وزیرِاعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ وزارتوں کو اپنی کارکردگی مزید بہتر کرنا ہوگی، ساری دنیا میں مہنگائی ہے، قیمتیں اوپر گئی ہوئی ہیں۔

اس حوالے سے بہترین کارکردگی پر 10 وفاقی وزارتوں میں تعریفی اسناد دینے کی تقریب منعقد ہوئی۔
وزیرِ اعظم آفس میں ہونے والی تقریب میں وزیرِ اعظم عمران خان نے 10 وزراء میں تعریفی سرٹیفکیٹ تقسیم کیے اور خطاب بھی کیا۔
انہوں نے کہا کہ تعریفی اسناد تقسیم کرنے سے وزارتوں کی کارکردگی میں بہتری آئے گی، تمام وزارتوں کو پتہ ہونا چاہیے کہ کس نے کتنا کام کیا۔
وزیرِ اعظم عمران خان نے کہا کہ جن منسٹرز کے نام نہیں ہیں وہ یہاں موجود نہیں۔
انہوں نے اپنے معاونِ خصوصی سے مخاطب ہو کہا ہے کہ ارباب شہزاد آپ نے غلطی کی کہ پہلے بتا دیا کہ ٹاپ ٹین وزارتیں کونسی ہیں، جس کی وجہ سے باقی وزیر تقریب میں نہیں آئے۔
وزیرِ اعظم نے ارباب شہزاد کو ہدایت کی کہ آئندہ آپ نے کسی کو نہیں بتانا جب تک فنکشن نہ ہو۔
عمران خان نے کہا کہ نجی شعبے میں کارکردگی کی بنیاد پر بونس ملتے ہیں، ہمیں برآمدات کے فروغ سے ملک کی معیشت کو مضبوط بنانا ہے۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ مراد سعید کو پہلے نمبر پر آنے پر مبارک باد دیتا ہوں، سزا و جزا کے بغیر کوئی سسٹم کامیاب نہیں ہو سکتا۔
وزیرِ اعظم نے کن وزراء کو سرٹیفکیٹ دیے؟
وزیرِ اعظم عمران خان نے جن وزراء کو شاندار کارکردگی پر سرٹیفکیٹ دیے ہیں، ان کی وزارتوں کے ملازمین کو بھی اضافی الاؤنس دیا جائے گا۔
کارکردگی کی بنیاد پر وزارتِ مواصلات کا پہلا نمبر رہا، وفاقی مراد سعید تمام وزراء پر بازی لے گئے۔
اسد عمر کی وزارت پلاننگ کا دوسرا، غربت کے خاتمے کی وزارت کا تیسرا، شفقت محمود کی تعلیم کی وزارت کا چوتھا، شیریں مزاری کی وزارتِ انسانی حقوق کا پانچواں، خسرو بختیار کی وزارتِ صنعت کا چھٹا، نیشنل سیکیورٹی ڈویژن کا ساتواں، عبد الرزاق داؤد کی وزارتِ تجارت کا آٹھواں، شیخ رشید کی وزارتِ داخلہ کا نواں جبکہ سید فخر امام کی نیشنل فوڈ اینڈ سیکیورٹی کی وزارت کا آخری یعنی دسواں نمبر رہا۔

وزیراعظم کا انسانی اسمگلنگ میں ملوث گینگ کو گرفتار کرنے والے افسران کو 10، 10 لاکھ روپے انعام کا اعلان
- 29 minutes ago

اسرائیلی فوج کا امدادی تنظیم کی گاڑی پر ڈرون حملہ، 3 صحافیوں سمیت 9 فلسطینی شہید
- 35 minutes ago

حکومت اور پارلیمان کٹھ پتلی ہیں ، صدر ،وزیر اعظم اور وزیر داخلہ اہل نہیں، مولانا فضل الرحمان
- 3 hours ago

پہلا ٹی 20، پاکستان کو نیوزی لینڈ کے ہاتھوں بدترین شکست
- 3 hours ago

آزاد کشمیر کے ضلع حویلی میں کوسٹر کھائی میں گرگئی، 5 افراد جاں بحق
- 2 hours ago

کراچی ڈیفنس میں خاتون کی چھاپے کے دوران فلیٹ سے چھلانگ لگا کر خودکشی
- 2 hours ago

صدر ٹرمپ نے ملک میں 1798 کا ایلین اینیمیز ایکٹ نافذ کردیا
- 3 hours ago

وفاقی حکومت کاپیٹرول پر لیوی میں 10 روپے فی لیٹر اضافے کا فیصلہ
- 3 hours ago

امریکا کے یمنی دارالحکومت صنعا پر فضائی حملے، 24 افراد ہلاک
- 3 hours ago
ادارہ شماریات کی جانب سے ہفتہ وار مہنگائی کے اعداد و شمار جاری
- 15 hours ago
ٹی ٹی پی، بعض سیاسی قوتیں ریاستی اداروں کو کمزور کرنےمیں مصروف عمل
- 8 hours ago

کوئٹہ ،نوشکی قومی شاہراہ این 40 پر سکیورٹی فورسز کی گاڑی کے قریب دھماکا
- 2 hours ago