لاہور: پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) نے وزیراعظم کے خلاف عدم اعتماد لانے کا فیصلہ کیا ہے ۔


سربراہ پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) مولانا فضل الرحمان کی زیر صدارت اجلاس ہوا ، اجلاس میں اپوزیشن لیڈر شہباز شریف ، حمزہ شہباز اور نائب صدر مسلم لیگ ن مریم نواز بھی شریک تھیں ۔
اجلاس کے بعد پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ فیصلہ ہوا ہے کہ سلیکٹڈ حکمران کیخلاف عدم اعتماد کی تحریک لائی جائے گی، حکومت کی اتحادی جماعتوں سے رابطے کریں گے، حکومتی اتحادی جماعتوں سے درخواست کریں گے کہ وہ اتحاد ختم کریں۔
مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ پی ڈی ایم کی تمام جماعتوں نے اتفاق کیا کہ ہم تحریک عدم اعتماد لائیں گے، تحریک عدم اعتماد لانے سے پہلے ہوم ورک مکمل کریں گے۔انہوں نے کہا کہ عدم اعتماد لانے کیلئے حکومت کی اتحادی جماعتوں سے بھی رابطے کریں گے، حکومت کی اتحادی جماعتوں سے رابطوں کیلئے ٹیم تشکیل دے دی گئی ہے۔ حکومت کی اتحادی جماعتوں کے بغیر تحریک عدم اعتماد نہیں لائی جاسکتی۔
سربراہ پی ڈی ایم نے کہا کہ ہم سیاسی لوگ ہیں، اتفاق رائے اور سوچ سمجھ کے ساتھ فیصلے کرتے ہیں، ہم تحریک عدم اعتماد میں کامیاب ہوں گے، ہم پی ٹی آئی کے اراکین سے رابطہ نہیں کریں گے، اگر پی ٹی آئی سے کسی نے خود رابطہ کیا تو دیکھیں گے۔
شہباز شریف نے اس موقع پر کہا کہ اللہ تعالی کو پتہ ہے کتنا ٹائم لگے گا، کروڑوں لوگ مشکل میں ہیں، مولانا کے پی پی پی سے تعلقات میرے اور مولانا کے تعلقات سے بھی پرانے ہیں، عوامی خواہشات سامنے رکھ کر عمران خان کیخلاف کوشش کرینگے۔

9 مئی کیس: شاہ محمود قریشی کی بریت لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج
- 21 hours ago

خیبرپختونخوا کے نئے وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے حلف اٹھا لیا
- 20 hours ago

لاہور سے مریدکے تک احتجاج: پولیس نے 253 افراد گرفتار کرلیے
- 21 hours ago

پاکستان کا پہلا ہائپر اسپیکٹرل سیٹلائٹ 19 اکتوبر کو لانچ ہوگا
- 20 hours ago

خیبرپختونخوا کے نئے وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے حلف اٹھا لیا
- 20 hours ago

بھارتی اداکار پنکج دھیر کینسر کے باعث 68 برس کی عمر میں انتقال کرگئے
- 21 hours ago

صدر مملکت سے آرمی چیف کی ملاقات، ملکی سیکیورٹی صورتحال پر تفصیلی گفتگو
- 19 hours ago
.jpg&w=3840&q=75)
افغان طالبان کی درخواست پر پاکستان کا 48 گھنٹے کے لیے سیز فائر کا اعلان
- 18 hours ago

مہمند میں پاک فوج کی بڑی کارروائی، ٹی ٹی پی کے 30 دہشتگرد ہلاک
- 18 hours ago

خیبرپختونخوا کے نئے وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے حلف اٹھا لیا
- 20 hours ago

پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان سٹاف لیول معاہدہ، 1.2 ارب ڈالر کی قسط منظور
- 21 hours ago

افغان طالبان کے حملے ناکام، پاک فوج کی بھرپور جوابی کارروائی، 50 دہشتگرد ہلاک
- 19 hours ago