Advertisement

فخر زمان نے پی ایس ایل میں ایک نیا ریکارڈ اپنے نام کر لیا

لاہور قلندرز کے اوپنر فخر زمان نے پیر کو پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے ساتویں ایڈیشن کے 15ویں میچ میں ایک نیا ریکارڈ اپنے نام کر لیا۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 3 سال قبل پر فروری 9 2022، 4:03 صبح
ویب ڈیسک کے ذریعے
فخر زمان نے پی ایس ایل میں ایک نیا ریکارڈ اپنے نام کر لیا

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے خلاف 45 گیندوں پر 70 رنز بنانے کے بعد فخر اب لاہور قلندرز کے لیے ایک ہی ایڈیشن میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے بلے باز بن گئے ہیں۔

فخر زمان  نےپی ایس ایل کے جاری سیزن میں ایک سنچری کے ساتھ تین نصف سنچریاں اپنے نام کی ہیں۔

فخر نے لاہور قلندرز کی جانب سے پہلے پانچ میچوں میں 356 رنز بنائے ہیں۔

یہ ریکارڈ اس سے قبل عمر اکمل کے پاس تھا جنہوں نے پی ایس ایل کے پہلے ہی سیزن میں لاہور کے لیے 335 رنز بنائے تھے۔

Advertisement