جی این این سوشل

کھیل

محمد رضوان کے کپتان بننے پر شاداب خان کا ردعمل

شاداب خان کا کہنا ہے  وکٹ کیپر بلے باز محمد رضوان کو قومی ٹیم کا  کپتان مقرر کرنا اچھا قدم ہے

پر شائع ہوا

کی طرف سے

محمد رضوان کے کپتان بننے پر شاداب خان کا ردعمل
محمد رضوان کے کپتان بننے پر شاداب خان کا ردعمل

پاکستانی کرکٹر شاداب خان کا کہنا ہے  وکٹ کیپر بلے باز محمد رضوان کو قومی ٹیم کا  کپتان مقرر کرنا اچھا قدم ہے۔

سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں گلوبل ہارمنی ایونٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستان کے مایہ نا ز آل راونڈر شاداب خان کا کہنا ہے کہ محمد  رضوان کی کپتانی میں ٹیم کامیابیاں سمیٹے گی،  میری خواہش ہے کہ  بھارت راولپنڈی میں میچ کھیلے۔

 اس سے قبل ریاض میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے سابق کپتان شعیب ملک نے کہا کہ محمد رضوان کے کرکٹ ٹیم کے کپتان بننے پر خوشی ہے، وہ اسمارٹ کرکٹر ہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی نے محمد رضوان کو ون ڈے اور ٹی 20 فارمیٹ کا جبکہ  سلمان علی آغا کو نائب کپتان بنانے کا اعلان کیا تھا۔

دنیا

اسپین: بدترین سیلاب سے 150 افراد ہلاک،ملک میں سوگ کا اعلان

بڑے پیمانے پرتباہی اور  ہلاکتوں کے پیش نظر اسپین کے وزیر اعظم نے ملک میں 3 روزہ  سوگ کا اعلان کیا ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

اسپین: بدترین سیلاب سے 150 افراد ہلاک،ملک میں سوگ کا اعلان

اسپین میں ہونے والی  طوفانی بارشوں نے تباہی برپا کردی،شدید سیلاب  کے نتیجے میں ہلاکتوں کی تعداد 150 سے زائد ہو گئی۔

غیر ملکی میڈیا  کے مطابق اسپین کے  مشرقی صوبے والنسیا میں شدید بارشوں نے نظام زندگی کو درہم برہم کر دیا، جس کے باعث انفراسٹرکچر کو بڑے پیمانے پر نقصان پہنچا ہے۔ سیلابی ریلوں نے متعدد سڑکوں اور پلوں کو بہا لیا، اور کئی افراد لاپتہ ہیں جن کی تلاش جاری ہے۔

بڑے پیمانے پرتباہی اور  ہلاکتوں کے پیش نظر، اسپین کے وزیر اعظم نے ملک میں 3 روزہ  سوگ کا اعلان کیا ہے۔  جبکہ حکومت نے مزید ہلاکتوں کا خدشہ بھی ظاہر کیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق اس سے قبل 1973 میں اسپین میں آنے والے سیلاب نے تباہی مچا دی تھی جس کی  وجہ سے درجنوں افراد ہلاک ہوئے تھے۔

پڑھنا جاری رکھیں

تجارت

عالمی و مقامی مارکیٹ میں فی تولہ سونے کی قیمت میں بڑی کمی

24 قیراط کے حامل فی تولہ سونے کی قیمت 2500 روپے کی کمی سے 2 لاکھ 84 ہزار 700روپے کی سطح پر آگئی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

عالمی و مقامی مارکیٹ میں فی تولہ سونے کی قیمت میں بڑی کمی

عالمی و مقامی مارکیٹ میں فی تولہ سونے کی قیمت میں بڑی کمی ہوگئی۔

مقامی صرافہ مارکیٹوں میں 24 قیراط کے حامل فی تولہ سونے کی قیمت 2500 روپے کی کمی سے 2 لاکھ 84 ہزار 700روپے کی سطح پر آگئی۔

اس کے علاوہ 10 گرام سونا 2144 روپے کی کمی کے بعد 2 لاکھ 44 ہزار 84 روپے کا ہو گیا۔

دوسری جانب عالمی بازار میں سونے کا بھاؤ 25 ڈالرز کم ہو کر 2 ہزار 752 ڈالرز فی اونس ہو گیا۔

اسی طرح، مقامی سطح پر چاندی کی فی تولہ قیمت 20روپے کی کمی سے 3430روپے اور 10گرام چاندی کی قیمت 17.14روپے کی کمی سے 2940.67روپے کی سطح پر آگئی۔

پڑھنا جاری رکھیں

تفریح

سعودی عرب:بالی وڈ فلموں سنگھم اگین اور بھول بھلیاں تھری پر پابندی عائد

فلموں میں ہندو ازم کے پرچار کی وجہ سعودی سنسر بورڈ نے پابندی لگائی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

سعودی عرب:بالی وڈ فلموں سنگھم اگین اور بھول بھلیاں تھری پر پابندی عائد

غیر ملکی میڈیا کے مطابق سعودی عرب نے ہندو تہوار دیوالی پر ریلیز ہونے والی بالی وڈ فلموں سنگھم اگین اور بھول بھلیاں تھری پر پابندی عائد کر دی ہے۔

 میڈیا رپورٹ میں بتایا گیا کہ سعودی عرب پہلے  بھی ملک میں  جنسی بے راہ روی کا سبب بننے والے مواد سمیت مذہبی مواد پر مشتمل فلموں کی نمائش پر پابندی عائد کرتا رہا ہے،اور ان دونوں فلموں پر بھی ان وجوہات کی وجہ سے پابندی لگائی گئی ہے۔

’ بالی وڈ فلم سنگھم اگین‘ جو کہ پہلے دونوں پارٹس کا سیکیوئل ہے اس  میں  اجے دیوگن کے ساتھ ساتھ  نامور بالی وڈ اداکار ٹائیگر شروف، جیکی شروف، کرینہ کپور، دپیکا پڈوکون بھی ایکشن میں دکھائی دیں گی۔

اگرچہ ’سنگھم‘ سیریز کی باقی فلموں کی بات کی جائے تو وہ  ایکشن تھرلر پر مبنی  ہیں لیکن نئی فلم میں اس کے ایکشن اور تھرلر کو ہندو مذہب کی کہانیوں سے جوڑا گیا ہے اور فلم میں ہر وقت ہندو ازم کی بات ہوتی دکھائی دیتی ہے۔

فلم میں مبینہ طور پر پاکستان اور سری لنکا سمیت دیگر پڑوسی ممالک سے متعلق بھی حقائق کو توڑ مروڑ کر پیش کیا گیا ہے۔

اسی طرح ’بھول بھلیاں تھری‘ میں کارتک آریان نے واپسی کی ہے اور اس میں بھی ہندو ازم کا واضح  پرچار دکھائی دیتا ہے۔

ذرائع کے مطابق دونوں فلموں پر سعودی عرب میں پابندی عائد کیے جانے کے بعد  دیگر عرب ممالک میں بھی ان کی نمائش پر پابندی عائد کی جا سکتی ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll