اب پنجاب کے ڈینٹل کالجز میں بھی بحران شدت اختیار کر گیا ہے۔

لاہور: پی ایم سی کی ناقص پالیسوں کی وجہ سے ملک بھر کے پرائیویٹ ڈینٹل کالجز میں داخلے نہ ہونے کے برابر ، گزشتہ سال بھی سندھ میں ڈینٹل کی پانچ سوسیٹیں خالی رہ گئیں تھیں۔
پاکستان ایسوسی ایشن آف پرائیوٹ میڈیکل اینڈ ڈینٹل انسٹی ٹیوشن نے صدر پاکستان ڈاکٹر عارف علوی ، وزیر اعظم پاکستان عمران خان اور مشیر وزیر اعظم برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان سے مطالبہ کیا کہ ڈینٹل کالجز کو تباہی سے بچایا جائے ۔ اگر پرائیوٹ ڈینٹل کالجز کی تباہ کن صورت پر نوٹس نہ لیا گیا تو اربوں کا نقصان ہو گا اور ریونیو بھی بیرون ملک منتقل ہو جائے گا جس کی وجہ سے پاکستان کی معیشت بُرا اثر پڑے گا۔ معاملات کا فوری نوٹس نہ لیا تو ملک بھر کے ڈینٹل کالجز کی تالا بندی کرنے پر مجبور ہو جائیں گے ۔ پاکستان ایسوسی ایشن آف پرائیوٹ میڈیکل انسٹی ٹیوشن سینٹرل (پامی) کا ہنگامی اجلاس منعقد ہوا جس میں تشویش کا اظہار کیا گیا کہ گزشتہ سال بھی سندھ کے ڈینٹل کالجز کی تباہی کے حوالے سے صدر پامی سندھ نے ارباب اختیار کو آگاہ کیا گیا تھا لیکن نوٹس نہ لیا گیا جس کا خمیازہ سندھ کے پرائیوٹ ڈینٹل کالجز کو بھگتنا پڑا ۔ سندھ حکومت کو ڈینٹل کالجز کو تباہی سے بچانے کے لیے ایم ڈی کیٹ سکور سو فیصد کرنا پڑا ۔ اب پنجاب کے ڈینٹل کالجز میں بھی بحران شدت اختیار کر گیا ہے۔
پامی پاکستان کی جانب سے ایک بار پھر 23 جنوری کو وزیرعظم ، صدر مملکت کو خطوط لکھ کر تمام صورت حال سے آگاہ کر دیا گیا ہے ۔ ارباب اختیار کی جانب سے ایک بار پھر نوٹس نہ لیا گیا تو سندھ کی طرح پنجاب میں ڈینٹل کالجز تباہ ہو جائیں گے۔ اجلاس میں ممبرز نے اپنے تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں میڈیکل کے شعبے کا گراف دن بہ دن نیچے جا رہا ہے جس کی سب سے بڑی وجہ پاکستان میڈیکل کمیشن (پی ایم سی) کا تمام سٹیک ہولڈرز کی عدم موجودگی میں نئے قوانین بنانا اور انہیں بغیر پریکٹس کے لاگو کر دینا ہے جبکہ یہ رویہ گزشتہ چند سال سے روا رکھا جا رہا ہے اور اس رویے کی وجہ سے ہی ہر سال پاکستان کے ہزاروں طلباء میڈیکل کی تعلیم حاصل کرنے بیرون ملک چلے جاتے ہیں جس کا الٹا نقصان اربوں روپے ریونیو بیرون ملک منتقل ہونے کی وجہ سے پاکستان کی معیشت پر پڑتا ہے اور کرغزستان جیسے ممالک اس کا بھرپور فائدہ اٹھا رہے ہیں۔
اجلاس میں ایگزیکٹیو کونسل ممبرز نے مزید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے بتایا کہ موجودہ صورتحال میں اگر صرف ڈینٹل کی بات کی جائے تو اس وقت ملک بھر میں پرائیویٹ ڈینٹل کالجز میں داخلے نہ ہونے کے برابر ہیں جبکہ گزشتہ سال بھی PMC کی ناقص پالیسیز کے باعث صوبہ سندھ کے ڈینٹل کالجز کی 500 سیٹیں بھری نہ جا سکیں۔ اس کی بڑی وجہ یہ ہے کہ اس سال میڈیکل اور ڈینٹل کے لئے داخلے اکٹھے کھولنے کا اعلان کیا گیا ہے اور دونوں کے داخلوں کے لئےMDCAT کا ایک ہی میرٹ رکھا گیا جبکہ ماضی میں اس کے برعکس پہلے میڈیکل کے داخلے مکمل کئے جاتے تھے اور اس کے بعد ڈینٹل کے داخلے کھولے جاتے تھے اور اسی طرح ڈینٹل کالجز کا میرٹ ہمیشہ میڈیکل سے کم رہا ہے۔ اعداد وشمار کے مطابق ملک بھر میں 40 ہزار سے زائد جعلی عطائی ڈینٹل پریکٹیشنرز عوام کی زندگیوں سے کھیل رہے ہیں۔ عالمی ادارہ صحت کے مطابق ترقی پزیر ممالک میں 75 ہزار افراد کے لیے ایک ڈینٹل ڈاکٹر کی ضرورت ہے جبکہ ہمارے ملک میں ایک لاکھ تیس ہزار افراد کے لیے ایک ڈینٹل ڈاکٹر موجود ہے۔
پامی اجلاس میں متفقہ طور پر مطالبہ کیا گیا کہ ڈاکٹرز کی کمی کو پورا کرنے کے لیے اور جعلی عطائی ڈاکٹروں سے عوام کو بچانے کے لیے مزید ڈینٹل کالجز کی ضرورت ہے نہ کہ موجودہ ڈینٹل کالجز کو تباہی سے دو چار کیا جائے۔ مذکورہ صورتحال پر صدر پاکستان ڈاکٹر عارف علوی ، وزیر اعظم پاکستان عمران خان اور مشیر وزیر اعظم برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان فوری طور پر نوٹس لیں بصورت دیگر ملک بھر کے ڈینٹل کالجز تالا بندی پر مجبور ہو جائیں گے جس سے ڈینٹل کے شعبے میں اربوں کی سرمایہ کاری ڈوب جائے گی۔

ایران امریکہ مذاکرا کا پہلا دور کامیابی سے مکمل،آئندہ بھی کردار ادا کرتے رہیں گے، وزیراعظم
- 19 hours ago

خطے میں جنگ بندی چاہتے ہیں،ایرانی ایٹمی پروگرام بند کرنے پر پیشرفت ہوئی ہے، جے ڈی وینس
- 19 hours ago

برطانوی وزیراعظم کیئر اسٹارمر نے عہدے سے مستعفی ہونے کا اعلان کردیا
- 21 hours ago

چند دن کی کمی کے بعد سونا پھر ہزاروں روپے مہنگا ، نئی قیمت کیا ہو گئی؟
- 19 hours ago

ایران امریکہ مذاکرات میں ثالثی کا کردار،صدر مسعود پزشکیان کے دورہ پاکستان کا امکان
- 19 hours ago

دوران احتجاج سیکیورٹی اہلکار کی ہلاکت کا الزام ، ماہ رنگ بلوچ کو عمرقید کی سزا
- 18 hours ago

وفاقی حکومت نے یوم عاشورہ کے موقع پر عام تعطیلات کا اعلان کر دیا،نوٹیفکیشن جاری
- 19 hours ago

گلگت بلتستان اسمبلی میں اسپیکر پیپلز پارٹی اور ڈپٹی اسپیکر (ن) لیگ سے منتخب
- 17 hours ago

مصر نے 92 سال بعد فیفا ورلڈ کپ کا میچ جیت لیا، نیوزی لینڈ کو 3-1 سے شکست
- 17 hours ago

مفاہمتی یاداشت پر اتفاق ہونے کے بعدامریکا نے ایران کو عالمی منڈی میں تیل فروخت کرنے کی اجازت دی دی
- 17 hours ago

اسلام آباد اور پشاور سمیت ملک کے مختلف شہروں میں زلزلے کے شدید جھٹکے
- 19 hours ago
پیپلزپارٹی کے امجد حسین بلامقابلہ گلگت بلتستان کے نئے وزیراعلیٰ منتخب ہوگئے
- 15 hours ago





.jpeg&w=3840&q=75)





