Advertisement

انڈر 19 ورلڈکپ میں پاکستان کے کپتان قاسم اکرم نے نئی تاریخ رقم کردی

366 رنز کے ہدف کے تعاقب میں سری لنکن انڈر 19 ٹیم کی بیٹنگ لائن ریت کی دیوار ثابت ہوئی اور پوری ٹیم صرف 127 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 4 سال قبل پر فروری 4 2022، 5:01 شام
ویب ڈیسک کے ذریعے
انڈر 19 ورلڈکپ میں پاکستان کے کپتان قاسم اکرم نے نئی تاریخ رقم کردی

انڈر 19 کرکٹ  ورلڈکپ کے پلے آف میچ میں پاکستان کے کپتان قاسم اکرم نے نئی تاریخ رقم کردی۔

 کپتان قاسم اکرم انڈر 19 کرکٹ ورلڈکپ میں 5 وکٹیں اور سنچری اسکور کرنے والے دنیا کے پہلے کھلاڑی بن گئے۔ نارتھ ساؤنڈ میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان نے پہلی بیٹنگ کرتے ہوئے 3 وکٹوں پر 365رنز بنائے، حسیب اللہ خان نے 136 اور کپتان قاسم اکرم نے 135رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔

دونوں کھلاڑیوں کے درمیان دوسری وکٹ پر 229رنز کی شراکت قائم ہوئی۔ قاسم اکرم 63 گیندوں پر سنچری مکمل کرکے پاکستان کی جانب سے انڈر 19 ورلڈکپ میں تیز ترین سنچری بنانے والے بیٹر بنے۔

366 رنز کے ہدف کے تعاقب میں سری لنکن انڈر 19 ٹیم کی بیٹنگ لائن ریت کی دیوار ثابت ہوئی اور پوری ٹیم صرف 127 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔

پاکستان کی جانب سے کپتان قاسم اکرم نے بیٹنگ کے بعد بولنگ میں بھی شاندار کارکردگی دکھائی اورانڈر 19 ورلڈکپ کی تاریخ میں سنچری اور 5 وکٹیں حاصل کرنے والے پہلے کھلاڑی بن گئے۔ انہوں نے 37 رنز کے عوض 5 شکار کیے۔

واضح رہے کہ ویسٹ انڈیز میں کھیلے جارہے انڈر 19 کرکٹ ورلڈ کپ کے پلے آف میچ میں پاکستان نے سری لنکا کو 238رنز سے  شکست دےکر پانچویں پوزیشن حاصل کی۔

Advertisement
وزیر اعلی بلوچستان میر سرفراز ’بگٹی ‘ قبیلے کے نئے سربراہ منتخب 

  • 4 hours ago
کراچی: گٹر میں گرنے سے ایک اور بچہ جاں بحق

  • an hour ago
ارشد ندیم نے ’’گلوبل بریک تھر واتھیلٹ آف دی ائیر‘‘ کا ایوارڈاپنے نام کر لیا

  • 5 hours ago
سابق ڈی جی آئی ایس آئی فیض حمید نے فوجی عدالت کی سزا کے خلاف اپیل دائر کردی

  • 3 hours ago
باجوڑ : سیکیورٹی فورسز کے آپریشن میں 5 خوارج جہنم، فائرنگ کے تبادلے میں میجر عدیل شہید

باجوڑ : سیکیورٹی فورسز کے آپریشن میں 5 خوارج جہنم، فائرنگ کے تبادلے میں میجر عدیل شہید

  • an hour ago
لاہور سے واپسی پر وزیر اعلی سہیل آفریدی نے مریم نواز کو احتجاجی مراسلہ لکھ دیا

  • 2 hours ago
مسلسل کئی دنوں کے اضافے کے بعد سونا ہزاروں روپے سستا، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟

مسلسل کئی دنوں کے اضافے کے بعد سونا ہزاروں روپے سستا، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟

  • 5 hours ago
لاہور میں بسنت منانے کی مشروط اجازت، ڈپٹی کمشنر نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا

پاکستان فلم انڈسٹری کے سینئر اداکارشیرخان انتقال کر گئے

پاکستان فلم انڈسٹری کے سینئر اداکارشیرخان انتقال کر گئے

  • 2 hours ago
فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس نے اپنے عسکری ترجمان ’ابو عبیدہ‘ کی شہادت کا اعلان کردیا

  • 16 minutes ago
ہفتے کے پہلے روز اسٹاک مارکیٹ میں مثبت رحجان،انڈیکس پہلی بار ایک لاکھ 74 ہزار پوائنٹس کی حد عبور کرگیا

ہفتے کے پہلے روز اسٹاک مارکیٹ میں مثبت رحجان،انڈیکس پہلی بار ایک لاکھ 74 ہزار پوائنٹس کی حد عبور کرگیا

  • 5 hours ago
بانی پی ٹی آئی اوراہلیہ بشریٰ بی بی نے توشہ خانہ ٹو کیس کا فیصلہ چیلنج کردیا