کینسر کا عالمی دن : پاکستان کی وہ شخصیات جنہوں نے بہادری سے کینسر کے مرض کا مقابلہ کیا
ویب ڈیسک :آج کینسر سے متعلق آگاہی کا عالمی دن منایا جارہا ہے ۔ پاکستان میں بھی ایسی بہت سی معروف شخصیات ہیں جنہوں نے بہادری سے کینسر کے مرض سے مقابلہ کیاہے ۔


دنیا بھر میں کینسر کا شمار دنیا کی سنگین اور مہلک بیماریوں میں کیا جاتا ہے ۔ کینسر کے باعث ہر سال لاکھوں افراد موت کے منہ میں چلے جاتے ہیں ۔ اور صرف پاکستان ہی میں ہر سال 2 لاکھ کے قریب افراد مختلف اقسام کے کینسر کا شکار ہونے لگے ہیں ۔ تاہم کچھ لوگ ایسے بھی موجود ہیں جنہوں نے کینسر جیسی مہلک بیماری کا ڈٹ کر مقابلہ کیا اور دوسروں کے لیے کے لئے بہادری اور جرات کی شاندار مثال قائم کی ۔
یہاں ہم آپ کو کچھ ایسی پاکستانی مشہور شخصیات کے بارے میں بتائیں گے جو آج بھی بڑی بہادری کے ساتھ کینسر کے مرض سے ڈٹ کر مقابلہ کر رہے ہیں ۔
نادیہ جمیل
بریسٹ کینسر کا شکار ہونے والی پاکستان کی معروف اداکارہ نادیہ جمیل ایک سال سے زائد عرصے کے بعد اس مرض سے مکمل طور پر صحتیاب ہوچکی ہیں ۔نا دیہ جمیل اپریل 2020میں بریسٹ کینسر کا شکار ہوئیں اور انہوں نے لندن کے ایک معروف ہسپتال میں علاج شروع کروایا۔ کینسر کی تشخیص کے چند دن بعد ہی اداکارہ کی پہلی سرجری کی گئی تھی جو کامیاب رہی، جس کے بعد اداکارہ کے مزید علاج کے لیے کیموتھراپی کا آغاز کیا گیا تھا ۔

نادیہ جمیل نےکینسر کے ساتھ جدوجہد کرنے کا اپنا سارا سفر اپنے مداحوں اور دوستوں کے ساتھ سوشل میڈیا پر شیئر کیا۔
کینسر جیسے موذی مرض سے جنگ لڑنے کے باوجود نادیہ جمیل بچوں اور خواتین پر تشدد کے خلاف آواز اٹھاتی دکھائی دی تھیں۔ اداکارہ اپنے کیریئر کے ساتھ ساتھ فلاحی کاموں میں بھی بے حد سرگرم رہتی ہیں۔
شہباز شریف

سابق وزیر اعلی پنجاب اور اپوزیشن لیڈر شہباز شریف بھی کینسر کے موذی مرض میں مبتلا ہیں ۔ وہ اکثر سرجری اور علاج کےسلسلے میں بیرون ملک سفر بھی کرتے ہیں ۔ ان کا شمار ان بھی پاکستان کی سب سے زیادہ سرگرم سیاسی شخصیات میں ہوتا ہے ۔
اسماء عباس
شوبز انڈسٹری کی معروف ادکارہ اسماء عباس جو بشری انصاری کی بہن بھی ہیں ، چار سال قبل انہیں کینسر کی بیماری کی تشخیص ہوئی ۔کینسر کا مرض ہونے کے باوجود انہوں نے ا سکرین پر اپنا کام جاری رکھا اورعلاج کی غرض سے انڈسٹری سے کچھ عرصہ کے لیے تھوڑا وقفہ بھی لیا ۔ مکمل صحت یابی کے بعد اسماء عباس نے ا نڈسٹری میں واپسی اختیار کی اور کئی ٹی وی ڈراموں میں عمدہ پرفارمنس ادا کرتے ہوئے نظر آرہی ہیں ۔

ایک انٹرویو میں اپنی بیماری کے بارے میں بات کرتے ہوئے اسماء عباس کہتی ہیں کہ "جب مجھے پتہ چلا کہ مجھے کینسر ہے ، تو میں 2 گھنٹے تک اپنے کمرے میں بیٹھ کر یہ ہی سوچتی رہی کہ میری فیملی ،دوست اور میرا کام پر اس کا کیا اثر پڑے گا ۔بھر دو گھنٹوں کے بعد میں نے سوچا کہ اب اس سے کیسے نمٹا جائے"۔
پلوشہ یوسف

اداکارہ سائرہ شہروز کی چھوٹی بہن اور ماڈل پلوشہ یوسف نے بھی کینسر سے ڈٹ کر بہادری سے مقابلہ کیا اور اب انہیں کینسر سے نجات مل گئی ہے ۔ جبکہ اسی مرض سے ان کی بڑی بہن رقیہ کا بھی انتقال ہوا تھا ۔
عظمی گیلانی

سینئر اداکارہ عظمی گیلانی کو بھی کینسر کی تشخیص ہوئی تھی۔ تاہم طویل عرصے علاج کے بعد اب وہ صحت یاب ہوگئیں ہیں اور کئی ٹی وی ڈراموں میں کام کررہی ہیں ۔ انہیں 1982 میں تمغہ پرائےِ حسنِ کارکردگی سے بھی نوازا گیا تھا ۔
ڈاکٹر یاسمین راشد

وزیر صحت پنجاب ، ڈاکٹر یاسمین راشد نے دسمبر2020 میں شوکت خانم میموریل کینسر ہسپتال میں چھاتی کے سرطان کی سرجری کروائی تھی اور ان کی سرجری کامیاب رہی اور وہ اس مرض سے صحت یاب ہو ریئ ہیں ۔
ڈاکٹر فہمیدہ مرزا
قومی اسمبلی کی سابق اسپیکر ڈاکٹر فہمیدہ مرزا بھی بریسٹ کینسر میں مبتلا تھیں ۔ تاہم علاج کے بعد وہ بریسٹ کینسر سے کے مریضوں کیلئے امید کی روشنی بننے کے لئے پنک ربن موومنٹ میں شامل ہوگئیں ۔
پاکستانی سیاست اور شوبز کی کچھ اور شخصیات بھی ہیں جن میں پیپلز پارٹی کے مخدوم امین فہیم ، حاصل بزنجو ، پی ٹی آئی کے نعیم الحق، ٹی وی اداکارہ نائلہ جعفری ، رانی ، لیلی واسطی، خالدہ ریاست ، شیف فاطمہ سمیت بہت سے دوسرے لوگ نہایت بہادری سے بیماری کا مقابلہ کرتے ہوئے اس دنیا سے رخصت ہوئے ۔

سابق ڈی جی آئی ایس آئی فیض حمید نے فوجی عدالت کی سزا کے خلاف اپیل دائر کردی
- 5 گھنٹے قبل

کراچی: گٹر میں گرنے سے ایک اور بچہ جاں بحق
- 2 گھنٹے قبل

ارشد ندیم نے ’’گلوبل بریک تھر واتھیلٹ آف دی ائیر‘‘ کا ایوارڈاپنے نام کر لیا
- 7 گھنٹے قبل

پاکستان فلم انڈسٹری کے سینئر اداکارشیرخان انتقال کر گئے
- 3 گھنٹے قبل

بانی پی ٹی آئی اوراہلیہ بشریٰ بی بی نے توشہ خانہ ٹو کیس کا فیصلہ چیلنج کردیا
- 6 گھنٹے قبل

مسلسل کئی دنوں کے اضافے کے بعد سونا ہزاروں روپے سستا، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟
- 6 گھنٹے قبل
فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس نے اپنے عسکری ترجمان ’ابو عبیدہ‘ کی شہادت کا اعلان کردیا
- 2 گھنٹے قبل

باجوڑ : سیکیورٹی فورسز کے آپریشن میں 5 خوارج جہنم، فائرنگ کے تبادلے میں میجر عدیل شہید
- 3 گھنٹے قبل

لاہور سے واپسی پر وزیر اعلی سہیل آفریدی نے مریم نواز کو احتجاجی مراسلہ لکھ دیا
- 3 گھنٹے قبل

وزیر اعلی بلوچستان میر سرفراز ’بگٹی ‘ قبیلے کے نئے سربراہ منتخب
- 6 گھنٹے قبل

وزیر خارجہ سے چین کے سفیر کی ملاقات، چینی مفادات پر پاکستان کی غیر متزلزل حمایت کا اعادہ
- 14 منٹ قبل

لاہور میں بسنت منانے کی مشروط اجازت، ڈپٹی کمشنر نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا
- 7 گھنٹے قبل




.jpeg&w=3840&q=75)








