آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ ہمیں کسی بھی مہم جوئی کا مناسب جواب دینے کے لیے چوکنا رہنا چاہیے۔


آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمرجاویدباجوہ نے دورہ کراچی میں آرڈیننس سینٹرملیر میں کرنل کمانڈنٹ کی تقریب میں شرکت کی جہاں انہوں نے میجرجنرل سیدشہاب شاہد کو کرنل کمانڈنٹ کےبیج لگائے۔
آرمی چیف نےآرڈیننس کور کی امن وجنگ میں خدمات کوسراہتے ہوئے کور کی دہشتگردی کیخلاف جنگ میں کردار کی تعریف کی۔ تقریب میں حاضرسروس اورر یٹائرڈافسران اور جوانوں نے شرکت کی۔
آرمی چیف نے پی اےایف ایئروار کالج انسٹیٹیوٹ کا دورہ کیا اور بینچ میں ایئروار کورس کے شرکاسےخطاب کیا۔ آرمی چیف نےپاک فضائیہ کےپیشہ ورانہ مہارتوں اور کارکردگی کو سراہتے ہوئے جدید رجحانات سے متعلق افسران کو خود کو آراستہ کرنے پر زور دیا۔
اس موقع پر جنرل باجوہ نے کہا کہ جدیدرجحانات سےآراستہ کرکےجنگ میں بالادستی حاصل کی جاسکتی ہے کسی بھی مہم جوئی کا جواب دینےکیلئے ہمیں تیار رہنا چاہیے۔
بعدازاں آرمی چیف فوجی فاؤنڈیشن پہنچے اور مختلف منصوبوں پر بریفنگ لی۔ سپہ سالار نےمعیاری سروسز فراہم کرنے پر فاؤنڈیشن کی کوششوں کو سراہتے ہوئے فاؤنڈیشن کی قومی خزانے میں بھاری زرمبادلہ کی فراہمی کی بھی تعریف کی۔
آرمی چیف کےکراچی پہنچنے پر کورکمانڈر لیفٹیننٹ جنرل محمدسعید نےاستقبال کیا۔

محکمہ موسمیات کی پنجاب اور خیبر پختونخواہ میں بارشوں کی پیشگوئی
- 3 hours ago

سیکیورٹی فورسز کا جنوبی وزیرستان میں آپریشن ، 30 خوارج جہنم واصل
- 6 hours ago

پاک چائنا انسٹی ٹیوٹ کے زیر اہتمام ایوان صدر میں بین الاقوامی سیمینار کا انعقاد
- 9 hours ago
جی این این نیوز کی خبر پر ایکشن،پنجاب حکومت کا علیل کامیڈین لکی ڈئیر کے لیے امدادی چیک جاری
- 11 hours ago

سونے کی قیمت میں سینکڑو ں روپے اضافہ، فی تولہ کتنے کا ہوگیا؟
- 10 hours ago

سینٹ میں اپوزیشن کا شدید احتجاج ، ڈپٹی چیئرمین نے 3 ارکان کی رکنیت معطل کر دی
- 12 hours ago
رجب طیب اردوان نے ہمیشہ پاکستان کا دل کھول کر ساتھ دیا ، وزیر اعظم
- 4 hours ago

ویمنز کرکٹ ٹیم کے کیمپ کی پلئیر رامین شمیم کی والدہ انتقال کر گئیں
- 9 hours ago

کور کمانڈر کراچی کی ایوی ایشن سیکیورٹی کورس کی پاسنگ آؤٹ پریڈ میں شرکت
- 4 hours ago

قدافی اسٹیڈیم میں چیمپئنز ٹرافی کی تیاریاں مکمل
- 9 hours ago

سعودی عرب ہر مشکل گھڑی میں پاکستان کے ساتھ کھڑا رہا ہے ، وزیر اعظم
- 6 hours ago

مصطفی ٰ قتل کیس : ٹرائل کورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار دیتے ہوئے ریمانڈ کی چاروں درخواستیں منظور
- 3 hours ago