پاکستان
وزیر خزانہ شوکت ترین کورونا وائرس کا شکار
اسلام آباد:وزیر خزانہ شوکت ترین کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر خزانہ نے کورونا ٹیسٹ مثبت آنے پر خود کو قرنطینہ کرلیا اور تمام مصروفیات ترک کردیں۔
کورونا مثبت آنے کی وجہ سے قومی پرائس مانیٹرنگ کمیٹی سمیت اقتصادی رابطہ کمیٹی کے آج ہونے والے اجلاس ملتوی کئے گئے ہیں۔
وزیر خزانہ کی زیر صدارت ای سی سی نے 15 نکاتی ایجنڈے پر غور کرنا تھا۔
اس کے علاوہ ذرائع نے بتایا کہ شوکت ترین گزشتہ روز کابینہ اجلاس میں بھی شریک نہیں ہوئے تھے۔
دنیا
نیوزی لینڈ کی وزیراعظم جیسنڈا آرڈرن کا بےنظیر بھٹو کو زبردست خراج عقیدت
نیوزی لینڈ کی وزیراعظم جیسنڈا آرڈرن نے پاکستان کی پہلی خاتون وزیر اعظم بےنظیر بھٹوکو زبردست خراج عقیدت پیش کیا ہے۔

ہارورڈ یونیورسٹی میں 32 ہزار شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے نیوزی لینڈ کی وزیراعظم نے کہا کہ تاریخ میں کوئی بے نظیر بھٹو کا دو چیزوں میں مقابلہ نہیں کرسکتا، ایک یہ کہ وہ کسی اسلامی ملک میں منتخب ہونے والی پہلی خاتون وزیراعظم تھیں اور دوسرا یہ کہ اپنے دور حکومت میں ماں بننے والی پہلی خاتون وزیر اعظم تھیں۔
جیسنڈا آرڈرن نے کہا کہ تقریباً 30 برس بعد بحیثیت وزیراعظم مجھے بھی اپنے دور اقتدار میں ماں بننے کا اعزاز حاصل ہوا، میری بیٹی کی پیدائش 21 جون 2018 کو ہوئی جو بے نظیر بھٹو کی سالگرہ کا بھی دن ہے۔
پاکستان
عوام نے عمران خان کو پہچان کر مسترد کر دیا ہے : مریم نواز
پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کا کہنا ہے کہ جو انقلاب پولیس کو دیکھ کر دوڑ لگادے اسے ڈوب مرنا چاہیے۔

عمران خان کی پریس کانفرنس پر رد عمل دیتے ہوئے مریم نواز نے ایک بیان میں کہا کہ فتنہ خان کی آئیں بائیں شائیں سوائے شرمندگی اور ناکامی کے اعتراف کے اور کچھ بھی نہیں ہے۔ 30 لاکھ کے دعوے کے برعکس 20 ہزار لوگ بھی جمع نہ کر سکنے پر بے چارے کی ذہنی حالت قابلِ رحم ہو گئی ہے۔
مریم نواز نے کہا کہ عوام نے اسے پہچان کر مسترد کر دیا ہے۔انقلاب اپنا راستہ خود بناتا ہے، پولیس کے روکنے سے سے نہیں رکتا، جو انقلاب پولیس دیکھ کر دوڑ لگادے اُسے ڈوب مرنا چاہیے۔
رہنما مسلم لیگ ن نے کہا کہ کہاں 30 لاکھ کا دعویٰ اور کہاں 10 ہزار تماشائی! کھسیانی بلی کے پاس نوچنے کو کھمبا تو ہوتا ہے، اس شخص کے پاس تو وہ بھی نہیں ہے، ایسی ذہنی حالت میں میڈیا سے دور رہنا بہتر ہے۔
مریم نواز کا کہنا تھا کہ فتنہ خان جس سپریم کورٹ کو چند دن پہلے تک گالیاں دے رہا تھا آج اسی سپریم کورٹ کی آڑ لے کر اپنے انتشار کے ایجنڈے کی تکمیل چاہتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ کو چوکنا رہنا ہوگا اور اس سیاسی لڑائی سے خود کو الگ رکھنا ہو گاورنہ جانبداری کا تاتر مضبوط ہو گا جو عدلیہ کے لیے بطور ادارہ نقصان دہ ہے۔
پاکستان
یومِ تکبیر: پاک فوج کا جوہری طاقت کا خواب حقیقت بنانے والوں کو خراجِ تحسین
راولپنڈی : یومِ تکبیر کے موقع پر پاک فوج کے شعبۂ تعلقاتِ عامہ کی جانب سے جوہری طاقت کا خواب حقیقت بنانے والوں کو خراجِ تحسین پیش کیا گیا ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) نے اپنے بیان میں کہا کہ 24 سال قبل 28 مئی 1998 کو پاکستان نے کم ازکم نیوکلیئر ڈیٹرنس قائم کیا جس سے خطے میں طاقت کا توازن بحال ہوا۔
ترجمان آئی ایس پی آر نے کہا کہ مسلح افواج ان تمام لوگوں کو خراجِ تحسین پیش کرتی ہے جنہوں نے بے لوث کام کیا۔
بیان میں مزید کہا گیا کہ مسلح افواج ان کو بھی خراجِ تحسین پیش کرتی ہے جو مشکلات کے خلاف ثابت قدم رہے اور اسے ممکن بنایا۔
واضح رہے کہ پاکستان میں آج یوم تکبیر منایا جارہا ہے ، 24 برس قبل اسی روز پاکستان نے بھارتی ایٹمی دھماکوں کے جواب میں اپنی جوہری طاقت کا مظاہرہ کیا تھا۔
-
پاکستان 2 دن پہلے
آئندہ انتخابات کیلئے 47 ارب 41 کروڑ روپے کے اخراجات آئیں گے،الیکشن کمیشن
-
تجارت 2 دن پہلے
ڈالر 202 روپے 50 پیسے کا ہو گیا
-
پاکستان 2 دن پہلے
پی ٹی آئی رہنما حماد اظہر کو گرفتار کر لیا گیا
-
پاکستان 2 دن پہلے
'خان سچا ہے، دنیا نکل آئی'
-
پاکستان 2 دن پہلے
لاہور ہائیکورٹ نے حمزہ شہباز پر ایک لاکھ روپے جرمانہ عائد کر دیا
-
تجارت ایک دن پہلے
یوٹیلیٹی اسٹورز پرآٹے کی قیمت میں اضافہ
-
دنیا ایک دن پہلے
جاپان کا جون سے سیاحوں کیلئے سرحدیں کھولنے کا اعلان
-
پاکستان 2 دن پہلے
عمران خان چھ روز بعد 6 لاکھ لوگ بھی لے آئیں تو مطالبات مان لوں گا : وزیرداخلہ