کورونا کا پھیلاؤ، این سی او سی کی جانب سے دوران پرواز کھانے کی فراہمی پر پابندی
اسلام آباد : این سی او سی کی جانب سے 17 جنوری سے دوران پرواز کھانے کی فراہمی پر پابندی عائد کی جائے گی۔


تفصیلات کے مطابق نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر ( این سی او سی ) کا اجلاس ہوا ، جس میں کورونا کی بڑھتی صورتحال اور اضافے کی صورت میں مجوزہ بندشوں پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔ اجلاس میں صوبوں خصوصا سندھ کے ساتھ بڑھتی وباء کے کنٹرول کے لیے رابطے بڑھانے کا فیصلہ کیا گیا ، موجودہ این پی آئیز کا بھی جائزہ لیا گیا۔
این سی او سی کی جانب سے تعلیمی اداروں، عوامی اجتماعات اور شادی ہالز میں این پی آئیز کے حوالے سے 17 جنوری کو خصوصی اجلاس طلب کر لیا گیا ہے جس میں صوبائی وزرائے تعلیم و صحت شرکت کریں گے۔
این سی او سی کی جانب سے دوران پرواز کھانے کی تقسیم پر بھی پابندی عائد کی جائے گی ، سول ایوی ایشن کو دوران پرواز ماسک کا استعمال اور دیگر این پی آئیز پر عمل درآمد یقینی بنانے کی ہدایت دی جائے گی ۔ این سی او سی کے فیصلے کے مطابق 17 جنوری سے پبلک ٹرانسپورٹ میں بھی سنیکس اور کھانا تقسیم کرنے پر پابندی ہوگی۔
واضح رہے کہ ملک میں کورونا کی پانچویں لہر زور پکڑنے لگی ہے اور ایک بار پھر یومیہ کیسز اور اموات میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے ۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری کیے گئے تازہ اعداد و شمارکے مطابق پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 4مریض انتقال کرگئے جس کے بعد اموات کی مجموعی تعداد 29ہزار 003 تک پہنچ گئی ہے ۔
ملک میں آج کورونا کے 4ہزار سے زائد کیسز رپورٹ ہوئے ہیں ۔ جس کے بعد ملک میں کورونا کیسز کی مجموعی تعداد 13 لاکھ 20ہزار 120 ہوگئی ہے ۔
ملک بھر میں چوبیس گھنٹے کے دوران 52ہزار522ٹیسٹ کئےگئے ہیں ۔ پاکستان میں کوروناکے709مریضوں کی حالت تشویشناک ہے ۔
اسرائیلی فضائیہ کے حدیدہ بندرگاہ پر شدید حملے، 12 فضائی کارروائیاں
- 9 گھنٹے قبل

تربت سے کراچی جانے والی سیکیورٹی کمپنی کی گاڑی سے 22 کروڑ روپے کی ڈکیتی
- 9 گھنٹے قبل

پارلیمانی کمیٹیوں سے علیحدگی: پی ٹی آئی سینیٹرز نے استعفے دے دیے
- 10 گھنٹے قبل

پی ٹی آئی نے ہمیشہ ٹی ٹی پی کو خوش کیا ہے، وزیر مملکت برائے قانون
- 11 گھنٹے قبل

ہالی وڈ کے لیجنڈ اداکار اور فلم ساز رابرٹ ریڈفورڈ 89 برس کی عمر میں انتقال کرگئے
- 11 گھنٹے قبل

چیئرمین پی ٹی اے نے برطرفی کے خلاف انٹرا کورٹ اپیل دائر کر دی
- 9 گھنٹے قبل

ایسی کونسی حادثاتی ایجادات ہیں جنہوں نے دنیا بدل ڈالی؟ پڑھیں اس بلاگ میں
- 11 گھنٹے قبل

ایشیا کپ تنازع شدت اختیار کر گیا، پاکستان کا ٹورنامنٹ سے دستبرداری کا عندیہ
- 7 گھنٹے قبل

بھارت جنگی شکست کی خفت مٹانے کیلئے کرکٹ میں اوچھے ہتھکنڈے اپنا رہا ہے ، عطا تارڑ
- 12 گھنٹے قبل

سپریم کورٹ نے ریٹائرڈ ججز کی بیواؤں کے لیے تا حیات سیکیورٹی کا فیصلہ واپس لے لیا
- 10 گھنٹے قبل

ایشیا کپ 2025: بنگلہ دیش کا افغانستان کو جیت کے لیے 155 رنز کا ہدف
- 10 گھنٹے قبل

عمران خان سے اڈیالہ جیل میں سوشل میڈیا اکاؤنٹس سے متعلق تفتیش
- 9 گھنٹے قبل