زیر نظر مضمون میں ایسے ہی کچھ اقدامات کے بارے میں بتایا گیا جن پر عمل درآمد کرکے صارفین پرانا آئی فون کسی کودینے یا فروخت کرنے سے قبل اپنی نجی معلومات اور تصاویر وغیرہ کو محفوظ بناکر زحمت سے بچ سکتے ہیں۔


یاد رہے کہ کبھی کسی کانٹیکٹ، ریمائنڈرز، تصاویر اور ویڈیوز کو مینوئیلی ڈیلیٹ نہیں کریں کیوں کہ اس صورت میں یہ ڈیٹا آپ کے آئی کلاؤڈ اور گوگل اکاؤنٹ سے بھی ڈیلٹ ہوجائے گا۔
کیا آپ آئی فون پر ای سم استعمال کرتے ہیں؟
اگر اس کا جواب ہاں میں ہے تو سب سے پہلے اپنی ای سم کے کیرئیر سے رابطہ کرکے اس سم کو نئی ڈیوائس پر سیٹ کرنے کا کہیں۔ اس کے بعد آئی فون کی سیٹنگز میں جائیں، سیلیولر میں جا کر سیکنڈ پلان پر ٹیپ کریں اور ’ ریموو سیلولر پلان‘ پر ٹیپ کردیں۔
لیکن یہ اسی صورت ممکن ہے جب تک آپ نے آئی فون کے نئے مالک کے حوالے نہیں کیا ہو۔
1۔ اپنے آئی فون کا بیک اپ لیں
آپ کی ڈیوائس پر موجود ڈیٹا یقیناً بہت قیمتی ہے، سب سے پہلے کمپیوٹر اور آئی کلاؤڈ پر اپنے آئی فون کا بیک اپ لیں۔ اگر آپ کے پاس ایپل واچ ہے تو پھر یہ اس کا بھی بیک اپ لیتا ہے۔
فون کا بیک اپ لینے سے قبل آپ غیر ضروری ایپلی کیشن اور ڈیٹا کو ڈیلیٹ بھی کرسکتے ہیں جس سے آپ کا بیک اپ سائز کم ہوجائے گا۔
2۔ فائنڈ مائی فون کے آپشن کو بند کردیں
آئی فون میں موجود یہ فیچر ایکٹیویشن لاک کو بھی فعال کردیتا ہے۔ اگرآپ نے اسے بند نہیں کیا اور اپنے آئی فون سے زبردستی ہٹانے کی کوشش کی تو اگلا بندہ پھر اس فون کو استعمال نہیں کر سکے گا۔ کیوں کہ ایکٹیویشن لاک کے بغیر آئی فون ایک مہنگے پیپر ویٹ سے زیادہ کچھ نہیں ہے۔
اس فیچر کو بند کرنے کے لیے سیٹنگز میں جائیں، یور نیم پر جا کر فائنڈ مائی آئی فون کے فیچر پر ٹیپ کر کے اسے بند کردیں۔
3۔آئی میسیجز اور فیس ٹائم کو بند کریں
اگر آپ نے درج بالا فیچر کو بند نہیں کیا تو آئی فون کا اگلا مالک آسانی سے آپ کے پیغامات تک رسائی حاصل کر سکتا ہے۔
سیٹنگز میں جاکر میسجز پر ٹیپ کر کے آئی میسجز کے فیچر کو بند کردیں۔ یاد رہے کہ اگر آپ آئی او ایس سے اینڈروئیڈ پر منتقل ہورہے ہیں تو پھر آپ کو آئی میسجز کے فیچر کو ’ ڈی رجسٹر‘ کرنا پڑے گا۔
اب دوبارہ مین سیٹنگز اسکرین پر واپس جائیں اور فیس ٹائم پر ٹیپ کر کے اسے بھی بند کردیں۔
4۔ آئی کلاؤڈ اور ایپل آئی ڈی سے سائن آؤٹ کریں
آئی فون سے ایپل آئی ڈی اور آئی کلاؤڈ کو سائن آؤٹ کرنا سب سے اہم مرحلہ ہے۔ اس کے لیے فون کی سیٹنگز میں جائیں، یور نیم پر ٹیپ کریں اور نیچے موجود سائن آؤٹ بٹن پر ٹیپ کردیں۔
بعض اوقات یہ آپ سے پوچھتا ہے کہ کیا آپ اپنے کانٹیکس، کی چین اور دیگر ڈیٹا کی کاپی محفوظ رکھنا چاہتے ہیں تو اسے بھی آف کردیں کیوں کہ اب آپ اس ڈیوائسز کو دوبارہ استعمال نہیں کریں گے۔
5۔ اپنی ڈیوائس سے سب کچھ صاف کردیں
اپنا آئی فون کسی کو دینے سے قبل اس بات کو یقینی بنا لیں کہ ڈیوائس میں اب آپ کا کوئی ڈیٹا موجود نہیں ہے۔ آئی فون کو ری سیٹ کرنے سے قبل اس بات کو یقینی بنالیں کہ آپ اپنے ڈیٹا کا مکمل بیک اپ لے چکے ہیں۔
آئی فون کو ری سیٹ کرنے کے لیے سیٹنگز میں جائیں، جنرل میں جائیں، ٹرانسفر اور ری سیٹ آئی فون کے آپشن پر کلک کریں، اس کے بعد اریز آل کانٹینٹ اینڈ سیٹنگز پر ٹیپ کریں۔

اس کے بعد اسکرین پر نظر آنے والی ہدایات پر عمل کرتے ہوئے اس کام کو سر انجام دیں۔
6۔ آئی فون کو اپنی ٹرسٹڈ ڈیوائس کی فہرست سے ہٹادیں
اپنے آئی فون کو کسی دوسرے کو دینے سے قبل اس آخری مگر اہم کام کو سر انجام دینا نہ بھولیں۔


صدرمملکت ، وزیراعظم کا گل پلازہ آتشزدگی پر اظہارِ افسوس، متاثرین کی ہر ممکن امداد کا حکم
- 14 گھنٹے قبل
.webp&w=3840&q=75)
سندھ حکومت کا آتشزدگی سے متاثرہ تاجروں کی مالی ا مداد کا اعلان
- 8 گھنٹے قبل

بنوں: نامعلوم افراد کی فائرنگ سےپولیس اہلکار گھر کے سامنے شہید
- 7 گھنٹے قبل

ٹرمپ کی وزیراعظم شہبازشریف کو غزہ بورڈ آف پیس میں شمولیت کی دعوت
- 12 گھنٹے قبل
ڈیرہ اسماعیل خان:پولیس اور سی ٹی ڈی کا مشترکہ انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن، ایک خوارجی جہنم واصل، دو زخمی
- 11 گھنٹے قبل

ایف آئی اے کی کارروائی، ویزا فراڈ اور انسانی اسمگلنگ میں ملوث 4 ملزمان گرفتار
- 10 گھنٹے قبل

ملک میں مغربی ہواؤں کا سلسلہ داخل، مختلف شہروں میں بارش اور برفباری کی پیشگوئی
- 12 گھنٹے قبل

بگ بیش لیگ:سست ترین بیٹرزمیں محمد رضوان اور بابر کی فہرست میں ٹاپ پوزیشنیں
- 11 گھنٹے قبل

وزیراعلیٰ پنجاب کا سہولت بازار منصوبہ: سستی اشیاء اورہزاروں خاندانوں کو روزگار کی فراہمی
- 14 گھنٹے قبل

محمود خان اچکزئی کی بطور اپوزیشن لیڈر تقرری نیک شگون ہے جو جمہوریت کیلئے مثبت ثابت ہو گی،پرویز الہیٰ
- 14 گھنٹے قبل

جنید صفدر کا دعوت ولیمہ، وزیراعظم اور فیلڈ مارشل سمیت اہم سیاسی شخصیات کی شرکت
- 11 گھنٹے قبل

گوگل نے جی میل صارفین کے لیے ایک اہم اور تاریخی اپ ڈیٹ متعارف کرادی
- 9 گھنٹے قبل













