جرمنی کی نئی مخلوط حکومت ملک کے اہم شعبوں میں آبادیاتی عدم توازن اور مزدوروں کی کمی کو پورا کرنے کے لیے بیرون ملک سے ہر سال 4لاکھ افراد کو ملازمت دینا چاہتی ہے۔


غیر ملکی خبر ایجنسی رائٹرز کے مطابق کو-گورننگ فری ڈیموکریٹس (ایف ڈی پی) کے پارلیمانی لیڈر کرسچن ڈوئیر نے بزنس میگزین ورٹس شافٹ ووچے کو بتایا کہ ’ملک میں ہنرمند مزدورں کی کمی کافی سنگین ہوگئی ہے جو ہماری معیشت کو سست کر رہا ہے‘۔
کرسچن ڈویئر کا کہنا تھا کہ ’ہم صرف ایک جدید امیگریشن پالیسی کے ساتھ عمر رسیدہ افرادی قوت کے مسئلے پر قابو پاسکتے ہیں جس کے لیے ہمیں جلد از جلد 4لاکھ افراد کو بیرون ملک سے ملازمت کے لیے رکھنا ہوگا‘۔
جرمنی میں کام کو پرکشش بنانے کے لیے نئی مخلوط حکومت نے کم سے کم اجرت فی گھنٹہ 12 یورو یعنی 13.60 ڈالر پر اتفاق کیا ہے۔
آجر کے لیے دوستانہ جرمن اکنامک انسٹی ٹیوٹ کا تخمینہ ہے کہ اس سال افرادی قوت میں 3لاکھ سے زیادہ افراد کی کمی واقع ہو جائے گی کیونکہ لیبر مارکیٹ میں آنے والے نوجوانوں کی نسبت بڑی عمر کے افراد ریٹائرڈ ہو رہے ہیں۔
یہ فرق 2029 میں بڑھ کر 6لاکھ 50ہزار سے زیادہ ہونے کی امید ہے.

ایک دن کے اضافے کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت میں ہزارں روپے کی کمی
- ایک دن قبل

پاک فوج ایک قدم آگے، ہائپرسونک بیلسٹک میزائل ’فتح ٹو (ای آر)‘ کا کامیاب تجربہ
- 2 دن قبل

اے آئی بے لگام: انتھروپک کمپنی نے اے آئی سے لاحق ایک اور بڑے خطرے سے آگاہ کر دیا
- ایک دن قبل

پشاور: نجی اسکول کی چھت گرنے سے30 بچے, دوخاتون ٹیچر ہلاک
- 10 گھنٹے قبل

پنجاب یونیورسٹی لاہور میں لالی وڈ کی نئی فلم 'پشمینہ' کی اوپپنگ تقریب
- 6 گھنٹے قبل

پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج کے نفاذ کی توثیق کردی گئی
- 6 گھنٹے قبل

مکہ مکرمہ: پاکستانی شہری کو ہیروئن اسمگل کرنےکے جرم میں سزائے موت دے دی گئی
- ایک دن قبل

لالی وڈ کی نئی فلم 'پیسہ ناچ نچائے' کی شوٹنگ کا لاہور میں آغاز
- 2 دن قبل

قومی اسمبلی نے خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی کے نفاذ کی منظوری دے دی
- ایک دن قبل

گوجرانوالہ: ریاست کے تحفظ کے لیے شہری سڑکوں پر نکل آئے
- 2 دن قبل

آرمی چیف کا روس کے ساتھ سکیورٹی تعاون بڑھانے کے عزم کا اعادہ
- ایک دن قبل
ایف بی آر نے ٹیکس گوشوارے جمع کروانے کی آخری تاریخ میں ایک بار پھر توسیع کردی
- 15 منٹ قبل







