لاہور : پاکستان کرکٹ بورڈ نے فاسٹ باؤلر محمد حسنین کے باؤلنگ ایکشن کے حوالے سے اعلامیہ جاری کیا ہے ۔

پاکستان کرکٹ بورڈ سے جاری اعلامیے کے مطابق محمد حسنین کا بولنگ ایکشن ٹیسٹ 21 جنوری کو لاہور میں واقع آئی سی سی سے ایکریڈیٹڈ لیب میں کیا گیا ، جس کا جائزہ لینے کے بعد کرکٹ آسٹریلیا کے ماہرین نے فاسٹ بولر کے باؤلنگ ایکشن کو غیرقانونی قرار دیا ہے۔
اس حوالے سے جاری پی سی بی اعلامیے میں کہا گیاہے کہ پی سی بی کو کرکٹ آسٹریلیا سے محمد حسنین کے بولنگ ایکشن کی ایک مفصل جائزہ رپورٹ آج موصول ہوئی ہے ، جس میں بتایا گیا ہے کہ گڈ لینتھ اورفُل لینتھ، باؤنسر اور سلو باؤنسر کی ڈیلیوریز پھینکتے وقت ان کے بازو کا خم 15 ڈگری کی حد سے تجاوز کر رہا ہے۔
اس رپورٹ کا جائزہ لینےاور اپنے بولنگ ماہرین سے تبادلہ خیال کرنے کے بعد پی سی بی کو یقین ہے کہ فاسٹ بولر کے بولنگ ایکشن میں یہ مسئلہ حل ہوسکتا ہے، پی سی بی اب ایک بولنگ کنسلٹنٹ کا تقرر کرے گا جو محمد حسنین کے ساتھ کام کرے گا تاکہ وہ اپنے بولنگ ایکشن کو درست کر سکیں اور دوبارہ جانچ کے لیے تیار ہوں۔
محمد حسنین پاکستان کا اثاثہ اور ان چند بولرز میں شامل ہیں جو تسلسل سے 145 کلومیٹر کی رفتار سے گیند پھینکتے ہیں، لہٰذا ایچ بی ایل پی ایس ایل 7 کی ٹیکنیکل کمیٹی کی سفارش پرپی سی بی نےفیصلہ کیا ہے کہ محمد حسنین کو ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ میں مزید شرکت کی اجازت نہیں ہوگی۔
پی سی بی اعلامیے میں کہا گیا کہ غیر قانونی بولنگ ایکشن قوانین کے تحت اب جب تک محمد حسنین دوبارہ اپنے بولنگ ایکشن کا ٹیسٹ کلیئر نہیں کرلیتے، وہ بین الاقوامی کرکٹ میں بھی بولنگ سے معطل رہیں گے۔

خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی کا نفاذ پاکستان کے آئین کے عین مطابق ہے،اعظم نذیر تارڑ
- 18 hours ago

جلی کے آلات کی مقامی تیاری، لمز میں قومی مشاورت
- 2 days ago

لالی وڈ کی نئی فلم 'پیسہ ناچ نچائے' کی شوٹنگ کا لاہور میں آغاز
- 14 hours ago

ملتان: رحمان بابا ایکسپریس کی متعدد بوگیاں پٹری سے اتر کر الٹ گئیں، چار افراد جاں بحق
- 18 hours ago

ٹانک میں نامعلوم افراد کی فائرنگ، ڈی جی الیکشن کمیشن شمشاد اخترہلاک
- 4 days ago

اداکارہ نیلم منیر نے نومولود بیٹے کے ساتھ تصویر شیئر کردی
- 2 days ago

پاکستان اور برازیل کا فوجی سطح پر تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق
- 2 days ago

ایوان صدر میں اجلاس، وفاقی حکومت کا خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی لگانے پر 'اتفاق'
- 4 days ago

ایف کلاس نیشنل لانگ رینج شوٹنگ چیمپئن شپ 2026 مظفرگڑھ فیلڈ فائرنگ رینجز میں اختتام پذیر
- a day ago

گوجرانوالہ: ریاست کے تحفظ کے لیے شہری سڑکوں پر نکل آئے
- 13 hours ago

پاک فوج ایک قدم آگے، ہائپرسونک بیلسٹک میزائل ’فتح ٹو (ای آر)‘ کا کامیاب تجربہ
- 17 hours ago

پاک فضائیہ کا تربیتی طیارہ گرکر تباہ، دونوں پائلٹ شہید
- 2 days ago






