کراچی:پاکستان سپر لیگ( پی ایس ایل) کے ساتویں ایڈیشن کے پہلے ٹاکرے میں ملتان سلطانز نے کراچی کنگز کو شکست دے دی ہے۔


تفصیلات کے مطابق نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلے گئے میچ میں ملتان سلطانز کے کپتان محمد رضوان نے ٹاس جیت کرکراچی کنگز کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔
کراچی اننگز نے مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 124رنز بنائے، شرجیل خان43 اور جو کلارک 26 رنز بناکر نمایاں رہے۔
ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے ملتان سلطانز نے 3 وکٹوں کے نقصان پر 18 اعشاریہ تین اوورز میں ہدف حاصل کرلیا ہے۔ کپتان محمد رضوان ناقابل شکست 52 رنز بناکر نمایاں رہے۔
صہیب مقصود 30 اور شان مسعود نے 26 رنز بنائے اور اپنی ٹیم کی کامیابی میں کردار اداکیا۔
کراچی کنگز کی اننگز کے اوپنر بابر اعظم اور شرجیل کے درمیان پہلی وکٹ کیلئے 66 رنز کی شراکت داری بنی لیکن شرجیل 43 رنز بناکر عمران طاہرکا شکار بنے۔
ٹیم کا اسکور 71 رنز پر پہنچا تو بابر اعظم 29 گیندوں پر 23 رنز بناکر آؤٹ ہوگئے۔
اس کے بعد آنے والے بیٹر محمد نبی 17 گیندوں پر صرف 10 رنز بناکر آؤٹ ہوگئے۔کراچی کنگز کی چوتھی وکٹ 105 رنز پر گری جب ٹام لمونبی ایک رنز بناکر پویلین لوٹ گئے،اس کے علاوہ جو کلارک 26 رنز بناسکے ۔
ملتان سلطانز کی جانب سے عمران طاہر نے شاندار بولنگ کا مظاہرہ کیا اور 4 اوورز میں 16 رنز دیکر 3 وکٹیں حاصل کیں۔
بجلی چوری کےنقصانات میں صرف 11 ارب کمی ریکارڈ
- 11 hours ago

محبت پر یقین رکھتی ہوں، دوسری شادی کا دروازہ بند نہیں کیا: ملائکہ اروڑا
- 12 hours ago

سینئر صحافی خاور حسین کی پراسرار موت: تحقیقات کے لیے تین رکنی کمیٹی قائم
- 12 hours ago

پاکستان کے اشعب عرفان نے امریکا میں ہونیوالا جونز کریک اوپن اسکواش ٹورنامنٹ جیت لیا
- 15 minutes ago

خیرپور اور لودھراں میں ٹرین حادثات: دو بچے جاں بحق، ایک مسافر ہلاک، درجنوں زخمی
- 10 hours ago

آئی سی سی انڈر 19 ورلڈ کپ 2026 کے لیے 16 ٹیموں کا انتخاب مکمل ہوگیا
- 17 hours ago

اسرائیلی فوج کا امداد کے منتظر فلسطینیوں پر فائرنگ اور بمباری، مزید 57 فلسطینی شہید
- 8 minutes ago

سیلاب متاثرین کو نئے گھر اور محفوظ بستیاں دیں گے، نقصان کا 100 فیصد ازالہ کریں گے: علی امین گنڈاپور
- 12 hours ago
جنگ کے دوران بھارت کی ہر حکمتِ عملی ہمیں پہلے سے معلوم تھی: وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی
- 12 hours ago
اسلام آباد پولیس کے افسر کو افغان شہری سے روابط پر ملازمت سے برخاست کر دیا گیا
- 11 hours ago

شمالی غزہ پر اسرائیلی قبضہ، لاکھوں فلسطینی نقل مکانی پر مجبور
- 18 hours ago

سوات: ہیڈ ماسٹر کی حاضر دماغی سے 936 بچوں کی جانیں بچ گئیں
- 12 hours ago