ویب دیسک :ممتاز شاعر،ادیب، دانشور ،کالم نگار جمیل الدین عالی کی آج 97 ویں سالگرہ منائی جارہی ہے ۔


جمیل الدین عالی20 جنوری 1925 کودہلی میں نواب امیرالدین کے گھر ہوئے ۔ انھوں نے دہلی سے اکنامکس میں بی اے کی ڈگری حاصل کی اور بعد میں وزارتِ کامرس میں اسسٹنٹ کے طور پر اپنی خدمات سرانجام دیں ۔برصغیر کی تقسیم کے بعد جمیل الدین عالی نے اپنے خاندان کے ساتھ ہجرت کی اور پاکستان آگئے ۔ یہاں سول سروس میں شمولیت اختیار کی اور ایف ای ایل اور ایل ایل بی کی ڈگری کراچی یونیورسٹی سے حاصل کی ۔
1966 میں نیشنل بینک سے وابستہ ہوئے اور یہاں سے نائب صدر کے عہدے سے ریٹائرڈ ہوئے ۔ اسی دوران آپ نیشنل بینک کے مشیر کے علاوہ وزیرِ مالیات غلام اسحاق خان کے ساتھ بھی منسلک رہے۔
جمیل الدین عالی کا شمار ادب کی دنیا میں پاکستان کے مایہ ناز شاعروں میں ہوتا ہے ۔ آپ نہ صرف شاعر بلکہ بہترین کالم نگار،ادیب اور دانشور بھی تھے ۔
انہوں نے کئی غز لیں اور گیت لکھے جو دل کو چھولینے والے تھے ۔اس کے علاوہ انہوں نے ملی نغمے جیوے جیوے پاکستان سے جو شہرت حاصل کی وہ بہت ہی کم لوگوں کے حصے میں آتی ہے ۔ آپ نے 6 شعری مجموعے اور 4 سفر نامے تحریر کیے۔
ان کی خدمات کے صلے میں انہیں 1991 میں پرائڈآف پرفارمنس اور 2004 میں تمغہ امتیاز سے نوازا گیا۔اردو ادب کا یہ روشن ستارہ 23 نومبر 2015 کو اس دنیاکو ہمیشہ کے لیے خیر باد کہہ گیا ۔

نواب شاہ: تیز رفتار کار اور آئل ٹینکر کی ٹکر سے خواتین اور بچوں سمیت 6 افراد ہلاک
- ایک دن قبل

پاکستانی وفد آج مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے کی سٹرٹیجک سیاسی و دفاعی کمیٹی کے اجلاس میں شرکت کرے گا
- ایک دن قبل
نواب شاہ کے رہائشی مریض میں منکی پاکس کی تصدیق
- 3 گھنٹے قبل

دوشہریوں کی شہادت، پاکستان کا بھارتی ناظم الامورکو طلب کرکے شدید احتجاج
- 3 دن قبل

نائب وزیراعظم کی اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل سے ملاقات، فلسطین، کشمیر و علاقائی امور پر گفتگو
- 19 منٹ قبل
نائیجیریا: فوجی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ
- ایک دن قبل

سری لنکا کیخلاف ٹی 20 سیریزکیلئے صاحبزادہ فرحان کپتان مقرر، ون ڈے ٹرائی سیریزمیں شاہین آفریدی کپتان برقرار
- 21 گھنٹے قبل
پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت میں بڑی کمی
- 3 دن قبل

لاہور: مبینہ اجتماعی زیادتی کی شکار لڑکی کا وطن واپسی سے انکار
- 3 دن قبل

ٹرمپ کا سابق امریکی میجرکو فائرنگ اسکواڈ کے ذریعے سزائے موت دینے کا حکم
- 3 گھنٹے قبل

اہلیہ پرتشدد کے الزام میں خاتون ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرکے شوہرگرفتار کر لیا گیا
- ایک دن قبل

لاہور میں مس پاکستان کے سالانہ مقابلے، فاتحین کے ناموں کا اعلان
- ایک دن قبل







