پاکستان
پیپلزپارٹی کا لانگ مارچ تاریخ کا سب سے بڑا مارچ ہوگا:راجہ پرویز اشرف
لاہور:پاکستان پیپلز پارٹی پنجاب کے صدر راجہ پرویز اشرف کا کہنا ہے کہ پیپلزپارٹی کا لانگ مارچ تاریخ کا سب سے بڑا مارچ ہوگا۔

سابق وزیر اعظم صدر پیپلز پارٹی وسطی پنجاب راجہ پرویز اشرف نے لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ سیاسی استحکام کے بغیر معاشی استحکام ناممکن ہے۔
راجہ پرویز اشرف کا کہنا تھا کہ مہنگائی اور بے روزگاری سے ملکی مشکلات میں اضافہ ہورہا ہے، حکومت نے مدت پوری کرنی ہے توعوام کی مشکلات دور کرنی ہونگی۔
پاکستان
عمران خان، اسد عمر اور شاہ محمود کیخلاف 16 مقدمات درج
چیئرمین تحریک انصاف عمران خان، وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی اور جنرل سیکرٹری اسد عمر سمیت پی ٹی آئی رہنماؤں کے خلاف اسلام آباد میں 16 مقدمات درج کر لیے گئے۔

وفاقی دارالحکومت کے تھانہ کراچی کمپنی میں درج مقدمے میں شاہ محمود قریشی، شیریں مزاری، زرتاج گل، علی امین گنڈا پور اور خرم نواز کے نام بھی شامل ہیں۔
پی ٹی آئی رہنماؤں کے خلاف درج مقدمے میں راستوں کی بندش، کار سرکار میں مداخلت، پولیس پر حملہ اور املاک کو نقصان پہنچانے کی دفعات شامل کی گئی ہیں۔
پی ٹی آئی رہنماؤں اور کارکنوں کے خلاف مقدمات تھانہ آبپارہ، تھانہ ترنول، کوہسار، بہارہ کہو، رمنا، سیکرٹریٹ اور تھانہ لوہی بھیر میں درج کیے گئے ہیں۔
جرم
بہاولنگر: پتی چوری کے الزام پردکانداروں کیجانب سےخواتین کی سرعام تذلیل
بہاولنگر کے علاقے ہارون آباد کے بازار میں دکانداروں نے خواتین پر مبینہ چوری کا الزام لگا کر ان کی سرعام تذلیل کی اور خود ہی عدالت لگاتے ہوئے انصاف و قانون کی دھجیاں اڑا دیں۔

رپورٹ کے مطابق ہارون آباد کے بازار میں دو خواتین کی جانب سے مبینہ طور پر چائےکی پتی کا پیکٹ چوری کرنے پر دکانداروں نے اپنی عدالت لگالی۔
دکاندار خواتین کو ان ہی کے دوپٹے سے باندھ کر بازار میں ننگے سرگھسیٹتے رہے اور انہیں ہراساں کرتے رہے۔
واقعےکی اطلاع پر پولیسں موقع پر تو پہنچی لیکن لیڈیز پولیسں کی عدم موجودگی میں خواتین کو پیدل تھانے لے جایا گیا۔
پولیسں کا کہنا ہےکہ خواتین پر چائے کی پتی کا پیکٹ چوری کرنےکا الزام ہے، معاملے کی تحقیقات کر رہے ہیں، ذمہ داروں کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کی جائےگی۔
پاکستان
فواد چودھری نے یوٹیوبر کیخلاف عدالت سے رجوع کر لیا
لاہور: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری نے یوٹیوبر کے خلاف عدالت سے رجوع کر لیا۔

پی ٹی آئی رہنما فواد چودھری نے سوشل میڈیا پر کردار کشی کرنے کے الزام میں استغاثہ دائر کر دیا۔ ایڈیشنل سیشن جج حسنین اظہر نے فریقین کو 4 جون تک نوٹسز جاری کر دیئے۔
فواد چودھری نے درخواست میں مؤقف اختیار کیا کہ سوشل میڈیا پر میرے خلاف ہتک آمیز پروگرام چلایا گیا اور مجھ پر اپنے رشتہ دار کو ایم ڈی پاکستان ٹیلی ویژن (پی ٹی وی) لگانے اور کرپشن کے سنگین الزامات لگائے گئے۔
انہوں نے کہا کہ یوٹیوبر نے مجھے اور دیگر پر کرپشن کے بے بنیاد الزامات لگا کر ساکھ کو نقصان پہنچایا ہے۔
فواد چودھری نے درخواست میں عدالت سے استدعا کی کہ کردار کشی کرنے والے یوٹیوبر کے خلاف کارروائی کی جائے اور ان کا نام ایگزٹ کنٹرول (ای سی ایل) میں ڈالا جائے۔
-
تجارت 2 دن پہلے
ڈالر 202 روپے 50 پیسے کا ہو گیا
-
پاکستان 2 دن پہلے
سیاسی بحران کے خاتمے کیلئے چوہدری شجاعت بھی میدان میں آگئے
-
پاکستان ایک دن پہلے
کوئی ڈیل نہیں ہوئی اگر اسلام آباد بیٹھ جاتا تو بہت خون خرابہ ہونا تھا:عمران خان
-
تجارت ایک دن پہلے
سونے کی فی تولہ قیمت 2100 روپے کم ہوگئی
-
دنیا ایک دن پہلے
جاپان کا جون سے سیاحوں کیلئے سرحدیں کھولنے کا اعلان
-
پاکستان 2 دن پہلے
حکومت کا پیٹرولیم منصوعات کی قیمتوں میں 30 روپے فی لیٹر اضافےکا اعلان
-
تجارت ایک دن پہلے
کراچی والوں کیلئے بری خبر ، بجلی فی یونٹ 4 روپے 83 پیسے مہنگی
-
پاکستان 2 دن پہلے
عمران خان چھ روز بعد 6 لاکھ لوگ بھی لے آئیں تو مطالبات مان لوں گا : وزیرداخلہ