لاہور : صوبہ پنجاب کے شہروں اوکاڑہ اورساہیوال میں دومختلف حادثات میں 7افراد جاں بحق جبکہ 4 افراد کےزخمی ہونے کی اطلاعات ہیں ۔

تفصیلات کے مطابق پہلا افسوس ناک حادثہ پنجاب کے شہر اوکاڑہ میں پیش آیا جہاں دیپالپور روڈ پر ٹرک اور رکشہ میں تصادم کے نتیجے میں 1بچے سمیت 3افراد جاں بحق ہوگئے ۔ جاں بحق ہونے والوں میں میاں بیوی اور 10سالہ بیٹا شامل ہیں جبکہ دو خواتین سمیت 4افراد زخمی ہوگئے ۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور جاں بحق اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا۔
دوسرا خوفناک حادثہ ضلع ساہیوال چیچہ وطنی میں 15 موڑ بورے والا روڈ پر پیش آیا، جہاں تیزرفتار مزدا ٹرک کھڑی ٹریکٹر ٹرالی کے پیچھے سے ٹکرا گیا جس کے نتیجے میں 4 افراد جان کی بازی ہار گئے ۔ ریسکیو کی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور جاں بحق افرادکو ہسپتال منتقل کردیا۔ریسکیو کے مطابق حادثہ مزدا ٹرک ڈرائیور کو نیند آنے کے باعث پیش آیا۔
واضح رہے کہ عالمی ادارہ صحت کے مطابق پاکستان میں سالانہ 35 ہزار لوگ سڑک حادثات میں جاں بحق ہوجاتے ہیں، جبکہ 50 ہزار سے زائد افراد زخمی اور عمر بھر کی معذوری سے دوچار ہوتے ہیں۔ حکومتی رپورٹ کے مطابق پاکستان میں ہر پانچ منٹ کے بعد ٹریفک حادثہ پیش آتا ہے، جس میں کوئی نہ کوئی شخص زخمی یا جاں بحق ہوجاتا ہے۔

پشاور: نجی اسکول کی چھت گرنے سے30 بچے, دوخاتون ٹیچر ہلاک
- 8 hours ago

پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج کے نفاذ کی توثیق کردی گئی
- 5 hours ago

قومی اسمبلی نے خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی کے نفاذ کی منظوری دے دی
- a day ago

گوجرانوالہ: ریاست کے تحفظ کے لیے شہری سڑکوں پر نکل آئے
- 2 days ago

ایک دن کے اضافے کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت میں ہزارں روپے کی کمی
- a day ago

اے آئی بے لگام: انتھروپک کمپنی نے اے آئی سے لاحق ایک اور بڑے خطرے سے آگاہ کر دیا
- a day ago

مکہ مکرمہ: پاکستانی شہری کو ہیروئن اسمگل کرنےکے جرم میں سزائے موت دے دی گئی
- a day ago

پاک فوج ایک قدم آگے، ہائپرسونک بیلسٹک میزائل ’فتح ٹو (ای آر)‘ کا کامیاب تجربہ
- 2 days ago

خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی کا نفاذ پاکستان کے آئین کے عین مطابق ہے،اعظم نذیر تارڑ
- 2 days ago

پنجاب یونیورسٹی لاہور میں لالی وڈ کی نئی فلم 'پشمینہ' کی اوپپنگ تقریب
- 5 hours ago

آرمی چیف کا روس کے ساتھ سکیورٹی تعاون بڑھانے کے عزم کا اعادہ
- a day ago

لالی وڈ کی نئی فلم 'پیسہ ناچ نچائے' کی شوٹنگ کا لاہور میں آغاز
- 2 days ago







