اسلام آباد: وفاقی وزیر فواد چودھری کا کہنا ہے کہ شہباز شریف اور آصف زرداری کا کیس براہ راست نشر کیا جائے۔


تفصیلات کے مطابق وفاقی کابینہ کے اجلاس کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزیر فواد چودھری نے کہا ہے کہ ہائی پروفائل اور اہم مقدمات کی سماعت براہ راست دکھائی جانی چاہیے، شہباز شریف کا کیس براہ راست نشر کیا جائے ، آصف زرداری کا اومنی کیس بھی براہ راست دکھایا جائے، عثمان مرزا ، نور مقدم کیس کا ٹرائل بھی براہ راست نشر کیا جائے۔
فواد چودھری نے کہا کہ 15روز سے بڑھاکر 45 روز کیس کا چالان پیش کر نے کی تجویز ہے ، جج کی طرف سے کیس کا التوا ہوگا تو اس کیخلاف کارروائی ہوگی ، کریمنل کیسز میں کمی سےمالیاتی کیسز میں بھی کمی آئے گی ۔انہوں نے کہا کہ اگر متعلقہ جج مناسب وجوہات بیان نا کر سکا تو کارروائی ہو گی،ایس ایچ او کی تعلیمی قابلیت کم از کم بی اے لازمی ہو گی، پراسیکیوشن کے دائرہ اختیار کو بھی بڑھایا جا رہا ہے، ہر کرمینل کیس کا فیصلہ 9 ماہ میں کرنا ہوگا ، 9ماہ میں فیصلہ نہ کرنے پر جج چیف جسٹس کو وجہ لکھ کر دیگا۔
فواد چودھری نے پولیس کو ضمانت کی پاور دی جارہی ہے ، چیک کے مقدمات میں ضمانت ہوسکے گی، پلی بارگین کرمینل مقدمات میں شامل کررہے ہیں ، ایس ایچ او کم از کم بی اے پاس ہوگا ۔ ماڈرن ڈیوائسز کو شواہد کی فہرست میں شامل کیا جا رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ کرپشن سے متعلق رپورٹ کا جائزہ لے رہے ہیں، کابینہ اجلاس میں ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل کی رپورٹ پر بھی گفتگو ہوئی ، پاکستان کا سکور رول آف لاء کے باعث نیچے گیا ، فنانشل کرپشن میں اضافہ نہیں ہوا ، پاکستان میں روول آف لاء پر کام کرنے کی ضرورت ہے۔ کرمینل جسٹس ریفارمز سے ر ول آف لاء میں بہتری آئے گی۔

لاہور: آوارہ کتے کے حملے میں ڈاکٹر زخمی
- ایک دن قبل

سابق خطیب داتا دربار پر مالی بدعنوانی کے الزامات ثابت، لاکھوں روپے کی ریکوری کا حکم
- ایک دن قبل

مصطفیٰ زاہد پہلی بار پاکستانی فلم کا میوزک بنائیں گے
- 8 منٹ قبل

سینیئر بھارتی اداکار نانا پاٹیکر 75 برس کی عمر میں دنیا چھوڑگئے
- 6 گھنٹے قبل

مہنگائی نے کسان، مزدور اور چھوٹے تاجروں کی کمر توڑ دی: میاں شاہد حسین
- 5 گھنٹے قبل
فٹبال لیجینڈ میسی نے انٹرنیشنل فٹبال کو خیربادکہہ دیا
- ایک دن قبل
پاکستان موسمیاتی تبدیلی کے اثرات سے سب سے زیادہ متاثرہ ممالک میں شامل ہے، انتونیو گوتریس
- 4 گھنٹے قبل

پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان ایک ارب بیس کروڑ ڈالر قسط کیلئے سٹاف لیول معاہدہ
- 5 گھنٹے قبل

صومالیہ میں بحری قزاقوں کے قبضے سے بازیاب تین پاکستانی وطن واپس پہنچ گئے
- ایک دن قبل

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا عالمی امن کیلئے پاکستان کے عزم کا اعادہ
- ایک دن قبل

پاکستان اور بحرین کا مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون مزید مستحکم کرنے پراتفاق
- 2 گھنٹے قبل

پاکستان کے ثقافتی اور میوزک کے رنگ اب سعودی عرب میں سجیں گے
- 2 دن قبل






