ویب ڈیسک : چین اور روس نے چاند پر تحقیقات کے لئے مشترکہ خلائی اسٹیشن بنانے کا فیصلہ کیا ہے اس سلسلے میں دونوں ممالک کے مابین مفاہمتی یاداشت طے پاگئی۔

تفصیلات کے مطابق روس خلا میں برتری کی دوڑ میں امریکہ کا مقابلہ کرنے کے لیے اپنی خلائی طاقت کو جدید اور مزیدمستحکم بنانا چاہتا ہے اور اس منصوبے سے دونوں ممالک مستفید ہوسکیں گے ۔ غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق روسی خلائی ایجنسی روسکوموس نے تصدیق کی ہے کہ اس سلسلے میں چینی خلائی ایجنسی کے ساتھ مفاہمت کی یادداشت پر دستخط ہوگئے ہیں۔ روسی خلائی ایجنسی کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ تحقیقاتی تنصیبات چاند کی سطح یا اس کے مدار میں قائم کی جائیں گی،بیان کے مطابق مفاہمتی یاداشت کے تحت چاند کی سطح یا مدار میں قائم خلائی اسٹیشن تجرباتی اور تحقیقی سہولیات کی فراہمی کے لیے تیار کیا جائے گا۔ یہ خلائی اسٹیشن خلائی تحقیق میں دلچسپی رکھنے والے دیگر ممالک کے لیے بھی دستیاب ہوگا۔
چین نے اسے اپنا بین الاقوامی خلائی تعاون کا سب سے اہم پروجیکٹ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ پروجیکٹ دلچسپی رکھنے والے تمام ملکوں اور عالمی شراکت داروں کے لیے کھلا ہے ۔
تاہم ابھی یہ واضح نہیں کیا گیا کہ یہ خلائی اسٹیشن کب تیار ہوگا اور اور اس پر کب کام شروع کیا جائے گا ۔
یاد رہے کہ روس نے 1961 میں سوویت دور میں پہلی بار خلا میں کسی انسان کو بھیجا تھا، اس کے برعکس امریکی خلائی ایجنسی ناسا نے 1968 میں پہلی پرواز خلا میں بھیجی ۔ تاہم آنے والے دور میں روس چاند اور مریخ کے منصوبوں کے حوالے سے امریکا اور چین سے پیچھے رہ گیا ہے۔
خیال رہے کہ چین نے اپنے خلائی پروگرام پر گذشتہ چند سالوں سے بہت زیادہ توجہ دے رہا ہے اور چین امریکا کے بعد خلائی پروگرام میں سرمایہ کاری کرنے والا دنیا کا سب سے بڑا ملک بن چکا ہے جو روس اور جاپان سے بھی زیادہ عسکری اور سویلین مشن خلا میں بھیج رہا ہے۔
دوسری جانب امریکی خلائی ایجنسی ناسا کی نگاہیں مریخ پر جمی ہیں اور وہ مریخ پر ایک ممکنہ انسانی مشن کرنے کا ارادہ رکھتا ہے ، اگر چہ ابھی اس کی منصوبہ بندی ابتدائی مرحلے میں ہے۔

پاک فوج ایک قدم آگے، ہائپرسونک بیلسٹک میزائل ’فتح ٹو (ای آر)‘ کا کامیاب تجربہ
- ایک دن قبل

ملتان: رحمان بابا ایکسپریس کی متعدد بوگیاں پٹری سے اتر کر الٹ گئیں، چار افراد جاں بحق
- ایک دن قبل

قومی اسمبلی نے خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی کے نفاذ کی منظوری دے دی
- 4 گھنٹے قبل

خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی کا نفاذ پاکستان کے آئین کے عین مطابق ہے،اعظم نذیر تارڑ
- ایک دن قبل

ایک دن کے اضافے کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت میں ہزارں روپے کی کمی
- 3 گھنٹے قبل

اداکارہ نیلم منیر نے نومولود بیٹے کے ساتھ تصویر شیئر کردی
- 2 دن قبل

جلی کے آلات کی مقامی تیاری، لمز میں قومی مشاورت
- 2 دن قبل

لالی وڈ کی نئی فلم 'پیسہ ناچ نچائے' کی شوٹنگ کا لاہور میں آغاز
- ایک دن قبل

ایف کلاس نیشنل لانگ رینج شوٹنگ چیمپئن شپ 2026 مظفرگڑھ فیلڈ فائرنگ رینجز میں اختتام پذیر
- ایک دن قبل

پاکستان اور برازیل کا فوجی سطح پر تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق
- 2 دن قبل

اے آئی بے لگام: انتھروپک کمپنی نے اے آئی سے لاحق ایک اور بڑے خطرے سے آگاہ کر دیا
- 2 گھنٹے قبل

گوجرانوالہ: ریاست کے تحفظ کے لیے شہری سڑکوں پر نکل آئے
- 20 گھنٹے قبل






