اتحادیوں کے بغیر بھی عدم اعتماد کامیاب ہوجائے گا، شاہد خاقان عباسی کا بڑا دعویٰ
لاہور: سابق وزیر اعظم نے کہا ہے کہ حکومتی اتحادیوں کی ضرورت نہیں ہے ، اتحادیوں کے بغیر بھی عدم اعتماد کامیاب ہوجائے گا۔

جی این این کے پروگرام "فیس ٹوفیس" میں مسلم لیگ ن کے رہنما شاہد خاقان عباسی نے بڑا دعوی کیا ، سابق وزیر اعظم نے کہا ہے کہ حکومتی اتحادیوں کی ضرورت نہیں ہے ، اتحادیوں کے بغیر بھی عدم اعتماد کامیاب ہوجائے گا۔
شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ ہمارے ممبران کی تعداد 162 ہے جبکہ حکومت کو 10 ممبران کی ضرورت ہے۔اینکرعائشہ بخش کے سوال کہ وہ 10 ممبران آپکے ساتھ تو نہیں آئیں گے پر جواب میں شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ یقین کریں اس سے بہت ذیادہ آجائیں گے۔
اتحادیوں کے بغیر بھی عدم اعتماد کامیاب ہوجائے گا، شاہد خاقان عباسی کا بڑا دعویٰ @AyeshaBakhsh @Shahidmasooddr @PTIofficial @pmln_org #KhabarHai #GNN pic.twitter.com/cgkulXledu
— GNN (@gnnhdofficial) February 11, 2022
پروگرام میں بات کرتے ہوئے سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ حکومت گراکرنئی حکومت نہیں بنانی چاہیئے، سیدھا نئےانتخابات کی طرف جاناچاہیئے، اگرکوئی اعتمادکاووٹ نہ لے پایاتواسمبلی اپنے آپ ٹوٹ جاتی ہے۔ نئےانتخابات کے بغیر حکومت بناناملک کا وقت ضائع کرناہوگا۔
ان کا کہنا تھا کہ ملکی سیاسی صورتحال پر پوری طرح نظر ہے، پیپلزپارٹی کو میں نے نہیں شوکاز نوٹس نہیں دیا تھاپی ڈی ایم نے دیا تھا، پیپلزپارٹی کو شوکاز نوٹس دینے کا فیصلہ میرا نہیں تھا،9جماعتوں کا فیصلہ تھا۔

دبئی پولیس کی پاک بھارت میچ سے قبل کرکٹ شائقین کے لیے ایڈوائزری جاری
- 3 گھنٹے قبل

محسن نقوی اور طلال چوہدری کی شہید کیپٹن تیمور حسن کے گھر آمد، اہل خانہ سے اظہارِ تعزیت
- ایک گھنٹہ قبل

قطر پر اسرئیلی حملہ،وزیر خارجہ سحاق ڈار دوحہ پہنچ گئے
- ایک گھنٹہ قبل

لاہور:لالی وڈ کے کنگ سلطان راہی کوخراج تحسین پیش کرنے کیلئے ڈرامہ’ پتر مولا جٹ دا‘ پیش کیا گیا
- 34 منٹ قبل

فتنہ الخوارج کے درمیان پے در پے ناکامیوں کے بعد اندرونی اختلافات شدت اختیار کر گئے
- 5 گھنٹے قبل

پنجاب میں سیلاب سے 45 لاکھ سے زائد افراد متاثر، مختلف حادثات میں 104شہری جاں بحق
- 5 گھنٹے قبل

سیلاب کے نقصانات کا تخمینہ لگانےکے لیے سروے کیے جا رہے ہیں، وزیر خزانہ
- 2 گھنٹے قبل

اسحاق ڈار سے مارکو روبیو کا ٹیلیفونک رابطہ،،دو طرفہ تعلقات مزید مستحکم بنانے کے عزم کا اعادہ
- ایک گھنٹہ قبل

کانگو میں 2 مختلف کشتی حادثات کے نتیجے میں 193 افراد جاں بحق
- 4 گھنٹے قبل

ایشیا کپ ٹاکرا:بھارت کیخلاف میچ کےلیےپاکستان کی ممکنہ پلیئنگ الیون سامنے آ گئی
- 29 منٹ قبل

پنجاب اسمبلی میں ٹک ٹاک لائیو پر پابندی عائد کرنے کی قرارداد جمع
- ایک گھنٹہ قبل

سیلاب متاثرین کا جائزہ لینے کیلئے مردم شماری اور زراعت شماری کا ڈیٹا استعمال کرنے کا فیصلہ
- 3 گھنٹے قبل