پاکستان
بزرگ سیاستدان ڈاکٹر عبدالحئی بلوچ ٹریفک حادثے میں جاں بحق
ڈاکٹر عبدالحئی بلوچ نیشنل ڈیموکریٹک پارٹی کے مرکزی صدر تھے۔
بلوچستان سے تعلق رکھنے والے بزرگ سیاستدان ڈاکٹر عبدالحئی بلوچ انتقال کرگئے ۔ روڈ حادثے میں زخمی ہوئے تھے لیکن جانبر نہ ہوسکے۔
تفصیلات کے مطابق ڈاکٹر عبدالحئی بلوچ نیشنل ڈیموکریٹک پارٹی کے مرکزی صدر تھے۔ وہ بلوچ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے پہلے چیئرمین رہے۔ ڈاکٹر عبدالحئی بلوچ نے انتہائی سادہ زندگی گزاری۔
ڈاکٹر عبدالحئی بلوچ کے صاحبزادے چنگیز چھلگری کے مطابق ان کے والد ڈاکٹر عبدالحئی بہاولپور کے قریب پیش آنے والے ٹریفک حادثے میں جاں بحق ہوئے ہیں۔ ڈاکٹر عبدالحئی بلوچ کوئٹہ سے لاہور جاتے ہوئے حادثے کا شکار ہوئے ہیں۔
چنگیز چھلگری کا یہ بھی کہنا ہے کہ ڈاکٹر عبدالحئی بلوچ کی میت بہاولپور سے ان کے آبائی علاقے بھاگ کے لیے روانہ کر دی گئی ہے۔
دنیا
امریکی انتخابات: ٹرمپ نے کملا ہیرس کو ہیلری کلنٹن سے بھی نا اہل قرار دے دیا
کملا ہیرس ہیلری کلنٹن سے بھی زیادہ نااہل ہیں، ہلیری کم از کم ذہین تھیں مگر کملا ہیرس میں تو وہ خصوصیت بھی نہیں ہے،ٹرمپ
نیو میکسیکو:امریکا کے صدارتی انتخابات میں محض 4 روز باقی رہ گئے، صدارتی امیدوار کملاہیرس اور ڈونلڈ ٹرمپ کی لفظی جنگ بھی شدت اختیارکرگئی۔
ری پبلکن امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ نے نیو میکسیکو میں ایک انتخابی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم 2 دفعہ نیو میکسیکو جیت چکے ہیں، سابق صدرٹرمپ کا کہنا تھا کہ وہ الیکشن جیت کر امریکا کو پھر عظیم ملک بنائیں گے۔
اس موقع پر سابق امریکی صدر نےڈومیوکریٹک امیدوار کملا ہیرس پر بھی سخت لفظوں میں تنقید کی ،ٹرمپ نے کہا کہ کملا ہیرس ہیلری کلنٹن سے بھی زیادہ نااہل ہیں، ہلیری کم از کم ذہین تھیں مگر کملا ہیرس میں تو وہ خصوصیت بھی نہیں ہے۔
واضح رہے کہ جو ں جوں امریکی صدارتی الیکشن کے دن نزدیک آرہے ہیں دونوں امیدواروں کی جانب سے ایک دوسرے پر شدید لفظی گولہ باری کی جا رہی ہے۔
اس سے قبل موجودہ امریکی صدر جوبائیڈن نے ڈونلڈ ٹرمپ کو نا اہل قرار دے کر ان کے حامیوں کو کچڑا کہہ چکے ہیں، جس کے ردعمل میں ٹرمپ نے کچڑا اٹھانے والے ٹرک میں بیٹھ کر اپنی انتخابی مہم کی ،اس دوران صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے ٹرمپ کا کہنا تھا کہ یہ جوبائیڈن کے اعزاز میں ہے۔
دنیا
صیہونی فورسزکے غزہ ، لبنان اور شام پر حملے ، 150 شہری شہید
اسرائیلی فوج نے شمالی غزہ میں حملے کرکے 95 فلسطینیوں جبکہ بیروت میں 45 شہریوں کو شہید کر دیا
غزہ ، لبنان اور شام پراسرائیلی فوج کے حملوں میں مزید 150 شہری شہید ہو گئے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق اسرائیلی فوج نے شمالی غزہ میں حملے کرکے 95 فلسطینیوں جبکہ بیروت میں 45 شہریوں کو شہید کر دیا۔
لبنان کے دارالحکومت بیروت میں عوام کو 2 علاقے خالی کرنے کا حکم دیتے ہوئے حملوں کی تیاری شروع کر دی گئی۔
اس کے علاوہ شام میں لبنانی سرحد کے قریب بھی اسرائیل نے حملہ کیا جس کے نتیجے میں 10 شہری شہید ہو گئے۔
دوسری جانب جمعرات کو حزب اللہ نے شمالی اسرائیل پر راکٹ حملے کئے جس کے نتیجے میں 7 افراد ہلاک ہوئے۔ ادھر امریکی وزیر خارجہ نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ اسرائیل حزب اللہ جنگ بندی کی کوششوں میں اچھی پیش رفت ہوئی ہے۔
کھیل
محمد رضوان کے کپتان بننے پر شاداب خان کا ردعمل
شاداب خان کا کہنا ہے وکٹ کیپر بلے باز محمد رضوان کو قومی ٹیم کا کپتان مقرر کرنا اچھا قدم ہے
پاکستانی کرکٹر شاداب خان کا کہنا ہے وکٹ کیپر بلے باز محمد رضوان کو قومی ٹیم کا کپتان مقرر کرنا اچھا قدم ہے۔
سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں گلوبل ہارمنی ایونٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستان کے مایہ نا ز آل راونڈر شاداب خان کا کہنا ہے کہ محمد رضوان کی کپتانی میں ٹیم کامیابیاں سمیٹے گی، میری خواہش ہے کہ بھارت راولپنڈی میں میچ کھیلے۔
اس سے قبل ریاض میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے سابق کپتان شعیب ملک نے کہا کہ محمد رضوان کے کرکٹ ٹیم کے کپتان بننے پر خوشی ہے، وہ اسمارٹ کرکٹر ہیں۔
واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی نے محمد رضوان کو ون ڈے اور ٹی 20 فارمیٹ کا جبکہ سلمان علی آغا کو نائب کپتان بنانے کا اعلان کیا تھا۔
-
تجارت ایک دن پہلے
ملک میں سونے کی قیمت میں معمولی کمی
-
پاکستان 2 گھنٹے پہلے
امریکی سفارت خانے کے وفد کی اڈیالہ جیل آمد
-
علاقائی 6 گھنٹے پہلے
علی امین گنڈاپور کا سرکاری ملازمین کےلئے بڑا اعلان
-
تجارت 2 دن پہلے
ایک ماہ کے لیے بجلی کی قیمت میں فی یونٹ 70 پیسے کمی
-
دنیا 2 دن پہلے
امریکی انتخابات میں عرب ووٹرز کا کردار
-
پاکستان 2 دن پہلے
اوورسیز پاکستانیوں کیلئے خصوصی عدالت اور ڈپازٹ پروٹیکشن کارپوریشن ترمیمی بل منظور
-
تجارت ایک دن پہلے
ملک بھر میں 2 ماہ کے لیے سی این جی اسٹیشنز بند کر نے کا فیصلہ
-
تجارت ایک دن پہلے
پاکستان اور سعودی عرب کا سرمایہ کاری 2.2 ارب ڈالر سے بڑھا کر 2.8 ارب ڈالر کرنے کا اعلان