کراچی : پشاور زلمی نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو 5 وکٹوں سے شکست دیدی ہے۔

کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والے دوسرے میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایئٹر نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے پشاور زلمی کے خلاف 190 رنز بنا ئے تھے۔پشاور زلمی نے 191 رنز کا ہدف آخری اوور میں حاصل کیا۔
پشاور زلمی کی جانب سے حسین طلعت 52 ، یاسر خان نے ، یاسر خان نے 30 رنز بنائے جبکہ شعیب ملک نے 48 رنز بنائے۔
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے محمد نواز نے 3 کھلاڑیوں کو آوٹ کیا۔
کوئٹہ گلیڈی کی جانب سے ول سمید کے شاندار 97رنز جبکہ احسن علی نے بھی برق رفتار73رنز بنائے۔
پشاور زلمی کی جانب سے عثمان قادر اور سمین گل کی 2،2وکٹیں حاصل کیں۔
اس سے قبل پشاور زلمی نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کا فیصلہ کیا تھا۔ پشاور زلمی کے کپتان شعیب ملک نے ٹاس جیت کر گلیڈی ایٹرز کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی ۔
کپتان شعیب ملک کا کہنا تھا کہ کورونا مثبت آنے کی وجہ سے وہاب ریاض، حیدر علی ٹیم کو دستیاب نہیں ہیں لیکن نوجوان کھلاڑیوں کو ٹیم میں شامل کیا ہے۔ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو کم رنز تک محدود رکھنے کی کوشش کریں گے۔
گلیڈی ایٹرز کے کپتان سرفراز احمد کا کہنا تھا کہ پہلے بیٹنگ کرکے بڑا اسکور دینے کی کوشش کریں گے، افتخار احمد کی موجودگی سے ٹیم مضبوط ہوگئی ہے، امید ہے شاہد آفریدی جلد ٹیم کو جوائن کرلیں گے۔

اگلے ماہ عدلیہ کی آزادی، جمہوریت کی بحالی اور بانی کی رہائی کے لیے جلسہ کرنے جا رہے ہیں، گوہرخان
- 5 گھنٹے قبل

بھارت کی آبی جارحیت جاری،دریائے ستلج اور راوی میں اونچے درجے کا سیلاب،درجنوں دیہات زیر آب
- 4 گھنٹے قبل

فیلڈ مارشل کا ایرانی آرمی چیف سے رابطہ، سرحدوں کے تحفظ اور دہشت گردی کے خاتمےکا عزم
- 3 گھنٹے قبل

بلوچستان :سیکیورٹی فورسز کی بڑی کارروائی،فتنہ الخوارج کے 47 دہشت گردجہنم واصل
- 6 گھنٹے قبل

انٹرنیٹ قوانین کی خلاف ورزی ،روس نے گوگل پر جرمانہ عائد کر دیا
- 3 گھنٹے قبل

بولان: کوئلے کی کان میں گیس بھرنے سے 3 کان کن دم توڑ گئے
- 8 گھنٹے قبل

دیر بالا : پولیس اور سی سی ٹی ڈی کا مشترکہ آپریشن ، 9دہشت گرد ہلاک، دو شہری شہید
- 7 گھنٹے قبل

بھارت کی آبی جارحیت جاری، دریائے راوی میں قائم ڈیم کے گیٹس کھول دیے
- 4 گھنٹے قبل

بانی پی ٹی آئی نے سلمان اکرم راجہ کا استعفیٰ منظور کرنے سے انکار کردیا
- 8 گھنٹے قبل

موسمیاتی تبدیلیوں سے نمٹنا چیلنج ہے، اکیلے نہیں نمٹ سکتے، دنیا کو پاکستان کی مدد کرنا ہوگی،شہبازشریف
- 3 گھنٹے قبل

پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما خورشید شاہ طبیعت ناساز ہونے پر اسپتال منتقل
- 8 گھنٹے قبل

لاہور: لالی وڈ کے معروف فلم رائٹر،اور مصنف ناصر ادیب کے اعزاز میں تقریب
- 3 گھنٹے قبل