جی این این سوشل

پاکستان

مراد راس کا چھٹی جماعت تک بچوں کی حاضری 50 فیصد کرنے کا اعلان

لاہور:وزیر تعلیم پنجاب  مراد راس  کا کہنا ہے  کہ  چھٹی جماعت تک کے 50 فیصد طلباء کو ایک دن میں اسکول بلایا جائے گا۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

مراد راس کا چھٹی جماعت تک بچوں کی حاضری 50 فیصد کرنے کا اعلان
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر وزیر تعلیم پنجاب مراد راس نے لکھا کہ  پابندی کا اطلاق صرف لاہور پر ہوگا۔ تمام سرکاری و نجی اسکولوں میں چھٹی جماعت تک کے 50 فیصد طلباء کو ایک دن میں اسکول بلایا جائے گا۔ ساتویں سے بارہویں جماعت کے طلباء کی کلاسز سابقہ شیڈول کے مطابق جاری رہیں گی۔

انہوں نے مزید لکھا کہ   کل سے 31 جنوری تک پابندی کا اطلاق رہے گا۔کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد کو ہر ممکن یقینی بنائیں۔

دوسری جانب  این سی او سی نے اپنے ہونے والے اجلاس میں  ان ڈور ڈائیننگ پر پابندی عائد کردی ہے ۔ دس فیصد سے زائد شرح والے شہروں میں انڈور تقریبات پر پابندی عائد ہوگی ۔ 

یکم فروری سے بارہ سال سے زائد عمر کے بچوں کے لیے ویکیسن نیشن لازمی قرار دے دی گئی ہے ۔ آؤٹ ڈور تقریبات میں تین سو افراد شامل ہو سکتے ہیں ۔ 

دس فیصد سے کم والی شرح والے شہروں میں آؤٹ ڈور تقریبات میں پانچ سو افراد شامل ہوسکتے ہیں ۔ لیکن تقریبات میں ویکسنیٹڈ افراد ہی شریک ہوسکیں گے ۔ شادی ہالز پر پابندی کا اطلاق پندرہ فروری تک رہے گا۔ 

این پی آئیز کے حوالے سے دوبارہ اجلاس 27 جنوری کو ہوگا ۔ سکولوں میں بارہ سال تک  بچوں پر پچاس فیصد حاضری کی پابندی عائد  ۔

این سی اوسی  اجلاس میں تعلیمی اداروں کوکھلا رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔ مزارات اور پارکس 50فیصد گنجائش کیساتھ کھلیں گے  ۔ 10فیصد سےکم شرح والے شہروں میں نئے ایس او پیز ہوں گے۔

این سی او سی نے10فیصدسے زائد شرح والے شہروں میں پابندیاں عائد کردیں۔ ان ڈور جمز کو 50فیصدافراد کی گنجائش کے ساتھ کام کرنے کی اجازت ہوگی۔

علاقائی

بلوچستان کے 32 اضلاع میں بلدیاتی انتخابات کل ہوں گے 

کوئٹہ: صوبہ بلوچستان   میں بلدیاتی انتخابات کے پہلے مرحلے کی پولنگ کل بروز اتوار ہوگی۔ 

پر شائع ہوا

Asma Rafi

کی طرف سے

بلوچستان کے 32 اضلاع میں بلدیاتی انتخابات کل ہوں گے 

تفصیلات کے مطابق صوبہ بلوچستان  کے 32 اضلاع میں بلدیاتی انتخابات کل ہوں گے ، الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ اس حوالے سے  تمام انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں ۔ الیکشن کمیشن کی جانب سے صوبے بھر میں 5624 پولنگ اسٹیشن اور 13533 پولنگ بوتھ قائم کئے گئے ہیں۔ 

الیکشن کمیشن کے مطابق 32اضلاع میں 20لاکھ 43ہزار828مرد جبکہ15لاکھ70ہزار896خواتین ووٹرز حق رائے دیہی استعمال کرینگے۔ 

صوبے کے کل 6259وارڈز پر 17774 امیدواروں کے درمیان مقابلہ ہوگا جبکہ پہلے مرحلے میں 7میونسپل کارپوریشن،838یونین کونسل،914 شہری وارڈ اور5345 دیہی وارڈوں میںبلدیاتی انتخابات کا انعقاد ہوگا۔ 

دوسرے مرحلے میں چیئرمین ڈسٹرکٹ کونسل ،چیئرمین میونسپل کمیٹی اور چیئرمین یونین کونسلز کا انتخاب عمل میں لایا جائیگا۔ 

مجموعی طور پر 6259وارڈ سے منتخب ہونیوالے کونسلرز ہی اپنے متعلق کمیٹی کے چیئرمین کا انتخاب کرینگے۔

الیکشن کمیشن  کے مطابق  میٹروپولیٹن کارپوریشن کوئٹہ اور لسبیلہ میٹروپولیٹن کارپوریشن سمیت دونوں اضلاع کے وارڈز میں انتخابات نہیں ہونگے۔ ضلع موسی خیل پشین ژوب اور دیگر اضلاع میں 102 ارڈ پر بھی بلدیاتی انتخابات نہیں ہوں گے۔  ضلع کوئٹہ اور ضلع لسبیلہ میں حلقہ بندیوں کا عمل مکمل نہ ہونے کے باعث بلدیاتی انتخابات کا انعقاد نہیں کیا جارہا ہے ۔ 

بلدیاتی انتخابات کے لیے بلوچستان بھر میں سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں ، الیکشن کمیشن نے دو ہزار کے قریب پولنگ سٹیشن کو حساس قرار دیا ہے۔ 

الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ بیلٹ پیپرز، بیگز اور اسٹاف کو متعلقہ پولنگ اسٹیشنز تک پہنچا دیا جائے گا ۔ پولنگ مٹیریل کی تقسیم کا کام 32 اضلاع میں صبح 8 بجے شروع ہوچکا ہے، ریٹرننگ افسران کے دفتر سے پولنگ مٹیریل کی تقسیم جاری ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

علاقائی

لاہور : گریٹر اقبال پارک میں جلسوں پر مکمل پابندی لگانے کا اعلان

لاہور : وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز کا بڑا فیصلہ، گریٹر اقبال پارک میں جلسوں پر مکمل پابندی لگادی گئی ۔

پر شائع ہوا

Asma Rafi

کی طرف سے

لاہور : گریٹر اقبال پارک میں جلسوں پر مکمل پابندی لگانے کا اعلان

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ حمزہ شہباز نے گریٹر اقبال پارک میں جلسوں پر پابندی لگانے کی اصولی منظوری دے دی گئی ہے ۔ 

وزیراعلی ٰ پنجاب حمزہ شہباز کا کہناتھا کہ تاریخی پاک کو جلسوں کیلئے استعمال کرنا مناسب نہیں ہے ۔ وزیراعلیٰ نے گریٹر اقبال پارک میں داخلہ فیس کی تجویز بھی مسترد کر دی ۔

ان کاکہنا تھا  کہ یہ غریب آدمی کاپارک ہے، کسی صورت داخلہ فیس عائدنہیں کروں گا ، اس تجویزکواجلاس میں پیش کرنابھی مناسب نہیں۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے سابق دور میں پودوں کے بیج بر وقت نہ خریدنے پر بھی برہمی کا اظہار کرتے ہوئے انکوائری کا حکم جاری کر دیاہے ۔  انہوں نے ہدایت کی کہ خالی مقامات پر درخت ، پودے لگانے کا کام جلد شروع کیا جائے ۔

وزیراعلیٰ حمزہ شہباز نے  پارکس اینڈ ہارٹیکلچر کا بورڈ جلد مکمل کرنے کی بھی ہدایت کردی ۔ 

پڑھنا جاری رکھیں

تفریح

کانز فیسٹیول : پاکستان کی پہلی فلم ’جوائے لینڈ‘ نے ایوارڈ جیت لیا

پاکستان کی فلم ’جوائے لینڈ‘ نے دنیا کے سب سے بڑے  معتبر فلمی فیسٹیول کانز میں ایوارڈ جیت لیا ہے۔ 

پر شائع ہوا

Asma Rafi

کی طرف سے

کانز فیسٹیول : پاکستان کی پہلی فلم ’جوائے لینڈ‘ نے ایوارڈ جیت لیا

پاکستانی ہدایت کار، لکھاری و اداکار صائم صادق کی مختصر فلم ’جوائے لینڈ‘  نے  کانز فیسٹول  میں"  ان سرٹن ریگارڈ کیٹگری "میں جیوری پرائزجیتا ہے ، جس کو اس فیسٹول کا دوسرا سب سے باوقارایوارڈ سمجھا جاتا ہے ۔

یہ پاکستان کی پہلی فلم تھی جس کو کانز فیسٹیول میں سکرین کیا گیا ،  ’جوائے لینڈ‘ کا ورلڈ پریمیئر پیر کو ہوا تھا جس میں فلم کی کاسٹ ریڈ کارپٹ پر جلوہ گر ہوئی ۔  پروڈیوسر سرمد کھوسٹ اور اپوروا چرن کی اس فلم کی کاسٹ میں ثروت گیلانی، ثانیہ سعید، علی جونیجو، علینہ خان، سفینہ جعفری شامل ہیں۔

اس فلم کی کہانی ایک خواجہ سرا کی زندگی کے گرد گھومتی ہے۔کانز فلم فیسٹول میں فیچرز فلموں کی کیٹیگری صرف 14 فلموں تک محدود ہوتی ہے۔ 

اس سے قبل 23 مئی کو فلم کی اسکریننگ کے موقع پرشرکاء اپنی نشستوں پرکھڑے ہوکرتالیاں بجاتے ہوئے سراہا تھا۔

یاد رہے کہ صائم صادق کی 2019 کی شارٹ فلم ’ڈارلنگ‘ وینس اور ٹورنٹو فلم فیسٹیول میں نمائش کے لیے پیش کی گئی تھی۔

دنیا کے سب سے بڑے فلمی میلے کا اعزاز رکھنے والے کانز فیسٹیول کا آغاز 17 مئی سے ہوا تھا اور میلہ 28 مئی تک جاری رہے گا۔

 

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll