پاکستان
چیف جسٹس یحییٰ آفریدی نے جوڈیشل کمیشن کا پہلا اجلاس طلب کر لیا
اجلاس میں جسٹس منصور علی شاہ، جسٹس منیب اختر، جسٹس امین الدین شرکت کریں گے
سپریم کورٹ کے چیف جسٹس یحییٰ آفریدی نے جوڈیشل کمیشن کا پہلا اجلاس طلب 5نومبر کو کرلیا ہے۔
جوڈیشل کمیشن کے سربراہ چیف جسٹس یحییٰ آفریدی اجلاس کی صدارت کریں گے۔
26ویں آئینی ترمیم اور جوڈیشل کمیشن آف پاکستان کی تشکیل نو کے بعد یہ پہلا اجلاس ہوگا۔
ان کے علاوہ اٹارنی جنرل منصور عثمان اعوان، وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ،پاکستان بار کونسل کے نمائندہ اختر حسین، پیپلز پارٹی کے سینیٹر فاروق ایچ نائیک، ن لیگ کے شیخ آفتاب احمد، پی ٹی آئی کے عمر ایوب اور شبلی فراز اور خاتون ممبر روشن خورشید بھی شرکت کریں گی۔
اجلاس میں آئینی بینچز کی تشکیل سے متعلق اہم پیش رفت متوقع ہے۔
اجلاس میں جسٹس منصور علی شاہ، جسٹس منیب اختر، جسٹس امین الدین شرکت کریں گے۔
جوڈیشل کمیشن کیلئے سیکرٹریٹ کے قیام سے متعلق اہم پیش رفت متوقع ہے۔
تفریح
اداکارہ نرگس پر مبینہ تشدد کی میڈیکل رپورٹ سامنے آگئی
اداکارہ غزلہ عرف نرگس پر مبینہ تشدد کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں جبکہ اداکارہ کے بھائی نے بھی میڈیا کو بتایا کہ ان کی بہن کو شوہر نے بدترین تشدد کا نشانہ بنایا
اداکارہ نرگس پر تشدد کے معاملے پر نرگس کی میڈیکل رپورٹ سامنے آگئی ۔
رپورٹ کے مطابق تشدد سے اداکارہ نرگس کے رخسار ، ماتھے ، سر اور بازووں پر چوٹیں آئیں ، تشدد سے اداکارہ نرگس کی دائیں آنکھ بھی متاثر ہوئی، اداکارہ کو کند آلے سے تشدد کا نشانہ بنایا گیا ۔
اداکارہ نرگس پر تشدد کے واقعہ کا مقدمہ تھانہ ڈیفنس سی میں درج ہے، مقدمہ میں اداکارہ نرگس نے اپنے شوہر ماجد بشیر کو تشدد کا ذمہ دار قراردیا۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز اداکارہ نرگس پر ان کے شوہر نے تشدد کیا تھا، نرگس کے بھائی خرم بھٹی نے گھر پہنچ کر پولیس کو اطلاح دی ، تھانہ ڈیفنس سی میں ملزم کیخلاف مقدمہ درج کیا گیا، چیئر پرسن ویمن پروٹیکشن اتھارٹی حنا پرویز بٹ نے نوٹس لیتے ہوئے اداکارہ نرگس کی مدد کیلئے فوری طور پر ایک پروٹیکشن آفیسر کو بھیجا ۔ اداکارہ غزلہ عرف نرگس پر مبینہ تشدد کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں جبکہ اداکارہ کے بھائی نے بھی میڈیا کو بتایا کہ ان کی بہن کو شوہر نے بدترین تشدد کا نشانہ بنایا۔
ایف آئی آر میں کہاگیا ہے کہ ماجد بشیر فارم ہاؤس نقدی اور زیورات زبردستی گن پوائنٹ پر لینا چاہتا تھا، ذرائع کے مطابق ماجد بشیر آفتاب اقبال کی سابقہ اہلیہ مریم کو نرگس کی سوتن بنا کر اسی گھر میں لانا چاہتا ہے۔
علاقائی
جیکب آباد:بس اور ٹرک کے درمیان ٹریفک حادثہ، 5 افراد جاں بحق
مسافر بس کوئٹہ سے صادق آباد جا رہی تھی،پولیس
جیکب آباد میں مسافر کوچ اور منی ٹرک میں ٹکر سے 5 افراد جاں بحق ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق حادثہ جیکب آباد کے علاقے ٹھل میں گرڈ اسٹیشن کے پاس پیش آیا جہاں مسافر بس ایک منی ٹرک سے جا ٹکرائی جس کے نتیجے میں 5 افراد جان بحق اور متعدد زخمی ہو گئے۔
پولیس حکام کے مطابق جاں بحق افراد کی لاشیں نکال لی گئی ہے، جبکہ زخمیوں کو علاج کے لیے قریبی اسپتال منتقل کیا جا رہا ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ مسافر بس کوئٹہ سے صادق آباد جا رہی تھی۔
پاکستان
عمران خان کی اہلیہ بشری بی بی لاہور سے اچانک پشاور پہنچ گئیں
پارٹی ذرائع کے مطابق بشریٰ بی بی پروٹوکول کے ساتھ موٹر وے کے راستے پشاور ٹول پلازہ سے پشاور پہنچی ہیں
عمران خان کی اہلیہ بشری بی بی لاہور سے پشاور پہنچ گئیں۔
پارٹی ذرائع کے مطابق بشریٰ بی بی پروٹوکول کے ساتھ موٹر وے کے راستے پشاور ٹول پلازہ سے پشاور پہنچی ہیں۔
پشاور میں بشریٰ بی بی وزیر اعلیٰ ہاوس کی انیکسی میں کچھ وقت کے لیے رہائش پزیر ہونگی۔
اس حوالے سے وزیراعلیٰ ہاؤس پشاور میں بشریٰ بی بی کے قیام کے تمام انتظامات بھی مکمل کئے جاچکے ہیں۔
واضح رہے کہ سابق خاتون اول بشریٰ بی بی 3 روز قبل بانی پی ٹی آئی سے اڈیالہ جیل میں ملاقات کے بعد لاہور گئی تھیں اور اب ان کی پشاور واپسی ہوئی ہے ۔
-
پاکستان ایک دن پہلے
امریکی سفارت خانے کے وفد کی اڈیالہ جیل آمد
-
تفریح 8 گھنٹے پہلے
اداکارہ نرگس پر مبینہ تشدد کی میڈیکل رپورٹ سامنے آگئی
-
تجارت ایک دن پہلے
عالمی و مقامی مارکیٹ میں فی تولہ سونے کی قیمت میں بڑی کمی
-
علاقائی ایک دن پہلے
علی امین گنڈاپور کا سرکاری ملازمین کےلئے بڑا اعلان
-
تجارت 4 گھنٹے پہلے
سونے کی قیمت میں سینکڑوں روپے کمی
-
پاکستان 2 دن پہلے
عدالت کا بانی چیئرمین کو جیل مینوئل کے مطابق تمام سہولیات فراہم کرنے کا حکم
-
تجارت ایک دن پہلے
قطر پاکستان میں 3 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کرے گا ، وزیر اطلاعات
-
تجارت 2 دن پہلے
ملک میں سونے کی قیمت میں معمولی کمی