وزیر خارجہ سے چین کے سفیر کی ملاقات، چینی مفادات پر پاکستان کی غیر متزلزل حمایت کا اعادہ
پاکستان عوامی جمہوریہ چین کو واحد جائز حکومت تسلیم کرتا ہے جو پورے چین کی نمائندہ ہے، جبکہ تائیوان چین کا اٹوٹ انگ ہے،اسحاق ڈار


اسلام آباد: وزیر خارجہ ونائب وزیراعظم ا اسحاق ڈار سے عوامی جمہوریہ چین کے سفیر جیانگ زائی ڈونگ نے ملاقات کی جس میں چینی سفیر نے وزیر خارجہ وانگ یی کی جانب سے نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ کو نئے سال کی مبارکباد اور نیک تمناؤں کا پیغام پہنچایا۔
ترجمان دفترخارجہ کی جانب سے جاری کر دہ بیان کے مطابق اس موقع پر اسحاق ڈار نے بھی نئے سال کی مبارکباد کا تبادلہ کرتے ہوئے پاکستان کی علاقائی سالمیت، خودمختاری اور قومی ترقی کے لیے چین کی بھرپور حمایت کو سراہا۔
بیان کے مطابق ملاقات میںوزیر خارجہ نے چین کے تمام بنیادی مفادات پر پاکستان کی غیر متزلزل حمایت کا اعادہ کیا، جن میں ون چائنا پالیسی کی مکمل پاس داری شامل ہے۔
انہوں نے واضح کیا کہ پاکستان عوامی جمہوریہ چین کو واحد جائز حکومت تسلیم کرتا ہے جو پورے چین کی نمائندہ ہے، جبکہ تائیوان چین کا اٹوٹ انگ ہے۔
ملاقات کے دوران دونوں جانب سے پاکستان اور چین کے دوطرفہ تعلقات کی مجموعی صورتحال کا جائزہ لیا گیا اور اس بات پر اتفاق کیا گیا کہ دونوں ممالک کے درمیان آل ویدر اسٹریٹجک کوآپریٹو پارٹنرشپ پاکستان کی خارجہ پالیسی کا اہم ستون اور خطے میں امن و استحکام کی ضمانت ہے۔
ملاقات کے دوران دونوں رہنماؤں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ پاکستان اور چین کی دیرینہ دوستی اور باہمی تعاون مستقبل میں مزید مضبوط ہو گا اور دونوں ممالک خطے میں امن، ترقی اور خوشحالی کے لیے مل کر کام کرتے رہیں گے۔
انہوں نے واضح کیا کہ پاکستان عوامی جمہوریہ چین کو واحد جائز حکومت تسلیم کرتا ہے جو پورے چین کی نمائندہ ہے۔ جبکہ تائیوان چین کا ناقابلِ تنسیخ حصہ ہے۔

آرمی چیف کا روس کے ساتھ سکیورٹی تعاون بڑھانے کے عزم کا اعادہ
- 4 دن قبل

دفترخارجہ نے بھارتی وزیردفاع کے پاکستان کیخلاف اشتعال انگیز بیان کو مسترد کر دیا
- 2 دن قبل

مکہ مکرمہ: پاکستانی شہری کو ہیروئن اسمگل کرنےکے جرم میں سزائے موت دے دی گئی
- 4 دن قبل

پنجاب یونیورسٹی لاہور میں لالی وڈ کی نئی فلم 'پشمینہ' کی اوپپنگ تقریب
- 3 دن قبل

امریکا: 16 سالہ لڑکےکی اسکول میں فائرنگ،3 بچے اورایک استاد ہلاک
- 2 دن قبل

ایک دن کے اضافے کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت میں ہزارں روپے کی کمی
- 4 دن قبل

ایکشن، رومانس اور سسپنس سے بھرپور فلم ’’مینگو جٹ‘‘ ریلیز، پریمیئر میں شوبز ستاروں کی شرکت
- 2 دن قبل

پشاور: نجی اسکول کی چھت گرنے سے30 بچے, دوخاتون ٹیچر ہلاک
- 3 دن قبل

پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج کے نفاذ کی توثیق کردی گئی
- 3 دن قبل
ٹیکس گوشوارے جمع کروانے کی آخری تاریخ میں ایک بار پھر توسیع
- 3 دن قبل

وزیر خزانہ اور فچ ریٹنگز کے نمائندوں کا پاکستان کی معاشی کارکردگی پر تبادلہ خیال
- 2 دن قبل

اے آئی بے لگام: انتھروپک کمپنی نے اے آئی سے لاحق ایک اور بڑے خطرے سے آگاہ کر دیا
- 4 دن قبل





