جی این این سوشل

پاکستان

آسٹریلین کرکٹ ٹیم 27 فروری کو اسلام آباد پہنچے گی

آسٹریلیا کی کرکٹ ٹیم 27 فروری کو پاکستان کے دورے پر اسلام آباد پہنچے گی،28 فروری کو مہمان کرکٹ ٹیم قرنطینہ میں رہے گی ۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

آسٹریلین کرکٹ ٹیم 27 فروری کو اسلام آباد پہنچے گی
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

تفصیلات کے مطابق ایس ایس پی آپریشن راولپنڈی نے بتایا کہ آسٹریلوی ٹیم کے دورہ پاکستان کے موقع پرچار ہزار پولیس اہلکار و افسران کرکٹ ٹیم کی سیکورٹی کے لئے تعینات ہوں گے ،یکم مارچ کو پہلا جبکہ تین مارچ کو دوسرا پریکٹس سیشن راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں ہوگا،پی سی بی کی جانب سے بائیو سیکوببل کے تحت لینڈنگ سے میچز تک مہمان ٹیم کے ساتھ چند آفیشل کا ہی رابطہ ہوگاجبکہ آسٹریلیا کرکٹ ٹیم کی سیکورٹی پر تعینات اہلکاروں کا کرونا ٹیسٹ کیا جائے گا،کورونا منفی والے اہلکاروں اور افسران کو سیکورٹی پر فراہم کیا جائے گا،ایس ایس پی آپریشن کے مطابق تمام ویکسینڈ عملہ ہی مہمان ٹیم کی سیکورٹی پر تعینات ہوگا ،راستوں کی بندش پر سٹیڈیم کے اطراف تاجر اور رہائشیوں کو اعتماد میں لیا گیا ۔

دنیا

امریکی انتخابات: مختلف ریاستوں میں ووٹرزکو  اردو زبان میں  بیلٹ پیپرز کی فراہمی

امریکی صدارتی الیکشن کے بیلٹ پیپرز کو اردو میں بھی فراہم کیا جا رہا ہے تاکہ اردو سمجھنے والوں کے لیے آسانی ہو

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

امریکی انتخابات: مختلف ریاستوں میں ووٹرزکو  اردو زبان میں  بیلٹ پیپرز کی فراہمی

امریکا میں صدارتی انتخابات 5 نومبر کو ہوں گے تاہم کچھ امریکی ریاستوں میں بزرگ اور بیمار شہریوں کی سہولت کے لیے خصوصی پولنگ بوتھ پر’’ارلی ووٹنگ‘‘ کا عمل جاری ہے جس میں ایک خوشگوار تبدیلی دیکھی گئی ہے۔

غیر ملکی  خبر رساں ایجنسی  کے مطابق انگریزی زبان  نہ سمجھنے والے ووٹرز کو رائے شماری کے لیے ایسے بیلٹ پیپرز کی فراہمی قانونی ضرورت ہے جسے ووٹر سمجھ سکے،اس قانون اور اصول کو مدنظر رکھتے ہوئے امریکا میں ہونے والے صدارتی الیکشن میں بیلٹ پیپرز کو اردو زبان میں بھی فراہم کیے جا رہے ہیں تاکہ اردو سمجھنے والوں کے لیے آسانی ہو۔

اردو پاکستان کی قومی زبان اورجنوبی ایشیائی ممالک میں رابطے کی زبان ہے۔ امریکا میں مقیم لاکھوں افراد اردو بولتے اور سمجھتے ہیں جن پاکستانی، بنگلادیشی، بھارتی اور برمی وغیرہ شامل ہیں۔

امریکا میں ایسے ووٹرز کی تعداد ہزاروں میں ہے جو اردو زبان کو بولتے، سمجھتے اور پڑھ سکتے ہیں۔ اس لیے شکاگو بورڈ آف الیکشنز نے متعدد پولنگ اسٹیشنز پر اردو میں بھی بیلٹ پیپرز فراہم کیے ہیں، جبکہ دیگر ریاستوں کی جانب سے بھی اردو میں بیلٹ پیپرز کی فراہمی کو یقینی بنانے پر کام کیا جا رہا ہے ۔بیلٹ پیپرز کی اردو زبان میں فراہمی پر ایشیائی اور خاص کر پاکستانی کمیونٹی نے خوشی کا اظہار کیا ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

دبئی : صدر زرداری کا جہاز سے اترتے ہوئے پاؤں فریکچر

ایوان صدر کے مطابق صدرکے پاؤں پر 4 ہفتے کے لیے پلاستر کیا گیا ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

دبئی : صدر زرداری   کا      جہاز سے اترتے ہوئے پاؤں فریکچر

صدر پاکستان آصف علی زرداری دبئی ایئرپورٹ پر جہاز سے اترتے ہوئے حادثے کا شکار ہوگئے، گزشتہ رات جہاز سے اترتے ہوئے صدر آصف زرداری کے پاؤں میں فریکچر ہوگیا۔

صدرزرداری کو فوری طور پرابتدائی طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹرز نے معائنے کے بعد ان کے پاؤں پر پلاسٹر کردیا۔

صدر آصف علی زرداری کے پاؤں پر 4 ہفتے کے لئے پلاستر کیا گیا ہے، صدر آصف علی زرداری کو گھر منتقل کردیا گیا ہے تاہم ڈاکٹرز نے انہیں مکمل آرام کا مشورہ دیا ہے۔

واضح رہےکہ صدر آصف زرداری گزشتہ رات ہی 2 روزہ نجی دورے پر اسلام آباد سے دبئی روانہ ہوئے تھے، ان کی غیرموجودگی میں چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی نے قائم مقام صدر کی ذمے داریاں سنبھال لی تھیں۔

پڑھنا جاری رکھیں

تفریح

سینئر اداکار خواجہ سلیم شدید بیمار،حکومت سے مدد کی اپیل

پنجاب حکومت نے علاج کے لیے2 لاکھ روپے دیئے جس سے محض 20 دن کی ادویات ہی آسکیں

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

سینئر اداکار خواجہ سلیم شدید بیمار،حکومت سے مدد کی اپیل

 معروف اداکارخواجہ سلیم انتہائی علیل ہوگئے اور انہوں نے علاج ودیگر اخراجات کے لیے حکومت سے مدد کی اپیل کردی۔ 

خواجہ سلیم کاشمارپی ٹی وی کے معروف اداکاروں میں ہوتاہے انہوں نے  اپنے فنی سفرکاآغاز 1972 میں بطور چائلڈ آرٹسٹ پاکستان ٹیلی وژن لاہور سے کیا تھا،پی ٹی وی کے کشمیر کے موضوع پر بننے والے ڈرامہ سیریل"انگار وادی" میں میجر نولکھا کے کردار سے شہرت حاصل کی،اس کے بعد بھی بے شمارٹی وی ڈراموں میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا، پاکستان کے ساتھ ساتھ بھارت میں بھی تھیٹر میں کام کیا۔

خواجہ سلیم  نے حال میں ہی دیے گئے اپنے ایک انٹرویو میں  انکشاف کیا کہ حکومت پنجاب نے علاج کی خاطر انہیں محض 2 لاکھ روپے ادا کیے جب کہ ان کی ادویات پر یومیہ 8 ہزار روپے تک کا خرچہ آتا ہے جس سے بمشکل 20 دن ہی گزارہ ہو سکتا ہے۔

اداکار کے مطابق شوگر بڑھ جانے کی وجہ سے ڈاکٹروں نے کچھ عرصہ قبل ان کی ٹانگ کاٹنے کا کہا تھا لیکن بعد ازاں علاج سے فائدہ ہونے کے بعد ان کے پیر کی دو انگلیاں کاٹی گئیں۔

انہوں نے خدا کے شکرانے ادا کرتے ہوئے کہا کہ ان کی ٹانگ کٹنے سے بچ گئی اور اب وہ خود چلنے پھرنے کے قابل ہیں۔

ایک سوال کے جواب میں خواجہ سلیم نے کا کہنا تھا کہ شوبز میں  80 فیصد شخصیات منافق ہیں، بیمار ہونے  پر کسی نے ان کا  حال تک نہیں پوچھا۔

خواجہ سلیم نے حکومت اور مخیر شوبز شخصیات سے مالی مدد کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ وہ اس وقت بیٹیوں اور دامادوں کے رحم و کرم پر زندگی گزار رہے ہیں،ان کا کہنا تھا کہ میں نے بیماری کے علاج کے لیے اپنی ساری جمع پونجی اور گھر تک بیچ دیا ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll