سعودی اتحادی فورسز کا یمن میں جیل پر حملہ، اقوام متحدہ نے تحقیقات کا مطالبہ کردیا
اقوام متحدہ نے سعودی اتحادی فورسز کے یمن کی جیل پر فضائی حملے کی تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔


میڈیا رپورٹس کے مطابق گزشتہ روز سعودی اتحادی فورسز نے شمالی یمن کی ایک جیل پر فضائی حملے کیے تھے جس کے نتیجے میں 80 افراد کی ہلاکت کی تصدیق کی گئی ہے۔
میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہےکہ متحدہ عرب امارات پر مشتبہ ڈرون حملے اور سعودی شہروں پر بھی میزائل اور ڈرون حملوں کے بعد سعودی عرب کی سربراہی میں اتحادی فورسز نے یمن کے حوثیوں پر حملوں میں اضافہ کیا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق سعودی اتحادی فورسز نے یمن کے شہر صعدہ کی جیل پر بمباری کی جس میں کم از کم 80 قیدیوں کی ہلاکت کی رپورٹس سامنے آئی ہیں جب کہ متعدد قیدی شدید زخمی ہیں جس کے باعث ہلاکتوں میں اضافے کا بھی خدشہ ہے۔
سیکرٹری جنرل نے کہا کہ انصاف کو یقینی بنانے کے لیے ضروری ہےکہ فوری طور پر مؤثر اور شفاف تحقیقات کی جائیں: فوٹو اے پی
میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہےکہ فورسز کے حملوں کے نتیجے میں صعدہ کے اسپتال میں 138 زخمیوں کو لایا گیا جب کہ دیگر شہروں کے اسپتالوں میں بھی زخمیوں کو پہنچائے جانے کی اطلاعات ہیں۔
دوسری جانب اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل نے سعودی اتحادی فورسز کے اس حملے کی مذمت کرتے ہوئے تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔
سیکرٹری جنرل نے کہا کہ انصاف کو یقینی بنانے کے لیے ضروری ہےکہ فوری طور پر مؤثر اور شفاف تحقیقات کی جائیں۔
بین الاقوامی تنظیم ریڈ کراس کے ترجمان کا کہنا ہےکہ صعدہ کی جس جیل پر حملہ کیا گیا اس میں مہاجرین کی بھی بڑی تعداد موجود ہوتی ہے، اس حملے کے نتیجے میں 100 سے زائد ہلاکتیں ہوئی ہیں اور ملبے سے مزید لاشیں نکالی جارہی ہیں۔

پنجاب کابینہ نے ٹی ایل پی پر پابندی کی منظوری دیدی،مراسلہ وفاقی حکومت کو ارسال
- 2 گھنٹے قبل

سرحدی کشیدگی، قطر کی ثالثی میں افغان طالبا ن اور پاکستان کے درمیان آج دوحہ میں مذاکرات ہونگے
- 7 گھنٹے قبل

حالیہ سیلاب میں متاثرہ خاندانوں کی امداد کیلئے گلاسکو اسکاٹ لینڈ میں میوزیکل شو کا انعقاد
- 6 گھنٹے قبل

طالبان کی درخواست پر 48 گھنٹوں کے لیے سیز فائر ہوا کیونکہ پاکستان ڈائیلاگ پر یقین رکھتا ہے،دفتر خارجہ
- 44 منٹ قبل

لاہور ایک دفعہ پھر دنیا کا آلودہ ترین شہر، پاکستان فضائی آلودگی میں سرفہرست
- 6 گھنٹے قبل

اداکارہ و گلوکارہ فضا علی کا نیا ویڈیو سونگ ’مہندی والی رات ‘کی عکسبندی مکمل،جلد ریلیز کیا جائے گا
- 6 گھنٹے قبل

8جنگیں رکواچکا ہوں ،نویں جنگ رکوانا چاہتاہوں،ٹرمپ کی پیوٹن سے ٹیلیفونک گفتگو
- 3 گھنٹے قبل

محکمہ ماحولیات کا پنجاب بھر میں ہوٹلوں اور باربی کیو مقامات کے خلاف سخت کارروائی کا حکم
- 4 گھنٹے قبل

شمالی وزیرستان : سیکیورٹی فورسز کی دو الگ الگ کارروائیوں میں کمانڈر سمیت 10 خوارج جہنم واصل
- 5 گھنٹے قبل

حالیہ سیلاب سے معیشت کو 822 ارب روپے کا نقصان، 65 لاکھ سے زائد افراد متاثر،رپورٹ جاری
- 7 گھنٹے قبل

شہریوں کےلیے بری خبر، ایک ہی روز میں سونا 14 ہزار روپے مہنگا،فی تولہ کتنے کا ہوگیا؟
- 5 گھنٹے قبل

ایرانی صدر کی اصفہان میں سائیکل سواری کی ویڈیوسوشل میڈیا پر وائرل
- 6 گھنٹے قبل