Advertisement
پاکستان

سپریم کورٹ نے ہنگامی حالت کے بغیر آرڈیننس کے اجراء کو آئین سے انحراف قرار دیدیا

اسلام آباد: سپریم کورٹ نے فیصلے میں کہا ہے کہ آئینی شرائط کے بغیر صدر و گورنرز آرڈیننس کا نفاز نہیں کر سکتے۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 5 years ago پر Mar 11th 2022, 1:34 am
ویب ڈیسک کے ذریعے
سپریم کورٹ نے ہنگامی حالت کے بغیر آرڈیننس کے اجراء کو آئین سے انحراف قرار دیدیا

تفصیلات کے مطابق  سپریم کورٹ نے آرڈیننس کے اجراء سے متعلق تاریخی فیصلہ سنا دیا، سپریم کورٹ نے ہنگامی حالت کے بغیر آرڈیننس کے اجراء کو آئین سے انحراف قرار دیدیا، آئینی شرائط کے بغیر صدر و گورنرز آرڈیننس کا نفاز نہیں کر سکتے۔عدالت عظمی نے تحریری فیصلہ جاری کردیا ہے، جسٹس قاضی فائز عیسی نے 30 صفحات پر مشتمل فیصلہ تحریر کیا۔

سپریم کورٹ نے فیصلے میں کہا ہے کہ   آئین کے ہر لفظ پر سختی سے عمل ہونا چا ہیئے،  آرڈیننس جاری کرنے کیلئے آئین میں طریقہ کار دیا گیا ہے،   آئینی شرائط کے بغیر صدر اور گورنرز آرڈیننس نافذ نہیں کر سکتے،  آرڈیننس کچھ ماہ بعد ختم ہو جاتے ہیں ،آرڈیننس کے ذریعے طویل مدتی حقوق اور ذمہ داریاں دینے سے گریز کرنا چاہیئے ۔

فیصلے میں کہا گیا ہے کہ  جمہوری ملک میں عوام منتخب نمائندو ں کے ذریعے اپنی راے کا اظہار کرتے ہیں ،  قانون سازی کے عمل میں یقینی بنایا جائے کہ عوام کے حقوق پامال نہیں ہوئے۔ انکم سپورٹ لیوی ایکٹ 2013 کی سینٹ سے منظوری نہیں لی گئی، عوامی نمائندوں کے ذریعے ہونے والی قانون سازی آئینی تقاضا ہے۔

فیصلے میں مزید کہا گیا ہے کہ  ملک میں نمائندہ جمہوریت عوام کو متحد اور خیر سگالی کو جنم دیتی ہے، پارلیمنٹ کے ذریعے ہونے والی قانون سازی سے عوام با اختیار اور وفاق مضبوط ہو تا ہے،  آئین کی خلاف ورزی عوام کی بے توقیری ہے تباہ کن ہے۔

Advertisement
ایشین گیمز: اسکواش ایونٹ میں پاکستان کے عاصم اور مہوش علی کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے

ایشین گیمز: اسکواش ایونٹ میں پاکستان کے عاصم اور مہوش علی کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے

  • 3 days ago
'ہم مشہور ہورہے ہیں تو آپ کو کیا تکلیف ہے'، اداکار گوندا کا ردعمل

'ہم مشہور ہورہے ہیں تو آپ کو کیا تکلیف ہے'، اداکار گوندا کا ردعمل

  • 2 days ago
شازیہ رضوان کا شیخوپورہ تھیٹرز کا اچانک دورہ، ایس او پیز کی خلاف ورزی پر کارروائی

شازیہ رضوان کا شیخوپورہ تھیٹرز کا اچانک دورہ، ایس او پیز کی خلاف ورزی پر کارروائی

  • a day ago
وزارت اطلاعات نےافغان وزارتِ دفاع کا اسپن بولدک کے قریب پاکستانی چوکی تباہ کرنے کا دعویٰ من گھڑت قرار دیا

وزارت اطلاعات نےافغان وزارتِ دفاع کا اسپن بولدک کے قریب پاکستانی چوکی تباہ کرنے کا دعویٰ من گھڑت قرار دیا

  • 2 days ago
پاکستان: مسلسل کمی کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت میں بڑا اضافہ

پاکستان: مسلسل کمی کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت میں بڑا اضافہ

  • 2 days ago
ڈی آئی خان: چیک پوسٹ کے قریب دھماکا،11 افراد ہلاک، متعدد زخمی

ڈی آئی خان: چیک پوسٹ کے قریب دھماکا،11 افراد ہلاک، متعدد زخمی

  • a day ago
حوثی حملے: سعودی عرب، پاکستان، ترکیہ کے فوجی حکام کا ہنگامی اجلاس طلب

حوثی حملے: سعودی عرب، پاکستان، ترکیہ کے فوجی حکام کا ہنگامی اجلاس طلب

  • 2 days ago
وزیراعظم کا اقوام متحدہ سےخطاب امتِ مسلمہ، امن پسند دنیا کے جذبات کی آواز ہے: اشرفی

وزیراعظم کا اقوام متحدہ سےخطاب امتِ مسلمہ، امن پسند دنیا کے جذبات کی آواز ہے: اشرفی

  • a day ago
وزیراعظم کی اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل سے ملاقات، علاقائی کشیدگی کے حل کیلئے مکالمے، سفارتکاری کی اہمیت پر زور

وزیراعظم کی اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل سے ملاقات، علاقائی کشیدگی کے حل کیلئے مکالمے، سفارتکاری کی اہمیت پر زور

  • 2 days ago
ایشین گیمز ہاکی:ملائیشیا نے پاکستان کو سنسنی خیز مقابلے میں ہرا دیا

ایشین گیمز ہاکی:ملائیشیا نے پاکستان کو سنسنی خیز مقابلے میں ہرا دیا

  • a day ago
پاک بحریہ کی بحیرہ عرب میں کارروائی،2,800 کلوگرام سے زائد منشیات ضبط

پاک بحریہ کی بحیرہ عرب میں کارروائی،2,800 کلوگرام سے زائد منشیات ضبط

  • a day ago
رباط میں یومِ دفاع و شہدا کی تقریب، مسلح افواج کی قربانیوں کو خراج تحسین

رباط میں یومِ دفاع و شہدا کی تقریب، مسلح افواج کی قربانیوں کو خراج تحسین

  • a day ago
Advertisement