کھیل
سابق عالمی نمبر ون ٹینس اسٹار کرس ایورٹ کینسر میں مبتلا
نیویارک : سابق عالمی نمبر ون ٹینس اسٹار کرس ایورٹ کینسر کے مرض میں مبتلا ہوگئیں۔

تفصیلات کے مطابق سابق عالمی نمبر ون ٹینس اسٹار کرس ایورٹ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کینسر کی پہلی اسٹیج میں مبتلا ہونے کی تصدیق کی ہے ۔
سابق عالمی نمبر ون ٹینس اسٹار کا کہنا ہے کہ وہ خوش قسمت ہیں کہ کینسر کی جلد تشخیص ہوگئی، امید ہے کیمو کے مثبت نتائج سامنے آئیں گے۔
https://t.co/LVUsO3QqfD pic.twitter.com/B8WwKxsFmc
— Chris Evert (@ChrissieEvert) January 15, 2022
خیال رہے کہ کرس ایورٹ ٹینس کی تاریخ کی مقبول ترین کھلاڑیوں میں سے ایک ہیں ۔ انہوں نے18 سنگلز گرینڈ سلم جیتے ہیں ۔
بین الاقوامی ٹینس ہال آف فیم کے مطابق، وہ ایک ہزار سنگلز میچ جیتنے والی پہلی کھلاڑی خاتون ہیں ۔ سابق ٹینس اسٹار اب براڈ کاسٹر کی حیثیت سے فرائض سرانجام دے رہی ہیں۔
پاکستان
عمران خان سے منسوب باتوں کا حقیقت سے کوئی لینا دینا نہیں، شہباز گل
عمران خان سے متعلق ملک ریاض اور آصف زرداری کی مبینہ آڈیو کی پاکستان تحریک انصاف نے تردید کردی۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما شہباز گل کا کہنا ہے کہ کاروباری شخص اور عمران خان کے مخالف سیاستدان آپس میں بات چیت کر رہے ہیں۔
شہباز گل نے کہا کہ بات چیت میں عمران خان سے منسوب باتوں کاحقیقت سے کوئی لینا دینا نہیں ہے۔
رہنما پی ٹی آئی نے کہا کہ عمران خان کو کسی این آر او کی ضرورت نہیں، یہ تمام لوگ خان سے این آر او مانگتے رہے تھے جو انہیں نہیں ملا۔
واضح رہے کہ ملک ریاض کی سابق صدر آصف علی زرداری کے ساتھ گفتگو کی مبینہ آڈیو سامنے آئی ہے، جس میں وہ عمران خان سے متعلق گفتگو کررہے ہیں۔
ملک ریاض آڈیو میں یہ کہتے سنائی دے رہے ہیں کہ ’خان کے پیغامات آرہے ہیں کہ مصالحت کروادیں‘۔
مبینہ آڈیو میں ملک ریاض کے ’اسلام علیکم سر‘ اور آصف زرداری کے ’وعلیکم اسلام، خیریت ‘ سے گفتگو کا آغاز ہوا۔
ملک ریاض نے بات کو آگے بڑھاتے ہوئے کہا کہ سر بس بتانا تھا، میں نے پہلے بھی آپ کو بتایا تھا، باتیں آپ سے کرنی ہیں، آپ نے کہا تھا بات نہیں کریں گے۔
پراپرٹی ٹائیکون نے آصف علی زرداری سے گفتگو کے دوران مزید کہا کہ ’آپ کو انفارمیشن دینی تھی، خان کے پیغامات آرہے ہیں کہ مصالحت کروادیں‘۔
ملک ریاض نے یہ بھی کہا کہ ’آج تو اُس نے مجھے بہت ہی مسیجز کیے ہیں کہ پیچ اپ کروادیں‘۔
پی پی کے شریک چیئرمین نے جواب دیا کہ اب امپاسیبل ہے نہ۔
اس پر ملک ریاض نے آخری جملہ یہ کہتے سنائی دے رہے ہیں کہ ’ نہیں ٹھیک ہے، بس آپ کے سامنے بات رکھ دی‘۔
علاقائی
بلوچستان کے 32 اضلاع میں بلدیاتی انتخابات کل ہوں گے
کوئٹہ: صوبہ بلوچستان میں بلدیاتی انتخابات کے پہلے مرحلے کی پولنگ کل بروز اتوار ہوگی۔

تفصیلات کے مطابق صوبہ بلوچستان کے 32 اضلاع میں بلدیاتی انتخابات کل ہوں گے ، الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ اس حوالے سے تمام انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں ۔ الیکشن کمیشن کی جانب سے صوبے بھر میں 5624 پولنگ اسٹیشن اور 13533 پولنگ بوتھ قائم کئے گئے ہیں۔
الیکشن کمیشن کے مطابق 32اضلاع میں 20لاکھ 43ہزار828مرد جبکہ15لاکھ70ہزار896خواتین ووٹرز حق رائے دیہی استعمال کرینگے۔
صوبے کے کل 6259وارڈز پر 17774 امیدواروں کے درمیان مقابلہ ہوگا جبکہ پہلے مرحلے میں 7میونسپل کارپوریشن،838یونین کونسل،914 شہری وارڈ اور5345 دیہی وارڈوں میںبلدیاتی انتخابات کا انعقاد ہوگا۔
دوسرے مرحلے میں چیئرمین ڈسٹرکٹ کونسل ،چیئرمین میونسپل کمیٹی اور چیئرمین یونین کونسلز کا انتخاب عمل میں لایا جائیگا۔
مجموعی طور پر 6259وارڈ سے منتخب ہونیوالے کونسلرز ہی اپنے متعلق کمیٹی کے چیئرمین کا انتخاب کرینگے۔
الیکشن کمیشن کے مطابق میٹروپولیٹن کارپوریشن کوئٹہ اور لسبیلہ میٹروپولیٹن کارپوریشن سمیت دونوں اضلاع کے وارڈز میں انتخابات نہیں ہونگے۔ ضلع موسی خیل پشین ژوب اور دیگر اضلاع میں 102 ارڈ پر بھی بلدیاتی انتخابات نہیں ہوں گے۔ ضلع کوئٹہ اور ضلع لسبیلہ میں حلقہ بندیوں کا عمل مکمل نہ ہونے کے باعث بلدیاتی انتخابات کا انعقاد نہیں کیا جارہا ہے ۔
بلدیاتی انتخابات کے لیے بلوچستان بھر میں سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں ، الیکشن کمیشن نے دو ہزار کے قریب پولنگ سٹیشن کو حساس قرار دیا ہے۔
الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ بیلٹ پیپرز، بیگز اور اسٹاف کو متعلقہ پولنگ اسٹیشنز تک پہنچا دیا جائے گا ۔ پولنگ مٹیریل کی تقسیم کا کام 32 اضلاع میں صبح 8 بجے شروع ہوچکا ہے، ریٹرننگ افسران کے دفتر سے پولنگ مٹیریل کی تقسیم جاری ہے۔
علاقائی
لاہور : گریٹر اقبال پارک میں جلسوں پر مکمل پابندی لگانے کا اعلان
لاہور : وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز کا بڑا فیصلہ، گریٹر اقبال پارک میں جلسوں پر مکمل پابندی لگادی گئی ۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ حمزہ شہباز نے گریٹر اقبال پارک میں جلسوں پر پابندی لگانے کی اصولی منظوری دے دی گئی ہے ۔
وزیراعلی ٰ پنجاب حمزہ شہباز کا کہناتھا کہ تاریخی پاک کو جلسوں کیلئے استعمال کرنا مناسب نہیں ہے ۔ وزیراعلیٰ نے گریٹر اقبال پارک میں داخلہ فیس کی تجویز بھی مسترد کر دی ۔
ان کاکہنا تھا کہ یہ غریب آدمی کاپارک ہے، کسی صورت داخلہ فیس عائدنہیں کروں گا ، اس تجویزکواجلاس میں پیش کرنابھی مناسب نہیں۔
وزیراعلیٰ پنجاب نے سابق دور میں پودوں کے بیج بر وقت نہ خریدنے پر بھی برہمی کا اظہار کرتے ہوئے انکوائری کا حکم جاری کر دیاہے ۔ انہوں نے ہدایت کی کہ خالی مقامات پر درخت ، پودے لگانے کا کام جلد شروع کیا جائے ۔
وزیراعلیٰ حمزہ شہباز نے پارکس اینڈ ہارٹیکلچر کا بورڈ جلد مکمل کرنے کی بھی ہدایت کردی ۔
-
پاکستان 2 دن پہلے
عمران خان چھ روز بعد 6 لاکھ لوگ بھی لے آئیں تو مطالبات مان لوں گا : وزیرداخلہ
-
علاقائی 13 گھنٹے پہلے
لاہور : گریٹر اقبال پارک میں جلسوں پر مکمل پابندی لگانے کا اعلان
-
پاکستان 2 دن پہلے
سیاسی بحران کے خاتمے کیلئے چوہدری شجاعت بھی میدان میں آگئے
-
تجارت ایک دن پہلے
یوٹیلیٹی اسٹورز پرآٹے کی قیمت میں اضافہ
-
تجارت ایک دن پہلے
سونے کی فی تولہ قیمت 2100 روپے کم ہوگئی
-
دنیا ایک دن پہلے
جاپان کا جون سے سیاحوں کیلئے سرحدیں کھولنے کا اعلان
-
کھیل ایک دن پہلے
نامور کوہ پیما علی رضا سدپارہ انتقال کرگئے
-
تجارت 12 گھنٹے پہلے
’سستا پیٹرول، ڈیزل سکیم‘، 40 ہزار سے کم آمدن والوں کو دو ہزار ماہانہ دینے کا اعلان