Advertisement
ٹیکنالوجی

ٹک ٹاک کو پاکستان میں ایک بار پھر بند کر دیا گیا۔

اسلام آباد : پشاور ہائی کورٹ کی جانب سے ٹک ٹاک پر پابندی کے احکامات پر عمل درآمد کر دیا گیا ، پی ٹی اے(پاکستان ٹیلی کمیونیکیشین) کی جانب سے پورے ملک میں ٹک ٹاک کو مکمل طور پر بند کر دیا گیا ہے ۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 6 years ago پر Mar 12th 2021, 2:32 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے

تفصیلات کے مطابق آج پشاور ہائیکورٹ کی جانب سے دیئے گئے حکم کی پیروی کرتے ہوئے  پی ٹی اے(پاکستان ٹیلی کمیونیکیشین) نے ملک میں انٹرٹینمنٹ ایپ ٹک ٹاک کو پوری طرح بند کر دیا ہے ۔ جس کے بعد صارفین ایپ استعمال کرنے سے قاصر ہیں۔

یاد رہے آج پشاورہائیکورٹ  میں   ٹک ٹاک کے خلاف دائر درخواست پر چیف جسٹس قیصررشید خان نے سماعت  کی تھی ،  ڈی جی پی ٹی اے،  ڈپٹی اٹارنی جنرل اور درخواست گزار وکیل نازش مظفر اور سارہ علی عدالت میں پیش ہوئے  تھے۔دوران سماعت چیف جسٹس نے کہا کہ  ٹک ٹاک پر جو ویڈیوز  آپ لوڈ ہوتی ہے یہ ہمارے معاشرے کو قابل قبول نہیں ہے۔ چیف جسٹس کا ڈی جی پی ٹی اے سے استفسار کیا کہ ٹک ٹاک ایپلی کیشن بند کرنے سے ان کو نقصان ہوگا؟ جس پر ڈی جی پی ٹی اے  نے جواب  دیا کہ جی ان کو نقصان ہوگا۔ ہم نے ٹک ٹاک کے عہدیداروں کو درخواست دیا ہے لیکن ابھی مثبت جواب نہیں آیا۔

چیف جسٹس قیصر رشید خان نے کہا کہ  جب تک ٹک ٹاک کے عہدہ دار آپ کی درخواست پر عمل نہیں کرتے،  غیر اخلاقی مواد روکنے کے لئے آپ کے ساتھ تعاون  نہیں کرتے اس وقت تک ٹک ٹاک بند کیا جائے۔ ٹک ٹاک سے سب سے زیادہ نوجوان متاثر ہورہے ہیں ، ٹک ٹاک کے بارے میں جو رپورٹ مل رہی ہے یہ افسوسناک ہے۔ عدالت نے حکم جاری  کرتے ہوئے کہا کہ جب تک آپ کی درخواست پر عمل نہیں کرتے اس کو بند کیا جائے۔

خیال رہے کہ پاکستان ٹیلی کمیونی کیشن اتھارٹی نے گزشتہ برس 9 اکتوبر کو فحش مواد کو نہ ہٹائے جانے پر ٹک ٹاک کو ملک بھر میں بند کردیا تھا۔

Advertisement
قومی اسمبلی نے خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی کے نفاذ کی منظوری دے دی

قومی اسمبلی نے خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی کے نفاذ کی منظوری دے دی

  • 2 days ago
اے آئی بے لگام: انتھروپک کمپنی نے اے آئی سے لاحق ایک اور بڑے خطرے سے آگاہ کر دیا

اے آئی بے لگام: انتھروپک کمپنی نے اے آئی سے لاحق ایک اور بڑے خطرے سے آگاہ کر دیا

  • 2 days ago
پشاور: نجی اسکول کی چھت گرنے سے30 بچے, دوخاتون ٹیچر ہلاک

پشاور: نجی اسکول کی چھت گرنے سے30 بچے, دوخاتون ٹیچر ہلاک

  • a day ago
امریکا: 16 سالہ لڑکےکی اسکول میں فائرنگ،3 بچے اورایک استاد ہلاک

امریکا: 16 سالہ لڑکےکی اسکول میں فائرنگ،3 بچے اورایک استاد ہلاک

  • 32 minutes ago
پنجاب یونیورسٹی لاہور میں لالی وڈ کی نئی فلم 'پشمینہ' کی اوپپنگ تقریب

پنجاب یونیورسٹی لاہور میں لالی وڈ کی نئی فلم 'پشمینہ' کی اوپپنگ تقریب

  • a day ago
لالی وڈ کی نئی فلم 'پیسہ ناچ نچائے' کی شوٹنگ  کا لاہور میں آغاز

لالی وڈ کی نئی فلم 'پیسہ ناچ نچائے' کی شوٹنگ کا لاہور میں آغاز

  • 3 days ago
آرمی چیف کا روس کے ساتھ سکیورٹی تعاون بڑھانے کے عزم کا اعادہ

آرمی چیف کا روس کے ساتھ سکیورٹی تعاون بڑھانے کے عزم کا اعادہ

  • 2 days ago
گوجرانوالہ: ریاست کے تحفظ کے لیے شہری سڑکوں پر نکل آئے

گوجرانوالہ: ریاست کے تحفظ کے لیے شہری سڑکوں پر نکل آئے

  • 3 days ago
مکہ مکرمہ: پاکستانی شہری کو ہیروئن اسمگل کرنےکے جرم میں سزائے موت دے دی گئی

مکہ مکرمہ: پاکستانی شہری کو ہیروئن اسمگل کرنےکے جرم میں سزائے موت دے دی گئی

  • 2 days ago
ٹیکس گوشوارے جمع کروانے کی آخری تاریخ میں ایک بار پھر توسیع

ٹیکس گوشوارے جمع کروانے کی آخری تاریخ میں ایک بار پھر توسیع

  • 18 hours ago
پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج کے نفاذ کی توثیق کردی گئی

پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج کے نفاذ کی توثیق کردی گئی

  • a day ago
ایک دن کے اضافے کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت میں  ہزارں روپے کی کمی

ایک دن کے اضافے کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت میں ہزارں روپے کی کمی

  • 2 days ago
Advertisement