۔ عدالت نے سلمان شہباز، طاہر نقوی اور ملک مقصود کے وارنٹ گرفتار جاری کیے تھے ۔
-
پاکستان 2 دن پہلے
عمران خان چھ روز بعد 6 لاکھ لوگ بھی لے آئیں تو مطالبات مان لوں گا : وزیرداخلہ
-
تجارت ایک دن پہلے
یوٹیلیٹی اسٹورز پرآٹے کی قیمت میں اضافہ
-
پاکستان 2 دن پہلے
'خان سچا ہے، دنیا نکل آئی'
-
پاکستان 2 دن پہلے
آئندہ انتخابات کیلئے 47 ارب 41 کروڑ روپے کے اخراجات آئیں گے،الیکشن کمیشن
-
دنیا ایک دن پہلے
جاپان کا جون سے سیاحوں کیلئے سرحدیں کھولنے کا اعلان
-
کھیل ایک دن پہلے
نامور کوہ پیما علی رضا سدپارہ انتقال کرگئے
-
پاکستان 2 دن پہلے
پولیس کی شیلنگ سے حماد اظہر زخمی
-
تجارت 2 دن پہلے
ڈالر 202 روپے 50 پیسے کا ہو گیا