اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ملک میں مہنگائی کی وجہ سے راتوں کو نیند نہیں آتی۔


وزیراعظم عمران خان نے ’’آپ کا وزیراعظم آپ کے ساتھ‘‘ پروگرام میں براہ راست عوام کے سوالوں کے جواب دیتے ہوئے کہا کہ کوشش ہے کہ ہر مہینہ 2 مہینے کے بعد عوام کی کال سنوں، اصولاً مجھے یہ بات پارلیمنٹ میں بولنا چاہیے، پارلیمنٹ میں مجھے بولنے نہیں دیتے۔
وزیراعظم نے کہا کہ ملک میں مہنگائی کی وجہ سے راتوں کو نیند نہیں آتی، مہنگائی مجھے کئی دفعہ راتوں کو جگاتی ہے جب کہ مہنگائی دنیا بھر میں ہے۔
انہوں نے کہا کہ جب ہماری حکومت آئی تو سب سے بڑا کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ ملا، سارا پریشر روپے پر تھا، ہمارے پاس ڈالرز ہی نہیں تھے،روپے کے گرنے کی وجہ سے مہنگائی میں اضافہ ہوا جب کہ موجودہ مہنگائی کی لہر کورونا کی وجہ سے ہے، دنیا بھر میں تاریخی مہنگائی ہے، ہمارے سے امیر ترین ملک بھی مہنگائی کی لپیٹ میں ہیں۔
وزیراعظم نے کہا کہ گیس کے ذخائر کم ہو رہے ہیں، بلوم برگ کے مطابق گیس بحران کے بعد کھانے کی اشیاء کا بھی بحران آنیوالا ہے۔

بھارت کی آبی جارحیت جاری، دریائے راوی میں قائم ڈیم کے گیٹس کھول دیے
- 15 گھنٹے قبل

امریکا کا بھارت پر 25 فیصد اضافی ٹیرف نافذ، مجموعی شرح 50 فیصد تک پہنچ گئی
- 2 گھنٹے قبل

لاہور: لالی وڈ کے معروف فلم رائٹر،اور مصنف ناصر ادیب کے اعزاز میں تقریب
- 14 گھنٹے قبل

مقبوضہ کشمیر میں شدید بارشوں اور لینڈ سلائیڈنگ سے 30 افراد ہلاک
- 2 گھنٹے قبل

فیلڈ مارشل کا ایرانی آرمی چیف سے رابطہ، سرحدوں کے تحفظ اور دہشت گردی کے خاتمےکا عزم
- 14 گھنٹے قبل

آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان مائیکل کلارک جلد کے کینسر میں مبتلا
- ایک گھنٹہ قبل

شدید سیلابی صورتحال، پنجاب حکومت نے پاک فوج سے مدد مانگ لی
- 2 گھنٹے قبل

موسمیاتی تبدیلیوں سے نمٹنا چیلنج ہے، اکیلے نہیں نمٹ سکتے، دنیا کو پاکستان کی مدد کرنا ہوگی،شہبازشریف
- 14 گھنٹے قبل

موسلادھار بارشوں کے سبب دریائے سندھ میں پانی کے بہاؤ میں اضافہ،تربیلا ڈیم کے اسپل ویز کھولنے کا فیصلہ
- 29 منٹ قبل

بھارت نے دریائے راوی میں 2 لاکھ کیوسک کا ریلا چھوڑ دیا، پنجاب کے متعدد علاقوں میں سیلابی ریلوں نے تباہی مچا دی
- 2 گھنٹے قبل

انٹرنیٹ قوانین کی خلاف ورزی ،روس نے گوگل پر جرمانہ عائد کر دیا
- 14 گھنٹے قبل

امریکی گلوکارہ ٹیلر سوئفٹ کافٹبال پلیئر ٹریوس کیلسی سے منگنی کا اعلان
- 2 گھنٹے قبل