جی این این سوشل

پاکستان

میران شاہ میں سیکیورٹی فورسز کا دہشت گردوں کیخلاف آپریشن ، ایک دہشتگرد ہلاک 2 گرفتار

شمالی وزیرستان : آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر آپریشن کے دوران ایک دہشت گرد ہلاک جب کہ 2 دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا ۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

میران شاہ میں سیکیورٹی فورسز کا دہشت گردوں کیخلاف آپریشن ، ایک دہشتگرد ہلاک 2 گرفتار
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر ) کی جانب سے جاری کردہ علامیے کے مطابق  شمالی وزیرستان کے علاقے میران شاہ میں سیکیورٹی فورسز  نے  دہشت گردوں کے خلاف آپریشن  کیا ہے،  دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر آپریشن کے دوران ایک دہشت گرد ہلاک جب کہ 2 دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا ۔

آئی  ایس پی آر کا کہنا ہے کہ  دہشت گردوں سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا،  علاقے میں دہشت گردوں کو تلاش کیلئے ایریا کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔

ترجمان پاک فوج کا کہنا ہے کہ  مارے گئے دہشت گرد کی شناخت زاہد عرف کوچی کے نام سے ہوئی ہے ،  زاہد عرف کوچی   آئی ای ڈی بنانے کا  ماہر ہے،  تینوں دہشت گرد میران شاہ کے مقامی نہیں ہیں ،  تینوں کو ایک گھر میں پنا ہ دی گئی تھی۔

تجارت

معیشت کو بہتر بنانے کیلئے ٹیکس نظام میں اصلاحات کی ضرورت ہے ، وزیر خزانہ

حکومت مارکیٹ کی استعداد کار اور شفافیت میں اضافے اور سرمایہ کاروں کے تحفظ کیلئے سرمائے کی منڈی پر زیادہ توجہ دے گی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

معیشت کو بہتر بنانے کیلئے ٹیکس نظام میں اصلاحات کی ضرورت ہے  ، وزیر خزانہ

کراچی : وزیرخزانہ محمد اورنگزیب نے قومی معیشت کو بہتر بنانے کیلئے ٹیکس نظام میں اصلاحات کی ضرورت پر زوردیا ہے۔

انہوں نے آج صبح پاکستان سٹاک ایکس چینج کراچی میں گھنٹی بجا کر کاروباری سرگرمیوں کا آغاز کرنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ہم ٹیکس نظام میں نقائص دور کرنے اور ٹیکس کا دائرہ کار وسیع کرنے کیلئے وزارت قانون اور ایف بی آر کے ساتھ ملکر کام کررہے ہیں۔

محمد اورنگزیب نے کہاکہ حکومت ادارہ جاتی اصلاحات جاری رکھنے کیلئے مختصر اوردرمیانی مدت کی دو نکاتی حکمت عملی پرکام کررہی ہے ۔

انہوں نے کہاکہ ایف بی آر میں ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم کے آغاز، شفافیت کویقینی بنانے اور ٹیکس وصولی بڑھانے کیلئے اس کے طریقہ کار کو ڈیجیٹلائز کرنے کیلئے اصلاحات کی گئی ہیں ، معاشی ترقی میں نجی شعبے کے کردار کو اجاگر کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ تیز رفتار اقتصادی ترقی میں سرمائے کی منڈی بنیادی اہمیت رکھتی ہے ۔

انہوں نے کہاکہ حکومت متعلقہ محکموں کے تعاون سے اقتصادی شرح نمو کیلئے سازگار ماحول تیار کرے گی۔

حکومت مارکیٹ کی استعداد کار اور شفافیت میں اضافے اور سرمایہ کاروں کے تحفظ کیلئے سرمائے کی منڈی پر زیادہ توجہ دے گی۔

وزیرخزانہ نے چینی سرمایہ کاری اور شراکت داری کی تعریف کرتے ہوئے پاکستان سٹاک ایکس چینج اور چین کے سٹاک چینج کے درمیان تعاون کو فروغ دینے کی ضرورت پر زوردیا۔

 صحافیوں سے گفتگو میں انہوں نے  کہا کہ عوام کو ریلیف فراہم کرنے کیلئے حکومت نے پہلے ہی بارہ ارب روپے کا رمضان پیکیج دیاہے ۔

پڑھنا جاری رکھیں

دنیا

اسرائیل غزہ میں خوراک کی امداد کی بلا روک ٹوک فراہمی کی اجازت دے ،عالمی عدالت انصاف کا حکم

حکم جنوبی افریقہ کی طرف سے کی گئی حالیہ درخواست کے جواب میں جاری کیا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

اسرائیل غزہ میں خوراک کی امداد کی بلا روک ٹوک فراہمی کی اجازت دے ،عالمی عدالت انصاف کا حکم

اقوام متحدہ: بین الاقوامی عدالت انصاف (آئی سی جے) نے غزہ میں خوراک کی ترسیل کو نہ روکنے کے اسرائیلی دعوے کی واضح اور قانونی طور پر مذمت کرتے ہوئے اسرائیل کو حکم دیا ہے کہ وہ غزہ میں خوراک کی امداد کی بلا روک ٹوک فراہمی کی اجازت دے اور ایک ماہ کے اندر تمام اقدامات کی رپورٹ آئی سی جے کو پیش کرے۔

دی ہیگ میں قائم بین الاقوامی عدالت انصاف نے نیا حکم جنوبی افریقہ کی طرف سے کی گئی حالیہ درخواست کے جواب میں جاری کیا، جس نے دسمبر میں اسرائیل پر غزہ میں نسل کشی کا الزام عائد کرتے ہوئے مقدمہ پیش کیا تھا۔ عدالت کے ججوں کے ایک پینل نے یہ فیصلہ جنوری میں ایک ہنگامی اقدام کے بعد جاری کیا تھا جس میں اسرائیل کو ہنگامی امداد کی فراہمی کا پابند کیا گیا تھا ۔ججوں نے کہا کہ غزہ میں فلسطینیوں کو بدترین حالات کا سامنا ہے اور قحط اور بھوک پھیل رہی ہے۔

ججوں نے کہاکہ عدالت نے مشاہدہ کیا ہے کہ غزہ میں فلسطینی شہری قحط کے دھانے پر پہنچ گئے ہیں۔ عدالت نے اپنے قانونی طور پر پابند حکم میں اسرائیل سے کہا کہ وہ بغیر کسی تاخیر کے اقوام متحدہ کے ساتھ مکمل تعاون کو یقینی بنانے کے لیے تمام ضروری اور موثر اقدامات اٹھائے جس میں فوری طور پر درکار بنیادی خدمات اور انسانی امداد کے لیے تمام متعلقہ افراد کی جانب سے بڑے پیمانے پر خوراک، پانی، ایندھن اور طبی سامان کی بلا روک ٹوک فراہمی شامل ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

دنیا

سعودی عرب نے بحیرہ احمر میں ناجل اور طراد مچھلی کے شکار پر پابندی عائد کردی

زرعی نظام کی خلاف ورزیوں کو کم کرنے کے لیے دورے کئے جائیں گے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

سعودی عرب نے بحیرہ احمر میں ناجل اور طراد مچھلی کے شکار پر پابندی عائد کردی

ریاض: سعودی عرب نے بحیرہ احمر میں ناجل اور طراد مچھلیوں کے شکار پر پابندی عائد کر دی۔

العربیہ اردو کے مطابق مکہ مکرمہ کے علاقے میں ماحولیات، پانی اور زراعت کی وزارت کی شاخ نے ناجل اور طراد مچھلیوں کے شکار پر پابندی عائد کر دی ہے جس کا مقصد مچھلی کو تولیدی مدت کے دوران انڈے دینے کا موقع فراہم کرنے، اس کے پائیدار سٹریٹجک سٹاک کو محفوظ رکھنے کے علاوہ ضرورت سے زیادہ ماہی گیری سے اس کی کمی کو روکنا ہے۔

وزارت ماحولیات، پانی اور زراعت نے بحیرہ احمر کے ساحل پر ناجل اور طراد مچھلیوں کی ماہی گیری پر 2ماہ کے لیے پابندی کا اعلان کیا ہے جو یکم اپریل سے 31 مئی تک ہے۔

ماہی پروری کے محکمے کے سربراہ انجینئر ابراہیم المالکی نے کہا کہ زرعی نظام کی خلاف ورزیوں کو کم کرنے کے لیے دورے کئے جائیں گے۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll