بلدیاتی قانون کیخلاف ایم کیو ایم کی احتجاجی ریلی ، پولیس کی مظاہرین پر شیلنگ ، لاٹھی چارج
کراچی: پولیس کی جانب سے مظاہرین کو منتشر کرنے کیلئے آنسو گیس کی شیلنگ اور لاٹھی چارج کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق بلدیاتی قانون کیخلاف ایم کیو ایم کی احتجاجی ریلی ج نے رکاوٹیں ہٹاکر وزیراعلیٰ ہاؤس کے سامنے دھرنا دے دیا۔پولیس کی جانب سے مظاہرین کو منتشر کرنے کیلئے آنسو گیس کی شیلنگ اور لاٹھی چارج کردیا گیا۔آنسو گیس کی شیلنگ سے کئی کارکنان کی حالت غیر ہوگئی۔پولیس کی شیلنگ سے ایم کیو ایم کی ایک خاتون کارکن بے ہوش ہوگئیں ۔
مشتعل مظاہرین کی جانب سے پولیس پر پتھراو کیا جا رہا ہے۔احتجاج کے باعث اطراف کی سڑکوں پر ٹریفک جام ہوگیا۔
پاکستان تحریک انصاف کے رہنما و پارلیمانی لیڈر سندھ اسمبلی خرم شیرزمان کا کہنا ہے کہ ایم کیو ایم پاکستان کے مظاہرین پر پولیس تشدد کی مزمت کرتے ہیں، خواتین ،کارکنان پر آنسو گیس کی شیلنگ شرمناک ہے، بلدیاتی بل کیخلاف جمہوریت پسند جماعتوں کو انتقام کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔
خرم شیر زمان نے کہا کہ پیپلز پارٹی کی اپوزیشن جماعتوں کے احتجاج سے ٹانگیں کانپ رہی ہیں، پولیس کے ڈنڈے جرائم پیشہ افراد پر کیوں نہیں چلتے؟ پولیس کو سندھ حکومت نے سیاسی گنڈہ گردی کیلئے رکھا ہوا ہے، سندھ حکومت شہر کے ماحول کو سازگار رکھنا نہیں چاہتی، تشدد اور لاٹھی چارج سندھ حکومت کی گھبراہٹ کا منہ بولتا ثبوت ہے، سندھ حکومت کا علاج گورنر راج کے سوا اور کچھ نہیں ہے، سیاسی جماعتوں کے کارکنان کی گرفتاریوں کی مزمت کرتے ہیں۔

جنید صفدر کا دعوت ولیمہ، وزیراعظم اور فیلڈ مارشل سمیت اہم سیاسی شخصیات کی شرکت
- 21 hours ago

بنوں: نامعلوم افراد کی فائرنگ سےپولیس اہلکار گھر کے سامنے شہید
- 18 hours ago

گوگل نے جی میل صارفین کے لیے ایک اہم اور تاریخی اپ ڈیٹ متعارف کرادی
- 20 hours ago

بگ بیش لیگ:سست ترین بیٹرزمیں محمد رضوان اور بابر کی فہرست میں ٹاپ پوزیشنیں
- a day ago
.webp&w=3840&q=75)
سندھ حکومت کا آتشزدگی سے متاثرہ تاجروں کی مالی ا مداد کا اعلان
- 19 hours ago

محمود خان اچکزئی کی بطور اپوزیشن لیڈر تقرری نیک شگون ہے جو جمہوریت کیلئے مثبت ثابت ہو گی،پرویز الہیٰ
- a day ago
ڈیرہ اسماعیل خان:پولیس اور سی ٹی ڈی کا مشترکہ انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن، ایک خوارجی جہنم واصل، دو زخمی
- 21 hours ago

ٹرمپ کی وزیراعظم شہبازشریف کو غزہ بورڈ آف پیس میں شمولیت کی دعوت
- a day ago

وزیراعلیٰ پنجاب کا سہولت بازار منصوبہ: سستی اشیاء اورہزاروں خاندانوں کو روزگار کی فراہمی
- a day ago

ایف آئی اے کی کارروائی، ویزا فراڈ اور انسانی اسمگلنگ میں ملوث 4 ملزمان گرفتار
- 20 hours ago

ملک میں مغربی ہواؤں کا سلسلہ داخل، مختلف شہروں میں بارش اور برفباری کی پیشگوئی
- a day ago

صدرمملکت ، وزیراعظم کا گل پلازہ آتشزدگی پر اظہارِ افسوس، متاثرین کی ہر ممکن امداد کا حکم
- a day ago











