Advertisement
پاکستان

دہشتگردوں کا بنوں جانی خیل میں فوجی چوکی پر حملہ، آئی ایس پی آر

راولپنڈی :  آئی ایس پی آر  کے مطابق فائرنگ 13 اور 14 جنوری کی درمیانی شب کی گئی۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 5 years ago پر Jan 15th 2022, 1:41 am
ویب ڈیسک کے ذریعے
دہشتگردوں کا بنوں جانی خیل میں فوجی چوکی پر حملہ، آئی ایس پی آر

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر ) کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق  بنوں جانی خیل میں دہشت گردوں نے  سیکورٹی چیک پوسٹ پر فائرنگ کی ہے، فائرنگ 13 اور 14 جنوری کی درمیانی شب کی گئی۔

 آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ  فوجی جوانوں نے فائرنگ کا فوری جواب دیا اور دہشت گردوں کو انگیج کیا۔

ترجمان پاک فوج کے مطابق  فائرنگ کے تبادلے میں  26سالہ سپاہی سرفراز علی شہید ہوگیا ہے، سپاہی سرفراز علی شہید کا تعلق وہاڑی سے ہے۔

دوسری جانب شمالی وزیرستان کے علاقے میران شاہ میں سیکیورٹی فورسز  نے  دہشت گردوں کے خلاف آپریشن  کیا ہے،  دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر آپریشن کے دوران ایک دہشت گرد ہلاک جب کہ 2 دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا ۔

آئی  ایس پی آر کا کہنا ہے کہ  دہشت گردوں سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا،  علاقے میں دہشت گردوں کو تلاش کیلئے ایریا کلیئرنس آپریشن جاری ہے،۔

ترجمان پاک فوج کا کہنا ہے کہ   مارے گئے دہشت گرد کی شناخت زاہد عرف کوچی کے نام سے ہوئی ہے ،  زاہد عرف کوچی   آئی ای ڈی بنانے کا  ماہر ہے،  تینوں دہشت گرد میران شاہ کے مقامی نہیں ہیں ،  تینوں کو ایک گھر میں پنا ہ دی گئی تھی۔

Advertisement
Advertisement