Advertisement
پاکستان

موسم کی خرابی، دبئی سے کوئٹہ کی PIA پرواز کراچی اتار لی گئی

موسم کی خرابی کے باعث قومی ایئر لائن پی آئی اے کی دبئی سے کوئٹہ آنے والی پرواز کراچی اتار لی گئی۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 4 سال قبل پر جنوری 22 2022، 9:33 شام
ویب ڈیسک کے ذریعے
موسم کی خرابی، دبئی سے کوئٹہ کی PIA پرواز کراچی اتار لی گئی

دبئی سے کوئٹہ آنے والی پرواز کراچی اتارنے کے بارے میں ترجمان پی آئی اے کا کہنا ہے کہ پرواز پی کے 232 لینڈنگ کے لیے کوئٹہ کا موسم نامناسب تھا۔

ترجمان پی آئی اے کے مطابق ریت کے طوفان کی وجہ سے کوئٹہ کا موسم خراب ہے۔

پاکستان سول ایوی ایوی ایشن کے ذرائع کے مطابق ایئر ٹریفک کنٹرول نے ایئر بس اے 320 کا رخ کراچی کی طرف موڑ دیا۔

شارجہ سے لاہور کے لیے پی آئی اے کی پرواز پی کے 186 بھی گزشتہ رات کراچی اتاری گئی تھی۔

Advertisement