اسلام آباد:وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس آج ہوگا، اجلاس میں ملکی معاشی، سیاسی اور سلامتی کی صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی صدارت میں آج ہونے والے وفاقی کابینہ کے اجلاس کا 16 نکاتی ایجنڈا جاری کر دیا گیا ہے ۔ وفاقی کابینہ اجلاس میں ملکی معاشی، سیاسی اورسلامتی کی صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا جبکہ اجلاس میں سینیٹ انتخابات اوراعتماد کا ووٹ لینے پربات ہوگی۔ وفاقی کابینہ پی ڈی ایم کے لانگ مارچ سمیت اہم قومی معاملات پرغور کرے گی جبکہ کابینہ چیئرمین سینیٹ کے انتخابات سے متعلق صادق سنجرانی کیلئے ووٹ لینے کی حکمت عملی طے کرے گی۔
ایجنڈے کے مطابق وفاقی کابینہ کو اسلام آباد میٹروسروس منصوبے پربریفنگ دی جائے گی۔ وفاقی کابینہ براڈشیٹ کمیشن کے سربراہ کی تنخواہ ،الاؤنسز کی منظوری دے گی،کابینہ سارک کویڈا ایمرجنسی فنڈ مین رقم عطیہ کی منظوری دے گی۔ وفاقی کابینہ اسٹیٹ بینک ترمیمی بل کی منظوری دے گی،کابینہ اوورسیز ایمپلائمنٹ پرموٹرز کو نئے لائسنس جاری کرنے کی منظوری دے گی جبکہ نیپرا اپیلٹ ٹربیونل میں ممبر فنانس تعینات کرنے کی منظوری بھی دی جائے گی۔
وفاقی کابینہ انسٹی ٹیوٹ آف ایجوکیشن بل 2021کے مسودے کی منظوری دے گی، آرٹیلری رجمنٹ کے میجرندیم انجم کیلئے ریٹائرمنٹ شق میں تبدیلی کی سمری اورفیڈرل ایم ٹی آئی آرڈیننس کے تحت بورڈزآف گورنرزکے ارکان کی تعیناتی ایجنڈے میں شامل ہے ۔ وفاقی کابینہ این ٹی ڈی سی کے مینجنگ ڈائریکٹرکی تعیناتی کی منظوری دے گی، لاہورہائیکورٹ میں سلمان ادریس کی رٹ پٹیشن پروفاقی رائے پرغورکیا جائے گا ۔

وزیراعظم کی خیبرپختونخوا کو فوری امداد کی ہدایت، سیلابی تباہی پر ہنگامی اجلاس
- 10 گھنٹے قبل

پیٹرول کی قیمت برقرار، ڈیزل 12.84 روپے فی لیٹر سستا کر دیا گیا
- 7 گھنٹے قبل

سینیٹ اجلاس: یومِ آزادی اشتہار میں قائداعظم کی تصویر غائب ہونے پر اپوزیشن کا شدید احتجاج
- 13 گھنٹے قبل

جشنِ معرکۂ حق: اسٹیٹ بینک کا 75 روپے کا یادگاری سکّہ جاری
- 11 گھنٹے قبل

دریائے سوات میں پھنسے 12 افراد کو بحفاظت ریسکیو کر لیا گیا، پاک فوج کا ریلیف آپریشن جاری
- 13 گھنٹے قبل

انسٹاگرام کا نیا فیچر "Picks" آزمائشی مرحلے میں مشترکہ دلچسپیوں پر مبنی رابطے کا نیا انداز
- 11 گھنٹے قبل

لوئر دیر میں مکان کی چھت گرنے سے بچی سمیت 5 افراد جاں بحق، 3 زخمی
- 13 گھنٹے قبل
چین میں پاک بحریہ کی تیسری ہنگورکلاس آبدوز کی لانچنگ تقریب کا انعقاد
- 9 گھنٹے قبل

پشاور انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی کا عالمی ریکارڈ: 14 ٹاوی سرجریز کے ذریعے دل کے والو کی تبدیلی
- 11 گھنٹے قبل

وزیراعظم کا سیلابی صورتحال پر ہنگامی اجلاس طلب، خیبرپختونخوا میں امدادی کارروائیاں تیز
- 11 گھنٹے قبل

غزہ میں اسرائیلی فوج کی بمباری جاری، ایک دن میں 49 فلسطینی شہید
- 9 گھنٹے قبل

اگست کے لیے ایل این جی کی قیمتوں میں 1.46 فیصد تک اضافہ، نوٹیفکیشن جاری
- 11 گھنٹے قبل