جی این این سوشل

کھیل

پاکستان سپر لیگ 7 : پشاورزلمی کا اسلام آباد یونائیٹڈ کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ

لاہور : پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل ) ساتویں ایڈیشن کا پہلا ایلیمینٹر آج کھیلا جارہا ہے، پشاورزلمی نے اسلام آباد یونائیٹڈ کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کر نےکا فیصلہ کیا ہے۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

پاکستان سپر لیگ  7  : پشاورزلمی کا اسلام آباد یونائیٹڈ  کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

لاہور کے قذافی سٹیڈیم میں پی ایس ایل 7 کا ایلیمینٹر مرحلہ شروع ہوچکا ہے جس کے پہلے میچ میں پشاور زلمی کی کپتانی وہاب ریاض اور اسلام آباد یونائیٹڈ کی قیادت شاداب خان کے سپرد ہے۔

 ساتویں ایڈیشن میں دونوں ٹیمیں ہم پلہ ہیں، ایک ایک میچ جیتا، مجموعی طور پر آخری پانچ مقابلوں میں زلمی کو تین دو کی برتری حاصل ہے۔

پشار زلمی کے کپتان وہاب ریاض کا کہنا تھا کہ کوشش کریں گے 170 رنز سے زیادہ کا ہدف دیں۔

اسلام آباد یونائٹیڈ کے کپتان شاداب خان نے بتایا کہ ہماری ٹیم میں 5 سے 6 تبدیلیاں ہیں، ہم پہلے 2 اوورز میں کنڈیشن دیکھنے کے بعد پلان بناتے ہیں۔

پاکستان

چیف جسٹس یحییٰ آفریدی نے جوڈیشل کمیشن کا پہلا اجلاس طلب کر لیا

اجلاس میں جسٹس منصور علی شاہ، جسٹس منیب اختر، جسٹس امین الدین شرکت کریں گے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

چیف جسٹس یحییٰ آفریدی نے جوڈیشل کمیشن کا پہلا اجلاس طلب کر لیا

سپریم کورٹ کے چیف جسٹس یحییٰ آفریدی نے جوڈیشل کمیشن کا پہلا اجلاس طلب 5نومبر کو کرلیا ہے۔
جوڈیشل کمیشن کے سربراہ چیف جسٹس یحییٰ آفریدی اجلاس کی صدارت کریں گے۔
26ویں آئینی ترمیم اور جوڈیشل کمیشن آف پاکستان کی تشکیل نو کے بعد یہ پہلا اجلاس ہوگا۔

ان کے علاوہ اٹارنی جنرل منصور عثمان اعوان، وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ،پاکستان بار کونسل کے نمائندہ اختر حسین، پیپلز پارٹی کے سینیٹر فاروق ایچ نائیک، ن لیگ کے شیخ آفتاب احمد، پی ٹی آئی کے عمر ایوب اور شبلی فراز اور خاتون ممبر روشن خورشید بھی شرکت کریں گی۔
اجلاس میں آئینی بینچز کی تشکیل سے متعلق اہم پیش رفت متوقع ہے۔
اجلاس میں جسٹس منصور علی شاہ، جسٹس منیب اختر، جسٹس امین الدین شرکت کریں گے۔
جوڈیشل کمیشن کیلئے سیکرٹریٹ کے قیام سے متعلق اہم پیش رفت متوقع ہے۔  

پڑھنا جاری رکھیں

تفریح

بالی وڈ کنگ خان نے زندگی کی کتنی بہاریں دیکھ لیں؟

بالی وُڈ کے معروف اداکار اور فلم ساز شاہ رخ خان آج اپنی 59 ویں سالگرہ منا رہے ہیں

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

بالی وڈ کنگ  خان نے زندگی  کی کتنی بہاریں دیکھ لیں؟

بالی وُڈ کے معروف اداکار اور فلم ساز شاہ رخ خان آج اپنی 59 ویں سالگرہ منا رہے ہیں۔

گزشتہ شب 12 بجتے ہی  انہیں سالگرہ کی مبارک باد دینے کے لیے ان کے چاہنے والے  بڑی تعداد میں ان کی رہائش گاہ "منت" کے باہر جمع ہو گئے، مداحوں  نے رات 12 بجتے ہی سُپر اسٹار کو آتش بازی اور نعرے بازی کے ساتھ سالگرہ کی مبارک باد دی،اس موقع پر کئی مداح کنگ خان کا آئیکونک پوز بناتے ہوئے بھی نظر آئے۔

کروڑوں دلوں پر راج کرنے والے  شاہ رخ خان نے بھی اپنے مداحوں  کو مایوس نہں کیا اور ان کی محبت کا جواب گھر کی بالکونی میں آ کر ہاتھ ہلا کراور کا شکریہ ادا کرتے ہوئے دیا۔

واضح رہے کہ تین دہائیاں قبل فلمی  سفرشروع  کرنے والے بالی وڈ کے مشہور سپر اسٹار کا فلمی کیریر اب تک جا ری ہے۔انہوں نے اپنے کیریر میں دل والے دلہنیا لے جائیں گے،دیوداس،بادشاہ،کرن ارجن، ہم دل دے چکے صںم،ڈٓان،کچھ کچھ ہوتا ہے جیسی سپر ہٹ فلموں میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھائے۔

شاہ رخ خان کی رواں برس 2024 میں تین فلمیں ’پٹھان‘، ’جوان‘ اور ’ڈنکی‘ ریلیز ہوئی ہیں۔

’پٹھان‘ سال 2024 کی سب سے ذیادہ کمائی کرنے والی فلموں میں سے ایک ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

دنیا

سینئر حماس  رہنما عزالدین قصاب اسرائیلی حملے  میں شہید،حماس کی تصدیق

عز الدین قصاب ہماری ہٹ لسٹ میں حماس کے آخری سینئر رہنما تھے، اسرائیلی فوج

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

سینئر حماس  رہنما عزالدین قصاب اسرائیلی حملے  میں شہید،حماس کی تصدیق

غیر ملکی میڈیا کے مطابق اسرائیلی فوج نے اپنے ایک حملے میں حماس کے سنئیر اور سرکردہ رہنما عز الدین کو شہید کرنے کا دعوی کیا تھا، اسرائیلی فورسز کا کہنا ہے کہ عز الدین کوغزہ میں فضائی حملے کے نتیجے میں شہید کیا ہے۔
اسرائیل نے عزالدین قصاب کو حماس کا آخری سینئر عہدیدار قرار دیتے ہوئے دعویٰ کیا کہ وہ غزہ میں دوسرے گروپوں کے ساتھ رابطہ رکھنے کے ذمہ دار تھے جنہیں خان یونس میں ایک فضائی حملے میں شہید کیا گیا۔اسرائیلی فوج کا مزید کہنا تھا کہ حماس رہنما عزالدین قصاب ہماری ہٹ لسٹ میں تھے۔

 مگر فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس نے اسرائیلی فوج کے اس دعوے پر کوئی رد عمل نہیں دیا تھا۔
 تاہم اب حماس نے عزالدین قصاب کی شہادت کی تصدیق کر دی ہے،حماس کی طرف سے جاری کیے گئے بیان میں مزید کہا گیا ہے  کہ اسرائیلی فورسز کے حملے میں عزالدین قصاب کے ساتھ موجود دوسرے رہنما ایمن آئش بھی شہید ہو گئے ہیں۔ اسرائیلی جنگی طیاروں نے دونوں رہنماؤں کی گاڑی پر بمباری کی۔
 جبکہ دوسری اسرائیلی فوج نے نصیرت کیمپ کے اطراف بھی ٹینکوں سے گولہ باری کی جس کے نتیجے میں 26 فلسطینی شہید ہوگئے۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll