جی این این سوشل

پاکستان

جنوبی پنجاب صوبے پر آئینی ترمیم کیلئے بلاول اور شہبازشریف کو خط لکھا ہے:شاہ محمود

ملتان:پاکستان تحریک انصاف کے وائس چیئرمین اور وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہےکہ جنوبی پنجاب صوبہ بنانےکے لیے بلاول بھٹو اور شہبازشریف کو  آئینی ترمیم کے لیے خط لکھ دیا ہے، اب دیکھیں اُن کی جانب سے کب جواب آتا ہے۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

جنوبی پنجاب صوبے پر آئینی ترمیم کیلئے بلاول اور شہبازشریف کو خط لکھا ہے:شاہ محمود
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

تفصیلات کے مطابق میڈیا سےگفتگو کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ اگر جنوبی پنجاب  صوبہ بنانے میں کامیاب ہوگئے تو اس کا کریڈٹ بھی دونوں جماعتوں کو دینے کے لیے تیار ہیں۔

شاہ محمود قریشی نےکہا ہےکہ آج بہاولپوراور ملتان میں سیکرٹریٹ تعمیر ہوچکےہیں، ہم نےفیصلہ کیا ہےکہ جنوبی پنجاب کا پیسا صرف جنوبی پنجاب پر ہی خرچ ہوگا،  یوسف رضا گیلانی نےکہا ہمیں سیکرٹریٹ نہیں صوبہ چاہیے، وزیراعظم عمران خان کی اجازت سے پیپلزپارٹی کی قیادت کو خط لکھا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی کو خط لکھا کہ جنوبی پنجاب کے لیے ہم آگے بڑھنےکو تیار ہیں،کیا آئینی ترمیم کے لیے پیپلزپارٹی ساتھ دےگی؟  شہبازشریف کو بھی خط لکھا کہ ہم آگےبڑھنےکو تیار ہیں، لیکن کیا آئینی ترمیم  کے لیے ن لیگ ساتھ دےگی؟ 

ان کا مزید کہنا تھا کہ اگر آپ یہ آئینی ترمیم کرتے ہیں توہم یہ سہرا آپ کے سر باندھنےکو تیار ہیں،ہم آپ کے ساتھ چلنے کو تیار ہیں، صرف گفتگو سے یہ ممکن نہیں۔

 

 

علاقائی

قلعہ بالا حصار پشاور میں خصوصی گرینڈ جرگہ کا انعقاد

عمائدین نے کہا کہ وہ ضلع خیبر میں امن کیلئے حکومت اور سیکورٹی فورسز کے ساتھ فتنہ الخوارج کے خلاف کردار ادا کرتے رہیں گے۔

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

قلعہ بالا حصار پشاور میں خصوصی گرینڈ جرگہ کا انعقاد

ضلع خیبر کے مختلف علاقوں کے عمائدین نے حکومت پاکستان اور سیکورٹی فورسز کی مکمل حمایت کا یقین دلاتے ہوئے اس عزم کا اعادہ کیا ہے کہ کسی فرد یا عنصر کو امن خراب کرنے کی اجاز ت نہیں دی جائے گی۔

اس عزم کا اظہار قلعہ بالا حصار پشاور میں ہونے والے خصوصی گرینڈ جرگہ کے دوران کیا گیا جس میں ضلع خیبر کے عمائدین، نوجوانوں، سینئر سول اور فوجی افسران نے شرکت کی۔ عمائدین نے کہا کہ وہ ضلع خیبر میں امن کیلئے حکومت اور سیکورٹی فورسز کے ساتھ فتنہ الخوارج کے خلاف کردار ادا کرتے رہیں گے۔

شرکاء کو بتایا گیا کہ پاک فوج، فرنٹیئر کور نارتھ اور قانون نافذ کرنے والے ادارے ضلع خیبر میں امن کی بحالی کے لیے برسرپیکار ہیں اور کسی فرد یا گروپ کو ضلع کا امن خراب کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ حکام نے مقامی عمائدین سے کہا کہ وہ اس بات کو یقینی بنائیں کہ وہ علاقے میں حکومت پاکستان اور اس کے ماتحت اداروں کے ساتھ فتنہ الخوارج کے خلاف متحرک ہیں ۔ لنڈی کوتل، جمرود، باڑا اور وادی تیرا کے عمائدین نے جرگہ میں شرکت کی اور متعدد تجاویز پیش کیں۔

عمائدین کا کہنا تھا کہ اس طرح کے جرگے علاقے میں امن کا واضع پیغام ہیں۔

 

پڑھنا جاری رکھیں

تجارت

 بھاری ٹیکسوں کے نفاذ کے باوجود بھی ایف بی آر ٹیکس ہدف کے حصول میں ناکام

ذرائع نے بتایا کہ گذشتہ چار ماہ کا ٹیکس شارٹ فال 192 ارب روپے تھا، پانچ ماہ کا ٹیکس ہدف 4635 ارب روپے تھا۔

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

 بھاری ٹیکسوں کے نفاذ کے باوجود بھی ایف بی آر ٹیکس ہدف کے حصول میں ناکام

 بھاری ٹیکسوں کے نفاذ کے باوجود بھی ایف بی آر ٹیکس ہدف کے حصول میں ناکام ہوگیا۔

ایف بی آر ذرائع کے مطابق رواں مالی سال ایف بی آر کے ٹیکس کلیکشن میں بڑا شارٹ فال ہوا ہے، ایف بی آر کو مجموعی طور پر ٹیکس محصولات میں 343 ارب روپے کا شارٹ فال ہوا ہے، ذرائع ایف بی آر کا کہنا ہے کہ ماہ نومبر میں ایف بی آر 852 ارب روپے کے محصولات اکھٹا کرسکا، ماہ نومبر کا ٹیکس ہدف 1003 ارب روپے تھا۔

ذرائع ایف بی آر نے مزید بتایا کہ جولائی تا نومبر ایف بی آر 4292 ارب روپے ٹیکس اکھٹا کرسکا ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ گذشتہ چار ماہ کا ٹیکس شارٹ فال 192 ارب روپے تھا، پانچ ماہ کا ٹیکس ہدف 4635 ارب روپے تھا۔

 

پڑھنا جاری رکھیں

تجارت

سونے  کی فی تولہ قیمت میں نمایاں کمی

سونے کی فی تولہ قیمت میں 1100 روپے کی کمی ہوئی ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

سونے  کی فی تولہ قیمت میں نمایاں کمی

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولر ایسوسی ایشن کے مطابق ملک بھر میں سونے کی فی  تولہ  قیمت میں 1 ہزار100 روپے کی کمی ہوئی ہے، جس کے بعد ملک میں 24 گرام سونے  کی فی  تولہ قیمت 2 لاکھ 76 ہزار 200  روپے ہو گئی ہے۔
جبکہ دس گرام سونے کی قیمت میں 943 روپے کی کمی  ہوئی  ہے جس کے بعد ملک میں  10 گرام سونے کی نئی  قیمت  2 لاکھ 36 ہزار 797 روپے  ہو گئی ہے۔
اسی طرح عالمی مارکیٹ  میں سونے کی قیمت میں 11 ڈالر کی کمی ہوئی  ہے جس  کے بعد  عالمی مارکیٹ میں  سونے کی نئی قیمت 2650  ڈالر فی اونس ہو گئی ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز سونے کی فی تولہ قیمت میں 2100 روپے کا اضافہ ہوا تھا۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll