کھیل
فخر زمان پی ایس ایل کے ایک ایڈیشن میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے پلیئر بن گئے
لاہور:پاکستان سپر لیگ میں لاہور قلندرز کی نمائندگی کرنے والے بلے بازفخر زمان پی ایس ایل کے ایک ایڈیشن میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے پلیئر بن گئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق بائیں ہاتھ سے کھیلنے والے اوپننگ بیٹر نے اس سیزن (پی ایس ایل 7) میں سب سے زیادہ رنز بناتے ہوئے بابر اعظم کا ریکارڈ توڑ ا ہے، بابر اعظم نے گزشتہ سیزن میں 554 رنز بنائے تھے۔
اس کے علاوہ فخر زمان پی ایس ایل کے ایک ایڈیشن میں سب سے زیادہ پچاس یا زائد رنز بنانے والے پلیئر بھی بن گئے ہیں۔ گزشتہ روز کھیلے گئے میچ میں ملتان کے خلاف نصف سینچری اس ایڈیشن میں فخر زمان کا آٹھواں ففٹی پلس اسکور ہے۔
ان سے قبل گزشتہ سال بابر اعظم نے گیارہ اننگز میں سات مرتبہ ففٹی پلس اسکور کیے تھے۔
رواں پی ایس ایل میں فخر زمان اب تک 7 نصف سینچریاں اور ایک سینچری بناچکے ہیں۔
تجارت
پی ایس ایکس میں کاروبار کا مثبت آغاز، 100 انڈیکس میں ایک ہزار سے زائد پوائنٹس کا اضافہ
100 انڈیکس ایک ہزار پوائنٹس کے اضافے کے بعد 91 ہزار 900 پوائنٹس سے بڑھ گیا
پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں کاروبار کا مثبت آغاز ہوا اور ابتدائی سیشن میں ہی بینچ مارک کے ایس ای-100 انڈیکس میں ایک ہزار سے زائد پوائنٹس کا اضافہ دیکھا گیا۔
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے آغاز پر مثبت رجحان دیکھا جارہا ہے، بینچ مارک کے ایس ای-100 انڈیکس ایک ہزار پوائنٹس کے اضافے کے بعد 91 ہزار 900 پوائنٹس سے بڑھ گیا۔
پی ایس ایکس ویب سائٹ کے مطابق صبح تقریباً 11 بجے کے ایس ای-100 انڈیکس 1084 پوائنٹس یا 1.18 فیصد اضافے کے بعد 91 ہزار 944 پر پہنچ گیا۔
یاد رہے کہ گزشتہ ہفتے 28 اکتوبر کو بینچ مارک کے ایس ای-100 انڈیکس ایک ہزار سے زائد پوائنٹس اضافے کے بعد تاریخ میں پہلی بار 91 ہزار کی نفسیاتی حد عبور کر گیا تھا۔
اس سے قبل 25 اکتوبر کو بینچ مارک کے ایس ای-100 انڈیکس ایک ہزار 110 پوائنٹس اضافے کے بعد تاریخ میں پہلی بار 90 ہزار کی نفسیاتی حد بھی عبور کر گیا تھا۔
دوسری جانب انٹر بینک میں ڈالر کی قدر میں اضافہ ہوا ہے۔
کاروباری ہفتے کے پہلے روز انٹربینک میں امریکی کرنسی 7 پیسے مہنگی ہوئی جس کے ساتھ انٹر بینک میں ڈالر 277.70 روپے سے بڑھ کر 277.77 روپے پر ٹریڈ ہو رہا ہے۔
پاکستان
حکمران پی آئی اے کی جگہ اپنے فلیٹ بیچ دیں، شیخ رشید
پی آئی اے کو ایسے بیچ رہے ہیں جیسے باپ کا مال ہو، سربراہ عوامی مسلم لیگ
عوامی مسلم لیگ کے سربراہ و سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کا کہنا ہے کہ پی آئی اے کو ایسے بیچ رہے ہیں جیسے باپ کا مال ہو، حکومت بیٹھ چکی ہے، پی آئی اے کی جگہ اپنے فلیٹ بیچ دیں۔
راولپنڈی عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کا کہنا تھا کہ آج بھی ہماری 14 کیسز میں حاضری لگی ہے، کیس کی تھوک کے بھاؤ ہیں، بہت ظلم کیا جارہا ہے، قوم سے خوف ختم ہو چکا ہے، 40 دن کا چلہ کاٹا ہے صحت اب تک ٹھیک نہیں، شکر ہے انتظار پنجوتھہ واپس آ گئے، کہانی بنانے والے کو داد دیتا ہوں۔ بزدل آدمی 100 بارمرتا ہے اور مضبوط آدمی ایک بار مرتا ہے۔قوم پر ظلم نہ کرو کہ بغاوت پر اتر آئے۔
راولپنڈی :سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کی انسداد دہشت گردی کی عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو#SheikhRasheed #SheikhRasheedAhmed#MediaTalk #rawalpindi #ATC pic.twitter.com/arpotnQ78M
— Sheikh Rashid Ahmed (@ShkhRasheed) November 4, 2024
شیخ رشید نے کہا کہ پی آئی اے کو ایسے بیچ رہے ہیں جیسے باپ کا مال ہے، حکومت بیٹھ چکی ہے، پی آئی اے کی جگہ اپنے فلیٹس بیچیں، پہلے اپنے فلیٹس سے شروعات کریں، ان کے برے دن آرہے ہیں، آپ دیکھیں گے لوگ ان کے ساتھ کیا سلوک کرتے ہیں۔ ان کو شکست فاش ہوگی، ریڑھی والا اس وقت بھی عدالت کے اندر موجود ہے، ریڑھی والا اور قلفی والا تو بیچارہ دیہاڑی نہیں لگا سکتا، اسٹیٹ بینک یا ایف بی آر ثابت کرے کہ حکمرانوں کے غیر ملکی دوروں سے ایک ڈالر بھی ملا ہو۔
انہوں نے مزید کہا کہ چین کو جو ناراض کیا گیا اس پر ان کو کبھی معاف نہیں کروں گا، چین جیسے عظیم ملک جس کے ساتھ پوری قوم کھڑی ہے، دفتر خارجہ کا بیان بے ہودہ ہے، کسی کا فریکچر ہے کسی کو موشن لگ گئے سب باہر بھاگ رہے ہیں، ان کے آخری دن آگئے ہیں۔ 24کروڑ عوام ان کے اس عمل کو مسترد کرتے ہیں، عوام چین کے ساتھ ہے، امریکا کا الیکشن پاکستان سمیت ساری دنیا پر اثر ڈالتا ہے، ایران اور چین نے اپنی فوج کو تیاری کا حکم دیا ہے۔
سابق وفاقی وزیر داخلہ نے مزید کہا کہ سارے ملک میں زمین کی خریدو فروخت نہیں ہورہی، ٹیکس کی وجہ سے ہاؤسنگ سوسائٹیوں میں کام رک گئے ہیں، جہاں سوسائٹی بن رہی ہے اس کی کرین وہیں کھڑی ہے۔
دنیا
ایران میں ہیلی کاپٹر حادثے میں پاسداران انقلاب کے بریگیڈیئر جنرل حامد مازندرانی شہید
ایرانی پاسداران انقلاب چھوٹا طیارہ جنوب مشرقی سرحدی علاقے میں جنگی کارروائی کے دوران حادثے کا شکار ہوا
ایران میں ایک ہیلی کاپٹر حادثے میں پاسداران انقلاب کے بریگیڈیئر جنرل حامد مازندرانی اور پائلٹ حمید جنداغی شہید ہوگئے، حادثہ جنگی آپریشن کے دوران پیش آیا۔
ایران کی سرکاری خبر رساں ایجنسی ’ارنا‘ کے مطابق ایران کے جنوب مشرق میں ایک فضائی حادثہ پیش آیا جس میں ایرانی پاسدران انقلاب کے دو ارکان شہید ہوگئے۔
ایرانی پاسداران انقلاب کی بری فوج کا ایک چھوٹا طیارہ جنوب مشرقی سرحدی علاقے میں جنگی کارروائی کے دوران حادثے کا شکار ہوا۔
فضائی حادثے میں شہید ہونے والے پاسدران انقلاب کے بریگیڈیئر جنرل حامد مازندرانی پاسداران انقلاب کی نینوا بریگیڈ کے کمانڈر تھے۔
-
پاکستان 2 دن پہلے
عمران خان کا نام چانسلر لسٹ میں کیو نہیں ؟ آکسفورڈ یونیورسٹی کو قانونی چارہ جوئی کا سامنا
-
علاقائی ایک دن پہلے
لاہور میں اسموگ کی ابتر صورتحال ، ایک ہفتے کے لیے پرائمری اسکول بند کرنے کا فیصلہ
-
پاکستان 8 گھنٹے پہلے
میرا سامان گاڑی میں ہے، جب کہیں گے جیل جانے کو تیار ہوں، بشریٰ بی بی کمرہ عدالت میں آبدیدہ
-
پاکستان 5 گھنٹے پہلے
پاک بحریہ کی جانب سے بیلسٹک میزائل کا کامیاب تجربہ
-
تجارت 2 دن پہلے
سونے کی قیمت میں سینکڑوں روپے کمی
-
پاکستان 2 دن پہلے
توشہ خانہ ٹو: بشری بی بی کی ضمانت سپریم کورٹ میں چیلنج
-
پاکستان 2 دن پہلے
عمران خان کی اہلیہ بشری بی بی لاہور سے اچانک پشاور پہنچ گئیں
-
تفریح 2 دن پہلے
اداکارہ نرگس پر مبینہ تشدد کی میڈیکل رپورٹ سامنے آگئی